ذہانت آزمائیں اور اس پہیلی کا جواب دیں

1

کسی زمانے میں ایک ذہین بادشاہ تھا جس کی نہ ہی کوئی اولاد تھی اور نہ ہی ملکہ۔ بادشاہ پریشان رہتا تھا کہ اس کے بعد سلطنت کا ولی عہد کون ہوگا۔ ایک دن اس نے وزیر کوبلایا اور بیج سے بھری بوریاں دیں اور حکم دیا کہ ریاست کے تمام بچوں کو ایک ایک بیج دیا جائے۔ جس بچے کے بیج میں سب سے خوبصورت اور بڑا پودا نکلے گا، وہی سلطنت کا ولی عہد قرار پائے گا۔ چند ماہ بعد تمام بچوں کو محل میں جمع کیا گیا اور پودوں کا جائزہ لیا گیا۔ آخر میں بادشاہ نے کھاد سے بھرے بنا پودے کے برتن کے ساتھ کھڑی بچی کو سلطنت کا ولی عہد بنا دیا۔

کیا آپ بتا سکتے ہیں بادشاہ نے ایسا کیوں کیا؟

جواب:

بادشاہ نے پوری سلطنت میں نقلی بیج بانٹے۔ صرف وہی بچی تھی جس نے سچائی کے ساتھ خالی برتن پیش کیا۔ اور اسی سچائی اور دیانت داری کی بدولت بادشاہ نے اسے سلطنت کا ولی عہد بنا دیا۔

loading...
loading...