آج کا دن کیسا رہے گا؟ 6 دسمبر 2017

فائل فوٹو

فائل فوٹو

حمل(Arise)
آج کا دن بہت سے معاملات کے بارے میں مدد اور موافق ثابت ہوگا خاص طور پر آپ اپنی کاروباری سرگرمیوں کو اپنی مرضی کے مطابق چلاسکیں گے۔ آج آپ کے لئے اپنے مالی حالات میں بہتری لانے کے امکانات خاصے روشن ہیں اور کامیابی آپ کے قدم بھی چوم سکتی ہے۔

ثور(Taurus)

آج آپ کی زیادہ تر توجہ اپنے مالی اہداف کے حصول میں ہی مرکوز رہ سکتی ہے۔ اس کے علاوہ آج آپ کے سامنے جو بھی دشواریاں آئیں گی آپ بخوبی ان سے عہدبراء ہوسکیں گے۔ آج آپ کو کسی بھی طرح کے منصوبے کا آغاز کرنے میں کامیاب ہونا ہے تو آپ کو دوستوں کی مدد درکار ہوگی۔

جوزا (Gemini)

آج آپ کے ستارے اس بات کا برملا اظہار کررہے ہیں کہ آپ آج صبح میں ہی کوئی ایسا فیصلہ کرسکیں گے جس سے آپ کا سارے دن کا طے شدہ شہڈول تبدیل ہوکر رہ جائے گا۔ آج ممکن ہے آپ کسی تقریب میں شمولیت کی غرض سے مصروف عمل ہوسکتے ہیں۔

سرطان (Cancer)

آج آپ کے ستارے اس بات کی جانب اشارہ کررہے ہیں کہ آج اپنے تمام تر امور کی انجام دہی اور تکمیل میں خود کو متوازن رکھنا انتہائی ضروری ہوگا اور اس بات کا اطلاق اپنی تمام تر مصروفیات پر کرنا ہوگا۔ آج آپ کی صحت میں معمولی خرابی پیدا ہوسکتی ہے لیکن پریشان نہ ہوں یہ جلد ہی ٹھیک بھی ہوجائے گی۔

اسد (Leo)

آج آپ کے ستارے اس بات کا مشورہ دے رہے ہیں کہ آج اپنے طویل المدتی منصوبوں کو تکمیل کی منزل تک لے جانے کی کوشش کریں چاہے اس کے لئے کوئی طے شدہ کاروباری دورہ ہی کیوں نہ چھوڑنا پڑے۔ آج اپنی شریک حیات کے ساتھ اپنے دوست احباب کی جانب چکر لگ سکتا ہے۔

سنبلہ (Virgo)

آج آپ کے لئے بہترین موقع بھی ہے اور آپ اس قابل بھی ہیں کہ اپنے بارے میں غیر معمولی اہمیت کے حامل فیصلے کرسکیں اور یقینی طور پر جب یہ فیصلے دوسروں کی نظر سے گزریں گے تو آپ کے بارے میں تعریفی کلمات ادا کئے جائیں گے اور داد و تحسین کے پھول بھی نچھاور کئے جائیں گے۔

میزان (Libra)

آج آپ کے ستارے اس بات کا مشورہ دے رہے ہیں کہ آج اپنے طویل المدتیئ منصوبوں کی تکمیل یا انہیں آگے بڑھانے کے لئے بھی کسی قسم کی سرمایہ کاری کا پروگرام تیار کریں۔ آج آپ کی حق گوئی کی تعریف کی جاسکے گی اور کوئی ایسا بھی ہوگا جسے آپ کی راہنمائی کی بھی ضرورت ہوگی۔

عقرب (Scorpio)

آج کا دن اپنے مستقبل کے منصوبوں کی تیاری کرنے، اپنے جاری منصوبوں میں بہتری لانے اور کسی بھی قسم کی نئی سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے ایک بہترین دن ہے۔ اس کے علاوہ آج ممکنہ طور پر آپ کو کہیں سے معقول رقم کا حصول ممکن ہوسکتا ہے۔

قوس (Sagittarius)

آج آپ کو اپنی کاروباری سرگرمیوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے جتنے وقت کی ضرورت ہوگی وہ مہیاء ہوسکے گا اور اس میں کامیابی بھی حاصل کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج آپ کے اپنے معاملات کاروباری شراکت داروں سے معمالات بہترین صورت میں انجام پاسکیں گے۔

جدی (Capricorn)

آج آپ میں مضبوط قوت ارادی کی وجہ سے بہت سے ایسے معاملات کو سلجھانے کی سوچ پیدا ہورہی ہے جو ایک عرصہ دراز سے آپ کو پریشان کئے ہوئے تھی۔ ان معاملات کا تعلق آپ کی ذات کے علاوہ آپ کے محبت بھرے جذبات سے بھی ہوسکتا ہے۔

دلو (Aquarius)

آج آپ بہت پرجوش ہونے کی وجہ سے عجلت پسندی میں مستقبل کی منصوبہ بندی کی کوشش کریں گے جن کی وجہ سے نئی سرگرمیوں کا آغاز ہوسکتا ہے۔ آج آپ کسی قسم کی نئی سرمایہ کاری کرنے کے لئے رقم کے مناسب انتظام میں مصروف ہوسکتے ہیں تاکہ کسی نئے منصوبے کی بنیاد رکھی جاسکے۔

حوت (Pisces)

آپ ایک طویل عرصے سے کسی فرد کے بارے میں کوئی فیصلہ کرنے میں ناکام رہے ہیں اور اسی تذبذب میں وقت بھی گزارتے رہے ہیں کہ اصل بات کیا ہے؟ اس فرد کا تعلق آپکی جذباتی زندگی سے ہوسکتا ہے لیکن آپ کو اندازہ بھی نہ ہوگا کہ آپ کس حیران کن طریقے سے کامیاب ہوسکیں گے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔