آج کا دن کیسا رہے گا؟ 8 اگست 2018

Today1

حمل (Mar21-April19)

آج آپ کا حاکم ستارہ مشتری اپنی موجودہ پوزیشن کی وجہ سے آپ میں ذہنی الجھاؤ پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔ اس بات میں حیرانی کا کوئی عنصر پوشیدہ نہیں ہوگا کہ آپ کس چیز کے بارے میں ہاں یا ناں کا رویہ اپنا لیں یا کسی چیز کی اصلیت جاننے میں اپنے وقت کا ضیاع شروع کردیں۔

ثور (April20-May20)

آج آپ کو اپنے محبوب کا ساتھ دے کر خود کو کسی بھی غیر قانونی معاملے میں ملوث ہونے سے بچانا ضروری ہوگا اور کئی ایک افراد جو آپ پر بہت زیادہ اعتماد کرتے ہیں وہ اپنے منصوبے بروئے کار لاسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج آپ کو اپنے جذبات کے اظہار میں مشکل پیش آسکتی ہے۔

(May21-June21) جوزا

آج کسی بھی کام کی انجام دہی سے قبل اس کے لئے مناسب وقت کو ضرور مدنظر رکھیں اور یہ بھی یاد رکھیں کہ ہر بات کو دوسروں سے شیئر کرنا اس قدر اہم نہیں ہوتا کہ ہر بات دوسروں کے سامنے کھول کر خود کو ننگا کرلیا جائے کیونکہ فاصلہ ہر حال میں ضروری ہوتا ہے۔

 (June22-July22) سرطان

آج آپ کا کوئی قریبی فرد آپ کے بارے میں اس قدر جذباتی اور ہیجان انگیز احساسات کا شکار ہوسکتا ہے کہ جیسے آپ صرف اسی کے لئے بنائے گئے ہوں۔ آج آپ کو اپنے اہداف کے حصول کے لئے اعتماد کی بحالی کی جنگ جیتنے کی بھرپور کوشش کرنی ہوگی۔

 (July23-Aug22) اسد

آج آپ محسوس کریں گے کہ جیسے آپ بغیر کسی مقصد کے اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ آپ حقیقت کو تسلیم کرنے سے بھی گریزاں ہونگے۔ جو آپ کے ذہن میں ہے اس کا اظہار شاید آپ کو بہتر نہیں لگ رہا مگر یہ سب کچھ کرنا کسی بھی محبت کرنے والے کے لئے بہت ضروری ہے۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج آپ کو اپنے وعدوں کی پاسداری کرنے کے علاوہ فرائض کی بجا آوری میں سستی سے بچنا چاہیئے۔ علاوہ ازیں اپنے ماضی کی طرف جھانکنے یا سفر کرنے کی بجائے اپنے تابناک مستقبل کی جانب دیکھنا اور آنے والے دنوں کو روشن بنانا بہت ضروری ہوگا۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج آپ کے مقاصد نہ صرف بہت اعلیٰ ہونگے بلکہ آپ کے ذہن میں نظم و ضبط کا مناسب استعمال بھی شامل ہوگا اور شاید انہی کی وجہ سے ہی دوسروں کا مذاق اڑانے کا موقع مل سکتا ہے۔ اصل میں آپ اپنے طے کردہ دائرہ کار سے باہر بھی نکل سکتے ہیں۔

 (Oct23-Nov21) عقرب

آج آپ کو کسی بھی قسم کی جذباتی گفتگو کرنے سے گریز کرنے کے علاوہ اپنی توجہ کو بھٹکنے سے بچانا بھی لازمی ہوگا جبکہ حالات و واقعات کا تجزیہ کرکے ہی آپ آگے بڑھنے میں کامیابی حاصل کرسکیں گے۔ آج آپ کو کسی قریب دوست کے ساتھ مل کر غیر قانونی معاملے میں ملوث ہونے سے بھی بچنا ہوگا۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج کسی بھی مسئلے کو حل کرنے کے لئے بنیادی حقائق جان لینے کی صلاحیت آپ میں بدرجہ اتم موجود ہوگی۔ بدقسمتی سے ایسے کئی غیر متعلقہ واقعات کے تسلسل کو توڑنے میں آپ بھی ناکام رہے ہیں جن میں دوسرے بلاوجہ آپ کے سر پر سوار ہوتے رہے ہیں۔

جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ بہت زیادہ جذباتی اور متجسس نظر آئیں گے مگر بغور تجزیہ کرنے سے آپ کو اندازہ کہ آپ امن اور سکون کے متلاشی ہیں اور اس حد سے بڑھی ہوئی بے چینی کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور جو کچھ بھی قدرت کی جانب سے وقوع پذیر ہورہا ہے اس کے بارے میں خود کو پرسکون رکھتے ہوئے خود کو لچکدار شخصیت بنانے کی کوشش کریں۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج کسی بھی کام کا آغاز کرنے سے قبل اس کے انجام پر توجہ نہ دیں بلکہ اپنے امور کی انجام دہی اس وقت کریں جب حالات بہتر ہوں۔ اپنے افسران بالا سے خود کو فاصلے پر رکھیں اور اپنے فرائض کی بجا آوری میں کوئی کمی نہ ہونے دیں ورنہ ان کی ناراضگی مول لینے کے لئے تیار رہیں۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ کسی بھی پیار کرنے والے کے لئے تو ایک مضبوط سہارا ثابت ہوسکیں گے جس کی وجہ سے وہ خود کو ہر معاملے سے بیگانہ بنانے سے گریزاں ہوگا اور ذاتی جذبات کے منہ زور طوفان میں بھی آپ اسے تحفظ فراہم کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ اپنی صلاحیتوں پر شک کرکے انہیں ضائع نہ کریں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...