دیر رات تک فون استعمال کرنیوالے ہوجائیں ہوشیار

w

دیر رات تک فون کا استعمال نہایت نقصان دہ عادت ہے۔

یونیورسٹی آف گلاسگو کے محققین کو معلوم ہوا ہے کہ اپنی جسم کی قدرتی گھڑی کے عمل میں خلل ڈالنا آپ کے مزاج میں سنگین نوعیت کے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔

تحقیق کے سینئر مصنف  ڈینئیل اسمتھ کا کہنا تھا کہ رات  کو دیر تک سوشل میڈیا پرمصروف انتہائی نقصان دہ عادت ہے جو آپ کی نیند کی خرابی کا سبب بنتی ہے۔

جسم کی قدرتی گھڑی  ہماری سونے کے فنکشن، جسم کے درجہ حرارت، ہماری قوتِ مدافعت اور ہارمونز کے جاری ہونے کو قابو کرتے ہیں۔

سائنس دانوں نے 90ہزار لوگوں کے عمر، جنس، طرزِ زندگی، تعلیم اور بچپن کے کسی صدمے کے عوامل کے لحاظ سے روزانہ  کے آرام کے متعلق پیمائش کی، جسے ریلیٹو ایمپلیٹیوڈ کہا جاتا ہے۔

وہ افراد جن کا یہ ایمپلیٹیوڈ کم تھا ان میں شدید نوعیت کے ذہنی مسائل لاحق ہونے کے خطرات تھے۔

اسمتھ کا کہنا تھا کہ یہ صرف وہ نہیں ہے جو آپ رات میں کرتے ہیں۔ دن میں متحرک رہیئے اور رات میں غیر فعال ہوجائیں۔

انہوں نے مزید کہ اکہ بالخصوص سردیوں میں اس بات کو یقینی بنائیں کہ صبح تازہ ہوا کے ساتھ رات میں اچھی نیند میں بھی حاصل ہو۔

Metro.co.uk بشکریہ

loading...
loading...