بزرگوں کیلئے5بہترین ممالک

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کیا آپ جانتے ہیں بڑھاپا گزارنے کیلئے سب سے بہترین ملک کونسا ہے؟ دنیا کی عمر تیزی سے بڑھ رہی ہے اور لوگ ہر سال بڑی تعداد میں بڑھاپے کی دہلیز پار کررہے ہیں۔ تاہم انفرادی طور پر ممالک کے درمیان بوڑھے افراد کی معیار زندگی میں بہت فرق ہے۔

ہیلپ ایج انٹرنیشنل نامی ایک بین الاقوامی غیر سرکاری آرگنائزیشن نے( جو بوڑھے لوگوں کو ان کے حقوق کے حصول میں ، امتیازی سلوک کو چیلنج کرنے میں  اور غربت کا مقابلہ کرنے میں مدد دیتی ہے)گلوبل ایج واچ انڈیکس مرتب کی ۔

اس انڈیکس میں مختلف ممالک میں بزرگ شہریوں کے معیارِ زندگی کا موازنہ کیا گیا ہے۔ اس انڈیکس میں موجود بہت سارے ممالک میں سے درج ذیل پانچ ممالک وہ ہیں جہاں بزرگ شہری سب سے زیادہ پر سکون زندگی گزار رہے ہیں۔

5)کینیڈا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

تین کروڑ 65لاکھ کی آبادی والے اس ملک میں 80لاکھ افراد 60برس کی عمر سے تجاوز کر چکے ہیں۔ دنیا کے صاف شفاف ترین ماحول والے ممالک میں سے ایک کینیڈا ہے۔ کینیڈین بزرگ اگر کسی چیز سے نالاں ہیں تو وہ ہے وہاں کی پبلک ٹرانسپورٹ۔

4)جرمنی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

یورپین یونین میں موجود سب سے زیادہ آبادی (آٹھ کروڑ22لاکھ)والا ملک جرمنی ہے۔ جن میں 2کروڑ 23 لاکھ افراد کی عمر 60برس سے اوپر ہے۔بزرگ شہریوں کیلئے چوتھا بہترین ملک، جہاں بزرگوں میں  نوکری کا تناسب 63.5فیصد اور تعلیم کا حصول 96.4 فیصد ہے۔

3)سوئیڈن

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ایک کروڑ کی آبادی رکھنے والے اس  ملک میں 25 لاکھ افراد اپنی عمر میں 60 کا ہندسہ عبور کیے ہوئے ہیں۔ سوئیڈن اپنے بہترین معیار زندگی ، بہترین ہیلتھ کیئر، شہری آزادی، بہترین فی کس آمدنی اور عمومی ترقی کی وجہ سے جانا جاتا ہے اور وہاں کے مقامی بزرگ ان سہولیات خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔

2)ناروے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

شمالی یورپ کا ایک اور ملک جو مستقل طور پر، زندگی گزارنے کیلئے بہترین جگہ قرار دیا جاتا ہے۔53لاکھ کی آبادی رکھنے والا یہ ملک 11لاکھ، 60برس سے زائد عمر کے افراد رکھتا ہے۔اس کی کارکردگی ہر لحاظ سے بہترین ہے لیکن بالخصوص بزرگوں میں نوکری کا تناسب71.1فیصد اور تعلیم کاحصول 98.3فیصد ہے۔

1)سوئٹزرلینڈ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

چوراسی(84)لاکھ کی آبادی رکھنے ولا یہ ملک، 20لاکھ ایسے افراد کا گھر ہے جو 60سال سے زیادہ کے ہوچکے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ حکومتی شفافیت، شہری آزادی، معیارِ زندگی، صاف شفاف ماحول، معیشت وغیرہ کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ نتیجتاًیہ چھوٹی سی مملکت ان ممالک کی فہرست میں ،جو زندگی گزارنے کیلئے بہترین ہیں،سب سے اوپر ہے۔

بشکریہList25

loading...
loading...