آج کا دن کیسا رہے گا؟ 7 مارچ 2018

Today1

حمل(Mar21-April19)

آج آپ کو متحمل مزاج رہ کر اٌنے مقرر کردہ اہداف کے حصول کے لئے کوششیں جاری رکھنی ہوں گی اور اہنے جاری امور کو بھی مکمل کرنا ہوگا۔ آج کسی اہم شخصیت کی وجہ سے آپ کو کسی ایسی پارٹ ٹائم ملازمت کی پیشکش کی جاسکتی ہے جو مالی طور آپ کو فائدہ پہنچا سکے گی۔

ثور(April20-May20)

آج آپ کے ستارے آپ کے معاون اور مددگار ہوں گے جس کی وجہ سے آپ کی باتیں اور خیالات کو خاصی پذیرائی مل سکے گی لیکن یہ سب ہونے کے باوجود آپ کو دوسروں کی باتوں کو غور سے سننا ہوگا اور ان کی رائے کو بھی اہمیت دینا ہوگی۔

جوزا (May21-June21)

آج اپنی سماجی مشکلات کو حل کرنے کے لئے آپ کی گفتگو کرنے اور دوسروں کو اپنے نظریات سے ہم آہنگ کرنے کی صلاحیت عروج پر ہوگی اور آپ بہت سی کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں۔ شام میں اپنے پرانے ملتوی شدہ معاملات کو مکمل کرنے کی کوششوں میں بھی کامیاب ہوسکیں گے۔

 سرطان (June22-July22)

آج اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع میسر آسکیں گے اور آپ اپنے مستقبل کو روشن بنانے کی سرگرمیوں کو اپنی مرضی کے مطابق تیز کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ مختلف قسم کے معاملات میں نہ صرف آپ کی حقیقت پسندی کو سراہا جائے گا بلکہ یہ لوگوں کو آپ کا گرویدہ بھی بنا دے گی۔

 اسد (July23-Aug22)

آج اپنے جذباتی مسائل کو کسی طور نظر انداز نہ کریں لیکن اپنے دیگر مسائل کو اپنے فرائض کے ساتھ نتھی نہ کریں ورنہ بہت سی پیچیدگیوں کا شکار ہوجائیں گے۔ اپنے سیر و تفریح کے شوق کو پورا کرنے کے لئے اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو پس پشت نہ ڈالیں۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج آپ کو سماجی میدان میں کامیابیاں حاصل کرنے کے لئے زیادہ تگ و دو نہیں کرنی پڑے گی بلکہ آپ کی فنکارانہ جبلت آپ کو ازخود راہ راست پر رکھتے ہوئے بہت سی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کروا سکے گی جس کے بعد آپ کی عملی کامیابیوں کو نئی شکل دے کر منزل تک پہنچا سکے گی۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج دن کے آغاز میں ہی آپ کئی ایک فنکارانہ سرگرمیوں کا آغاز کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں اور اس کے علاوہ آپ سیر و تفریح کے کسی پروگرام کو بھی حتمی شکل دے کر اسے زیر عمل لاسکتے ہیں اگر ایسا ہوتو آپ کو فروخت و مسرت کے علاوہ اپنے شریک حیات سے موجودہ تعلقات کو بھی بہتر بنانے میں مدد مل سکے گی۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آج آپ کو اپنے گھر میں اہم تبدیلیاں لانے کا موقع بھی میسر آسکے گا جو آپ کے پیار بھرے جذبات پر بہت مثبت اثرات مرتب کرسکے گا۔ شام میں کچھ زائد اخراجات کرنے کے لئے دل مچل اٹھے گا جس کی وجہ سے آپ جذباتی بھی ہوسکتے ہیں لیکن اپنی رقم کو محتاط انداز میں خرچ کرنا ہوگا۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج آپ کے کچھ عرصہ قبل انجام دیئے گئے فرائض اور پیشہ وارانہ امور کے شاندار نتائج آپ کے سامنے آنے سے آپ میں نئی منزلوں کے حصول کی سوچیں اور جذبات پیدا ہوسکیں گے۔ اور اسی جذبے کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے گھریلو امور کو بھی حل کرسکیں گے۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج اپنے اہداف کی تکمیل کے لئے سفر کرنا اور دوسروں کو اپنی عمدہ گفتگو کے ذریعے اپنا ہم آہنگ بنانا آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکے گا۔ اس کی وجہ سے آپ کی مالی حالات کو بھی سہارا مل سکے گا۔ آج اپنے سماجی معاملات میں بہت متحرک ہونےکی وجہ سے دوسروں کی نظرمیں اہم مقام حاصل کرسکیں گے۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج کسی ایسے فرد سے ملاقات متوقع ہے جو کچھ عرصہ بعد آپ کے جذباتی مسائل کے حل میں آپ کا سب سے بڑا مددگار ثابت ہوگا اور آپ کی تخلیقی خوبیوں کو بھی دوسروں کے سامنے لانے میں آپ کو بہترین مشوروں سے نوازے گا۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج اپنے رشتہ داروں کی جانب سے داد و تحسین حاصل کرنے کے لئے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کو استعمال میں لانے کی دیر ہوگی کہ سب کچھ معمول سے ہٹ کر آپ کی ذات کا حصہ بن سکے گا جس سے سب ہی مبہوت ہوکر رہ جائیں گے۔

 نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...