آج کا دن کیسا رہے گا؟ 9 جولائی 2018

Today1

حمل (Mar21-April19)

آج آپ کو موقع ملے گا کہ اپنے وقت کا بہتر استعمال یقینی بنا کر اپنے گھریلو فرائض پورے کرسکیں۔ آج آپ کو اپنے کاروباری مفادات کو ملتوی کرکے ہی کام چلانا ہوگا۔ اس کے علاوہ کئی اہم فیصلوں کو بھی ملتوی کرنا ہوگا۔ آج بس اپنے مؤخر کردہ کاموں کو نمٹانے کی کوشش کریں۔

ثور (April20-May20)

آج آپ کی تخلیقی پرواز بہت اونچی ہونے کی وجہ سے آپ کو معمول کے امور بہت چھوٹے محسوس ہونگے جس سے اپنی صلاحیتوں کو کام میں لا کر اپنے کاروباری یا پیشہ وارانہ معاملات کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس کے علاوہ آج آپ کے محبت بھرے معاملات میں بہتری رہے گی۔

  (May21-June21) جوزا

آج آپ کے ستارے اس بات کی وضاحت کررہے ہیں کہ آج آپ صبح سے ہی کنفیوژ نظر آئیں گے جس کی وجہ سے آپ کو کئی اہم فیصلے کرنے میں دقت محسوس ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ کے لئے بہتر یہی ہوگا کہ خود کو محتاط بنانے کے بعد ہی کوئی قدم اٹھائیں۔

 (June22-July22) سرطان

آج آپ کسی قسم کی جذباتی مشکل کا شکار ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ میں بے چینی بڑھ سکتی ہے۔ اسی لئے خود کو محتاط بناتے ہوئے آگے بڑھیں اور کسی بھی طرح کی جلد بازی سے گریز کریں۔ یہ بھی یاد رکھیں کہ ایسے میں آپ کے دوست آپ کے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

 (July23-Aug22) اسد

آج آپ کے راستے میں کئی ایک غیرمتوقع رکاوٹیں پیدا ہوسکتی ہیں جن کی وجہ سے آپ کے معمول کا شیڈول مکمل طور پر تبدیل ہوکر رہ جائے گا۔ کسی ایمرجنسی کی وجہ سے آپ کو کسی کاروباری دورے پر جانا ہوگا جس کے فوائد آپ کی توقع سے بڑھ کر ہوسکتے ہیں۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری کے بارے میں متذبذب فیصلے کرنے کی وجہ سے آپ کو غصہ آسکتا ہے۔ اپنے آپ کو پرسکون بنائیں ورنہ حالات کی تلخی کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہیں۔ اس کے علاوہ اپنے روزانہ کے معاملات کے بارے میں فکر مند نہ ہوں بلکہ اپنے آپ کو پرسکون بنائیں۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج آپ کے کاروباری معاملات میں رکاوٹ پیدا ہونے کی وجہ سے آپ کا کوئی دورہ منسوخ ہوسکتا ہے۔ یہ فیصلہ مشکل ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کے پیاروں کو تکلیف کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آج آپ کی وضاحتیں دوسروں کو مطمئن نہ کرسکیں گی۔

  (Oct23-Nov21) عقرب

آج آپ اپنی موجودہ مالی حالت کو بہتر بنانے کی کوشش کرسکیں گے جبکہ ایسے معاملات کے بارے میں توجہ مبذول رکھنے کی وجہ سے کسی پیاے کے جذبات کو ٹھکرا بھی سکتے ہیں اور یہ بھی ممکن ہے کہ آپ کو دوسروں کی جلی کٹی بھی سننی پڑے جبکہ آپ پر لاپرواہی کا الزام بھی لگ سکتا ہے۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج کسی جذباتی مسئلے کی وجہ سے آپ کا طے شدہ کاروباری دورہ منسوخ ہوسکتا ہے جبکہ آپ کے پیاروں کو بھی آپ پر غصہ آسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آج آپ کا کوئی منصوبہ ناکام ہوگا جس کی وجہ سے آپ سخت بے چینی کا شکار ہوسکتے ہیں۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ میں اپنے کام کے بارے میں کوئی خاص جذبہ پیدا نہ ہوسکے گا کیونکہ آپ کسی کنفیوژن کا شکار نظر آسکتے ہیں اور ممکنہ طور پر آپ کے اہم معاملات ادھورے بھی رہ سکتے ہیں۔ یاد رکھیں آج کا دن کسی کاروباری سرگرمیوں کے لئے مناسب نہیں ہے۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ اپنی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لئے کچھ نئے وسائل تلاش کرسکیں گے لیکن اگر آپ ناکام ہوئے تو آپ میں انتشار پیدا ہوسکتا ہے۔ آج اپنے جذبات پر قابو پائیں اور ہر بات کو اس کی ترجیحات کے مطابق حل کرنے کی کوشش کریں۔ آج دوستوں جانب سے کسی پارٹ ٹائم ملازمت کی پیشکش ہوسکتی ہے۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج ستاروں کے اثرات کی وجہ سے آپ کو اپنی بات دوسروں تک پہنچانی کافی مشکل ہوگی لہٰذا کسی بھی طرح کی کاروباری سرگرمیوں کو روک دیں یا پھر دوبارہ سے شروع کرکے نئے راستے تلاش کرنے کی کوشش کریں تاکہ کامیاب ہوسکیں لیکن کسی بھی صورت اپنی کاروباری ملاقاتوں کو ملتوی کرنا بہتر نہ ہوگا۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...