آج کا دن کیسا رہے گا؟ 8 جنوری 2018

فائل فوٹو

فائل فوٹو

حمل(Mar21-April19)
آج اپنے فرائض اور گھریلو ذمہ داریوں پر خاص توجہ دینے کے بعد آپ کو دنیا داری کی مشکلات یا عملی مسائل کا سامنا کرنا ہوگا مگر آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ آپ کی کارکردگی ان سب باتوں کا حقیقی جواب ثابت ہوگی اس کے علاوہ آپ کی تخلیقی صلاحیتیں آپ کا ساتھ نبھا سکیں گی۔

ثور(April20-May20)

آج آپ اپنی بہت سی مشکلات کو حل کرنے کے لئے مصروف رہیں گے۔ آج اگر آپ اپنے وقت کو ٹھیک طرح سے ترتیب دے سکیں گے تو آپ کی کارکردگی میں خاطر خواہ اضافہ ہوسکے گا۔ اگر آپ اپنے معاملات میں پراعتماد بھی ہوں تو پھر بھی مدد کی پیشکش کو قبول کرلیں۔

جوزا (May21-June21)

آج آپ کو اپنی فنی صلاحیتوں سے کام لینے اور اپنی فنکارانہ خوبیوں کو اجاگر کرنے میں تسلی اور سکون مل سکے گا جبکہ سماجی خدمات کی ادائیگی کی وجہ سے آپ میں مزید حوصلہ پیدا ہوسکے گا۔ اس کے علاوہ آج آپ کے جذباتی تعلقات بہت بہتر اور پرسکون رہیں گے۔

 سرطان (June22-July22)

آج اپنی توانائی کی شدت کو محسوس کرنے کے بعد اپنی ان کاوشوں کو آگے بڑھانے کی کوشش کرسکتے ہیں جن میں آپ کی بھرپور ےوجہ درکار ہوگی لیکن آپ کو اپنے وسائل کے بارے میں کسی قسم کی غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہیئے اور نہ ہی اپنے لئے مشکلات پیدا کرنی چاہئیں۔

 اسد (July23-Aug22)

آج آپ کی مالی حالت کچھ زیادہ تسلی بخش نہ ہوگی مگر بہت ہی جلد اصلی حالت میں آجائے گی اس لئے زیادہ پریشان ہرگز نہ ہوں۔ آج آپ شام میں کسی پارٹی یا محفل میں شرکت کرسکیں گے لیکن وہاں آپ کو اپنی زبان پر قابو رکھنا ہوگا تاکہ آپ کو لینے کے دینے نہ پڑجائیں۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج آپ اپنے وسائل کے بارے میں کسی قسم کی خوش فہمی کا شکار نہ ہوں اور نہ ہی کسی سے ایسے وعدے کریں جن کی تکمیل آپ کے لئے ممکن نہ ہو۔ ایسا کرنے سے کئی غیر متوقع حالات و واقعات ظہور پذیر ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کا اعتماد بھی متزلزل ہوسکتا ہے۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج اپنے لئے مالی مفادات کے حصول میں اپنی خواہشات کو پورا کرنے کی کوششیں کرسکیں گے جبکہ اپنی سماجی حیثیت میں اضافے کی خوشی بھی آپ کو حاصل ہوسکے گی۔ آج اپنے محبوب کے ساتھ بہترین وقت گزار کر سکون کی ان منازل تک پہنچ پائیں گے جس کے بارے میں آپ نے صرف سنا ہی ہوگا۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آج صبح سے ہی اپنی جذباتی تعلقات میں پیدا ہونے والی ٹینشن سے نجات حاصل کرنے میں مصروف ہوسکتے ہیں اور یہ آپ کے شیڈول میں اچانک اور غیر متوقع طور پر پیدا ہونے والی تبدیلی کی وجہ سے سامنے آسکتی ہے لیکن اپنے جوش و جذبے میں کمی نہ ہونے دیں ورنہ سب معاملات دھرے کے دھرے رہ جائیں گے۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج آپ کے ستارے اس بات کی نوید سنا رہے ہیں کہ آج آپ اپنے مالی حالات کو مضبوط بنانے کی کوششوں میں کامیابی حاصل کرسکیں گے۔ ہوسکتا ہے آپ کو اپنی خاندانی جائیداد میں سے حصہ مل جائے یا تو پھر ملازمت کی وجہ سے بونس۔ لیکن یاد رکھیں آپ کو محتاط رہ کر معاملات کو نمٹانا ہوگا۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی کرنے سے اجتناب کریں اور اگر ممکن ہوتو صرف اپنے کام سے کام رکھیں کیونکہ کسی کے تلخ حالات کو سلجھانے کے لئے موقع کی مناسبت کا خیال رکھے بغیر کوئی بھی عملی قدم اٹھانے میں کامیابی تو دور اپنی عزت بچانا بھی مشکل ہوجائے گا۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج اپنے اہم امور کو نمٹانے میں ہونے والی سستی کی وجہ سے آپ کو افسران بالا سے ڈانٹ ڈپٹ ہوسکتی ہے۔ یقینی طور پر یہ آپ کا قصور تو نہیں ہوگا لیکن پھر بھی آپ کو اپنے جذبات پر قابو پانا ہوگا اور خود کو پرسکون رکھنا ہوگا۔ اس کے علاوہ اپنی موجودہ صورتحال کی وضاحت ضرور کرنی چاہیئے۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج ستاروں کے اثرات کی وجہ سے آپ اپنے سماجی حلقے میں کئی ایک نئے منصوبوں کا آغاز کرنے کے علاوہ بہت سے پرانے معاملات کو حل کرنے کی جانب بھی دیکھ سکتے ہیں اس کے علاوہ اپنے پیار محبت یا جذبات سے بھرے رشتوں کے بارے میں بھی کئی اہم فیصلے کرنے میں کامیاب ہوسکیں گے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...