شہادت کی انگلی کا چھوٹا ہونا آپ کے بچے میں کیا ظاہر کرتا ہے؟

hath

ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وہ بچے جن کی شہادت کی انگلی ، ان کے ہاتھ کی تیسری انگلی سے چھوٹی ہوتی ہے وہ خود غرض ہوتے ہیں۔

گزشتہ کی جانے والی تحقیق میں یہ بات معلوم ہوئی تھی  کہ ایسے بچے جارحانہ مزاج کے ہوتے ہیں۔ لیکن نئی تحقیق میں یہ بات علم میں آئی کہ ایسے بچے خود غرض بھی ہوتے ہیں  اور اپنے دوستوں کے ساتھ کوئی چیز نہیں بانٹتے۔

سائنسدانوں نے بتایا کہ پیدائش سے قبل ماں کے پیٹ میں ہارمون ان بچوں کی شہادت کی انگلی نشونما کو متاثر کرتاہے۔

آسٹریا کے ماہرین نے درجنوں بچوں کو ان کی عادات کا مشاہدہ کرنے کیلئےانہیں یہ اختیار دیاکہ وہ چمکدار اسٹکرز کسے دیں گے۔

سائنسدانوں نے 45بچوں سے کلاس میں ان کے بہترین دوستوں کا نام پوچھاتاکہ وہ دیکھ سکیں کہ اس کا نتائج پر کیا اثر ہے۔

ان تمام بچوں، جن کی عمر چھ سے نو برس کے درمیان تھی، کی شہادت کی انگلی اورہاتھ کی  تیسری انگلی  کو تحقیق کیلئے ناپاگیا۔

تحقیق  میں بچوں کو یا تودوستوں کے ساتھ  جوڑوں کی شکل میں یا اکیلے پرکھا گیا۔

جس میں بچوں کو  چننا تھا کہ وہ خود اسٹکر لیں یا اپنے ساتھی کو بھی دیں گے۔

ان کو جوڑوں کی صورت میں آزمائےجانے پر اکیلے آزمائے جانے کی نسبت  بعد کے آپشن (اسٹکر خود بھی لیں، ساتھی کو بھی دیں)کوتواتر کے ساتھ  چُنا۔

محققین کو معلوم ہوا کہ  وہ بچے جنہیں ماں کے پیت میں ہارمون نے متاثر کیا تھا انہوں نے اپنی ساتھیوں کے نسبت چمکدار اسٹکر واضح طور پر کم شیئر کیےتھے۔

حیران کن طور پر،بچوں کوبھلے دوست یا کسی ساتھی کے ساتھ  جوڑوں کی شکل میں آزمایا گیا، ان کے بانٹنے کی خواہش پر اس کا کوئی اثر نہیں تھا۔

Daily mail بشکریہ

loading...
loading...