بندر وں کے شہر میں دعوت کی انوکھی تقریب

asasd

دنیا میں طرح طرح کے فیسٹیول مناتے ہوئے دیکھے جاتے ہیں جہاں کچھ فیسٹیول  آپ کو متاثر کرتے ہیں وہیں  کچھ تقریبوں کی بنیاد مذہبی سطح سے ہوتی ہے لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے عجیب و غریب فیسٹیول کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جن کا حصہ انسان نہیں بلکہ جانور ہوتے ہیں۔

تھائی لینڈ کے  شہر لوپ بوری میں  ہر سال 25 نومبر کو  بندروں کیلئے بوفے  تقریب رکھی جاتی ہے، جی ہاں! یہ  تقریب 1989 سے چلی آرہی ہے  جس میں بے شمار جنگلی بندروں کے کھانے کا اہتمام کیا جاتا ہے جبکہ شہریوں کا ماننا ہے کہ  بندروں کو کھانا کھلانا سے سیاحوں کی قسمت بدل جاتی ہے۔

monkey

بوفے میں 4000 کلو کی مختلف قسم کی تھائی ڈشز  رکھی جاتی ہیں اور اس عجیب وغریب فیسٹیول کو دیکھنے کیلئے ہر سال ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں کا ہجوم  جمع ہوتا ہے لیکن اس فیسٹیول سے متاثر ہوتے ہوئے اس بات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ لوگ اپنے  سامان کی حفاظت کریں کیونکہ جب بندروں  کے سامنے کھانا رکھا جاتا ہے تو وہ ہر چیز کو چھینا شروع کردیتے  ہیں۔  اسی وجہ سے شہریوں کو تاقید کی جاتی ہے کہ وہ عینک پہن کر اس تقریب سے متاثر ہوں۔

monkey business

Capture

واضح رہے کہ اس شہر کو ‘بندروں کا شہر’ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس کے پیچھے ایک دلچسپ کہانی ہے۔ لوگوں کا ماننا یہ ہے کہ قدیم  ہندو روایت کے مطابق ایک بہادر بندر’ہنومان’ نے  یہ شہر بنایا تھا جس کی وجہ سے اس وقت سے لے کر اب تک یہ شہر بندروں کے نام ہی ہے۔

جہاں اس عجیب و غریب فیسٹیول کو دیکھنے کیلئے دنیا بھر سے لوگ آتے ہیں وہیں شہری اس فیسٹیول کو  خوشی سے مناتے ہیں ۔

loading...
loading...