امیر افراد کے مزید امیر ہونے کی پیشگوئی کردی گئی

dallr

لندن:برطانیہ کی ہاؤس آف کامن لائبریری نےدنیاکےمستقبل کانقشہ کھینچ دیا۔2030تک دنیا کی64فیصد دولت ایک فیصد طبقے کے پاس جانے کی پیشگوئی کردی۔

نئے سروے کے مطابق دنیا کے امیر ترین افراد مزید امیر ہونے والے ہیں۔

برطانوی سروے کے مطابق دنیا کی آبادی کےایک فیصد امیر ترین افراد2030تک64 فیصد عالمی اثاثوں کے مالک بن جائیں گے۔

سروے میں بتایا گیا ہے کہ2008 میں مالیاتی بحران کے بعد امیر ترین افراد کی دولت میں سالانہ چھ فیصد اضافہ دیکھاگیاہے۔اور اگر  یہ رجحان برقراررہا تو2030تک ان افراد کے اثاثے مزید بڑھ جائیں گے۔

ہاؤس آف کامن لائبریری کی تحقیق کے مطابق12 سال کے دوران ان امیر ترین افراد کے اثاثوں کی  مالیت 216 کھرب پاونڈ تک پہنچ جائے گی ۔

جبکہ  دنیا کی99 فیصد آبادی کی مجموعی دولت سالانہ صرف تین فیصد کے تناسب سے بڑھ رہی ہے۔

loading...
loading...