روزانہ غائب ہونے والی عجیب سڑک

Untitled-1

 فرانس میں ایک ایسی عجیب و غریب سڑک موجود ہےجو روزانہ غائب ہوجاتی ہے۔

فرانس کی پیسیج دی گوئس نامی سڑک نہ صرف منفرد بلکہ انتہائی خطرناک بھی ہے۔  یہ سڑک خلیج برنیف نامی مقام کو جزیرے نوئرماٹیئر سے جوڑتی ہے۔

 عجیب بات یہ ہے کہ 2.58 میل طویل یہ سڑک دن میں دو مرتبہ غائب ہوجاتی ہے ۔ فرانس کے لوگ اس سڑک کو دن میں صرف چند گھنٹے کیلئے ہی انتہائی احتیاط کے ساتھ استعمال کرتے ہیں ۔

7

 سڑک کے اطراف میں خصوصی تختے لگائے گئے ہیں جو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ سڑک استعمال کیلئے محفوظ ہے ۔

خصوصی تختوں کے باوجود لوگ لہروں میں پھنس جاتے ہیں لیکن خوش قسمتی سے یہاں جان بچانے والے بلند مینار موجود ہیں جہاں لوگ چڑھ کر بچائے جانے کا انتظار کر سکتے ہیں۔

loading...
loading...