آج کی ریسیپی: نان خطائی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

:اجزاء

میدہ                     ڈیڑھ کپ

سوجی                  آدھا کپ

گھی                    1 کپ

چینی                   1 کپ

بیکنگ پاؤڈر           آدھا چائے کا چمچہ

نمک                    1 چٹکی

دودھ                   3 سے 4 کھانے کے چمچے

ونیلا ایسنس           1 چائے کا چمچہ

:گارنش کے لیے اجزاء

پھینٹا ہوا انڈا           1 عدد

کرش پستہ             حسب ضرورت

بادام                    حسب ضرورت

چیری                  حسب ضرورت

اسٹرابری جام          حسب ضرورت

:ترکیب

سب سے پہلے سوجی کو پانی میں بھگو کر چھان لیں۔

اب میدہ، سوجی، بیکنگ پاؤڈ، چینی اور نمک کو مکس کریں۔

پھر ونیلا ایسنس اور گھی کو تھوڑا تھوڑا کرکے شامل کریں اور مکس کرتے جائیں۔

گھی سارا ڈالنا ضروری نہیں بس اتنا ڈالیں کہ سب چیزیں اچھی طرح مکس ہوکر یکجان ہو جائیں۔

اب اس میں دودھ شامل کرکے مزید مکس کریں کہ نرم ڈو بن جائے۔ ساتھ ہی  ہلکے ہاتھوں سے بالز بنا کر ان کو چپٹا کرلیں۔

بیکنگ ٹرے کو مکھن یا گھی سے چکنا کرلیں۔

 اس میں تھوڑے فاصلے سے نان خطائی رکھتے جائیں، خیال رہے کہ خطائی کو پھولنا ہوتا ہے لہذا اسی حساب سے ٹرے میں رکھیں۔

اب بہت احتیاط کے ساتھ برش کی مدد سے ہر نان خطائی پر پھینٹ ہواا انڈا لگائیں۔

بادام کے ساتھ گارنش کے لیے: ہر نان خطائی کے اوپر آدھا بادام اس طرح رکھیں کہ بادام کے چھلکے والا حصہ اوپر کی طرف آئے۔

جام کے ساتھ گارنش کے لیے: ہر نان خطائی کے درمیان میں جام  کو قطرے کی طرح رکھ دیں۔

چیری کے ساتھ گارنش کے لیے: ہر نان خطائی کے درمیان میں چیری کو اندر کی طرف تھوڑا سا دبا کر رکھ دیں۔

پستہ کے ساتھ گارنش کے لیے: ہر نان خطائی کے درمیان میں تھوڑا سا پیسا یا کرش ہوا پستہ رکھ دیں۔

جب گارنش ہوجائے تو اس بعد 180 ڈگری پر پری ہیٹ اوون میں 18 سے 20 منٹ تک کے لیے بیک کرلیں یا ہلکا براؤن ہونے تک بیک کریں۔

خیال رہے کہ ان کو زیادہ بیک نہیں کرنا۔