آج کی ریسیپی : کرنچی فلے برگر

shutterstock_361890554

:اجزاء
چکن بریسٹ فلے دو عدد
نمک تین چوتھائی چائے کا چمچ
کالی مرچ تین چوتھائی چائے کا چمچ
برگر بن چار عدد
سلاد پتے چار عدد
چیز سلائس چار عدد
مایونیز چار کھانے کے چمچ
:بیٹر کے لئے
میدہ تین کھانے کے چمچ
کارن فلور دو کھانے کے چمچ
بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
انڈا ایک عدد
ٹھنڈا پانی حسب ضرورت
فرائز سرو کرنے کے لیے

:ترکیب

ایک پیالے میں میدہ، کارن فلور، بیکنگ پاؤڈر، نمک، کالی مرچ، انڈا اور حسب ضرورت ٹھنڈا پانی ڈال کر مکس کریں اور بیٹر بنالیں۔
چکن بریسٹ فلے کو نمک اور کالی مرچ سے میری نیٹ کرلیں۔
اب اسے تیار بیٹر میں ڈپ کرکے شیلو فرائی کریں، یہاں تک کہ وہ کرسپ اور گولڈن ہو جائیں۔
پھر برگر بن گرم کرکے مکھن اور مایونیز لگائیں۔
اوپر چیز سلائس رکھ کر فرائی چکن کا فلے رکھ دیں۔
اب اس پر سلاد پتے رکھ کر مایونیز لگائیں۔
پھر برگر بن رکھ کر فرائز کے ساتھ سرو کریں۔

loading...
loading...