ذہانت آزمائیں اور اس پہیلی کا جواب دیں

door-choice-option-exit-business-man-580x358

ایک خاتون اپنے ہوٹل کے کمرے میں بیٹھی ہیں کہ اچانک دروازے پر دستک ہوتی ہے۔ خاتون دروازہ کھولتی ہیں اور ایک اجنبی آدمی کو جسے پہلے کبھی نہیں دیکھا دروازے پر کھڑا پاتی ہیں۔ آدمی کہتا ہے معافی چاہتا ہوں مجھے لگا یہ میرا کمرہ ہے، اور لفٹ سے نیچے چلا جاتا ہے۔ خاتون دوڑ کر واپس کمرے میں جاتی ہیں اور سیکیورٹی کو فون کر کے اس مشکوک آدمی کے بارے میں بتاتی ہیں۔

کیا آُپ بتا سکتے ہیں خاتون نے اس آدمی کو مشکوک کیوں سمجھا؟

جواب:

کوئی بھی اپنے ہوٹل کے کمرے کے دروازے پر دستک نہیں دیتا۔