آج کی ریسیپی: چائینیز ٹماٹر گوشت

mutton

:اجزاء

گائے کا گوشت آدھا کلو
چلی سوس ایک کھانے کا چمچ
چینی دو چائے کے چمچ
سویا سوس تین کھانے کے چمچ
سرکہ تین کھانے کے چمچ
تِلوں کا تیل ایک چائے کا چمچ
مرغی کی یخنی ایک تہائی کپ
ٹماٹو کیچپ ایک چوتھائی کپ
(پیاز ایک پاؤ (باریک کٹا ہوا
کارن اسٹارچ چار چائے کے چمچ
لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ
آئل حسبِ ضرورت
شملہ مرچ دو عدد
ٹماٹر دو عدد

:ترکیب

ایک برتن میں مرغی کی یخنی ڈال کر اس میں چینی، ایک کھانے کا چمچ سرکہ، تلوں کا تیل، ایک کھانے کا چمچ سویا سوس، ایک کھانے کا چمچ چلی سوس اور ٹماٹو کیچپ ڈال کر تمام اجزاء کو اچھی طرح مِکس کریں۔
گائے کے گوشت کے اوپر دو کھانے کے چمچ سویا سوس، دو کھانے کے چمچ سرکہ اور دو چائے کے چمچ کارن اسٹارچ لگا کر آدھے گھنٹے کےلئے رکھ دیں۔
تاکہ تمام مصالحے گوشت میں اچھی طرح جذب ہو جائیں۔
آئل کو کڑاہی میں گرم کرکے گوشت کو تَل لیں اور ہلکا گلابی ہونے پر نکال لیں۔
اب آئل میں پیاز، لہسن، شملہ مرچ کاٹ کر ڈالیں اور ان تمام چیزوں کو بھونیں۔
جب یہ بھن جائیں تو یخنی والا تیار مرکب ڈال دیں۔
ٹماٹر کے لمبے لمبے پیس کاٹ کر ڈال دیں۔
کچھ دیر کے بعد تلا ہوا گوشت شامل کرکے پکائیں۔
چائے کے دو چمچ کارن اسٹارچ کو پانی میں گھول کر گوشت میں شامل کریں۔
جب گوشت گَل جائے اور پک کر گاڑھا ہو جائےتو اتار لیں۔
اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ تناول فرمائیں۔