بیس سالہ امریکی نوجوان لاٹری جیت کر کروڑپتی بن گیا

لاٹری جیتنے والا امریکی نوجوان شین مزلر

لاٹری جیتنے والا امریکی نوجوان شین مزلر

امریکی ریاست فلوریڈا میں 20 سالہ نوجوان پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی ۔ نوجوان کا 45 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا جیک پوٹ لگ گیا۔  

امریکی ریاست فلوریڈا میں20 سالہ نوجوان میگا ملین ڈرا میں 45 کروڑ10 لاکھ ڈالر کا لاٹری جیک پوٹ جیت کر بیٹھے بٹھائے کروڑ پتی بن گیا۔

لاٹری کے نمبر میچ ہوئےتوشین مزلر کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔

نوجوان کا کہنا ہے رقم موج مستی کے ساتھ فیملی اور انسانی خدمت پر خرچ کرے گا۔

ابتدائی طور پر شین کو 28 کروڑ ڈالر کی رقم دی جائے گی۔

امریکی لاٹری گیم کی تاریخ میں یہ چوتھا بڑا انعام ہے۔