صحت کا جائزہ لینے کے 6 آسان طریقے

5

تندرستی ہزار نعمت ہے۔ لیکن ایسا بھی ہوتا ہے کہ جو لوگ ظاہری طور پر صحت مند نظر آرہے ہوتے ہیں وہ اندرونی کمزوری کا شکار ہوتے ہیں۔

آج ہم آپ کو صحت کا جائزہ لینے کے 7 آسان طریقے بتائیں گے، جن کے ذریعے آپ بآسانی جان سکیں گے کہ کہیں آپ صحت سے جُڑے مسائل میں تو مبتلا نہیں۔ کیونکہ مسائل کو ابتداء میں جان کر حل کرلینا ہمیں مستقبل کی بڑی پریشانی سے بچا سکتا ہے۔

٭ نظر کو چیک کرنا

نظر کو چیک کرنے کے لئے دی گئی تصویر کو آنکھوں سے 10 سے 15 انچ کے فاصلے پر رکھیں۔ اب اپنی ایک آنکھ کو ہاتھ رکھ کر بند کریں اور دوسری آنکھ سے اس تصویر کو 10 سیکنڈ تک دیکھیں۔ یہی عمل دوسری آنکھ کے ساتھ دہرائیں۔

اگر آپ کو تصویر میں موجود لکیروں کے درمیان سُرمئی رنگ کے نقطے دکھائی دیں تو مطلب آپ کا ریٹینا مکمل طور پر صحت مند ہے۔ لیکن اگر ایسا نہ ہو تو آپ کو فوری طور پر آنکھوں کا معائنہ کروانا چاہیئے۔

٭ اسٹیمینا چیک کریں

سٹیمینا چیک کرنے ایک منٹ تک اپنے پلس ریٹ کو گنیں۔ پھر 20 اُٹھک بیٹھک کریں، اس کے بعد دوبارہ نبض ریٹ کو ایک منٹ تک گنیں۔ اگر اُٹھک بیٹھک کے بعد آپ کی نبض 25 فیصد تک بڑھتی ہے تو اس کا مطلب آپ بلکل صحت مند ہیں۔ لیکن اگر یہ فرق 25 فیصد سے زیادہ ہوتو اس کا مطلب آپ کا کارڈیو ویسکیولر سسٹم کمزور ہے۔لیکن اگر یہ فرق 50 فیصد تک ہوتو آپ کو فوراً ڈاکٹر کو دکھانا چاہیئے۔

اس کے علاوہ ایک یہ طریقہ بھی ہے کہ آپ سیڑھیوں کے ذریعے چوتھی عمارت تک جائیں، اس کے بعد ایک منٹ تک نبض چیک کریں۔ اگر آپ کی نبض ایک منٹ میں 120 بار پھڑک رہی ہے تو آپ بلکل ٹھیک ہیں، لیکن اگر آپ کو سینے مین کھچاؤ یا درد محسوس ہو تو یہ خطرے کی علامت ہے۔

٭ ریڑھ کی ہڈی میں جھکاؤ

آپ جس طرح عموماً کھڑے ہوتے ہیں اس طرح کھڑے ہوجائیں اور کسی سے کہیں کہ وہ آپ جسم کے انداز کو دیکھیں۔ اگر آپ کی کمر کا جھکاؤ 45 ڈگری سے زیادہ ہے یا آپ کے ہپس باہر کی طرف ہیں تو اس کا یہ مطلب ہے کہ آپ ریڑھ کی ہڈی سے جُڑے مسائل کا شکار ہیں۔

٭ گردن کا ٹیڑھا پن

کسی سے پوچھیں یا اپنی تصاویر میں دیکھیں اگر کان کی لو سے لے کر کندھوں تک آنے والی لائن سیدھی ہے تو اس کا مطلب کہ آپ کے جسم کا انداز نارمل ہے، لیکن اگر اس میں جھکاؤ ہے تو اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جسمانی طرز سے جُڑے مسائل کا شکار ہیں۔

٭ نظام تنفس

یہ ٹیسٹ آپ کو نظام تنفس کے عمل کا اندازہ لگانے میں مدد کرے گا، کہ آپ کے جسم کو آکسیجن کی فراہمی ٹھیک ہے یا نہیں اور کہیں آپ خون کا بہاؤ کسی مسئلے کا شکار تو نہیں۔ کسی جگہ پر سکون سے بیٹھ جائیں اور کچھ دیر گہری سانسیں لیں۔ اس کے بعد ایک گہری سانس کے ذریعے آکسیجن اندر لیں اور ہاتھ کی مدد سے ناک بند کرلیں اور ٹائم نوٹ کریں۔ مکمل صحت مند انسان 25 سے 40 سیکنڈ تک سانس کو روک سکتا ہے۔

بشکریہ : brightside

loading...
loading...