دنیا بھر میں ایک ارب افراد پانی کی قلت کا شکار: رپورٹ

رپورٹ کے مطابق ایک چوتھائی بڑے شہروں میں پینے کے پانی کی فراہمی بڑا مسئلہ بن گئی ہے

رپورٹ کے مطابق ایک چوتھائی بڑے شہروں میں پینے کے پانی کی فراہمی بڑا مسئلہ بن گئی ہے

دنیا میں پانی کا بحران سنگینی اختیار کرتا جارہا ہے۔ایک ارب افراد پانی کی قلت کا شکار ہوگئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی ایک ارب آبادی پانی کی قلت کا شکار ہے۔ایک چوتھائی بڑے شہروں میں پینے کے پانی کی فراہمی بڑا مسئلہ بن گئی ہے۔

جنوبی افریقا کا شہر کیپ ٹاؤن قلت آب کے شکار شہروں میں سرفہرست ہے۔

ماسکو،استنبول، بنگلور اور بیجنگ سمیت دنیا کے کئی بڑے شہر پانی کی قلت کا شکار ہیں۔

ماہرین کی جانب سے کئی بار توجہ دلانے کے باعث کوئی خاطر خواہ اقدمات نہیں کیے جارہے۔

یہی نہیں 2030تک دنیا میں تازے پانی کی طلب 40 فیصد تک بڑھ جائے گی۔

جبکہ کرہ ارض کے 70فیصد حصے پر موجود پانی میں سے صرف تین فیصد پانی پینے کے قابل ہیں۔