بیوی کا نان ویجیٹرین کھانا کھانے سے انکار، شوہر نے خودکشی کرلی

Untitled-1

نیو دہلی: بیوی کا نان ویجیٹرین کھانا کھانے سے انکار کرنے کی وجہ سے لکھناؤ کے گومتی نگر علاقے کے ایک ڈاکٹر نے جمعرات کے دن خودکشی کرلی۔

اُماشنکر نامی ڈاکٹر کا جمعرات کی رات کو اپنی بیوی  اور سیلز ٹیکس آفسر ڈپتی سےنان ویجیٹرین کھانے کے متعلق بڑا جھگڑا ہوا  جس کے بعد شوہر نےاسی رات اپنے گھر پر خود کو ٹانگ کر خودکشی کرلی۔

ڈپتی کو اس حادثے کی خبر نہ تھی اور وہ جب صبح اُٹھیں تو انہوں نے فوراً پولیس کو خبر کردی۔

یہ بھی پڑھیں:خوفناک عورت: جس مرد سے بات کی اس نے خودکشی کرلی

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی جس کے بعد حادثے کی تفشیش کی جائےگی۔

بشکریہ: زی نیوز