سلوشن والا بچّہ کملیش اب کس حال میں ہے؟

Untitled-2

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے بچے ‘کملیش’ کی ویڈیو تو آپ نے دیکھی ہی ہوگی، جس کے مشہور الفاظ ‘نام کیا ہے تیرا؟۔۔۔ کملیش۔۔۔ کہاں کا رہنے والا ہے؟ ۔۔۔ بھوپال۔ ۔۔ یہاں کیسے آیا۔۔۔؟ بھاگ کے، ڈُن، ڈُن، ڈُن، ڈُن۔۔۔’ آج کل ہر میم کا حصہ ہیں۔

چھ مہینے پہلے کملیش سلوشن کے نشے کی لت کا شکار ایک 13 سالہ بچہ تھا، لیکن آج اس کی نئی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکا مچا دیا ہے۔

ویڈیو میں کملیش کو اسکول کے صاف ستھرے یونیفارم میں دیکھا جاسکتا ہے۔ کملیش اب اسکول جاتا ہے اور چھٹی جماعت کا طالب علم ہے۔ کملیش نے سلوشن کا نشہ ترک کردیا ہے اور صاف ستھری زندگی اپنا لی ہے۔

ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد ہر شخص نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

آپ بھی ویڈیو دیکھئے، ‘ایک بار تو دیکھئے، بڑا مزہ آئے گا’

loading...
loading...