آج کا دن کیسا رہے گا؟ 6 جنوری 2018

فائل فوٹو

فائل فوٹو

حمل(Mar21-April19)
آپ کو اپنے ساتھ کام کرنے والے کسی فرد کی زبانی کچھ ناخوشگوار خبریں سننے کو مل سکتی ہیں جن کی وجہ سے آپ کا موڈ خراب ہوسکتا ہے۔ لیکن آپ کے لئے یہی بہتر ہوگا کہ آپ اپنے تاثرات کا اظہار نہ کریں ورنہ بہت شدید ردعمل سے آپ کے لئے خود کو سنبھالنا یا مخلفین کا مقابلہ کرنا مشکل ہوجائے گا۔

ثور(April20-May20)

آج آپ کو اپنے معمولات کی انجام دہی میں خاص احتیاط سے کام لینا ہوگا کیونکہ آپ کے لئے کسی بھی قسم کے عملی کاموں میں حصہ لینا یا زیادہ سوچ بچار سے کام لینے میں مشکل ہوسکتی ہے اور ممکنہ طور پر آپ کی صحت کے مسائل بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔

جوزا (May21-June21)

آج آپ کو کسی سفر سے واپسی کے بعد پیدا ہونے والی تھکاوٹ سے نمٹنا ہوگا اور اس تکلیف کو برداشت کرنا ہوگا ورنہ آپ کی اذیت آپ کو زندہ درگور کردے گی۔ اگر ایسے موقع پر آپ نے اپنے الجھے ذہن کو سنبھال لیا تو مشکل کا سایہ آپ پر نہ پڑ سکے گا۔

 سرطان (June22-July22)

آج کا دن آپ کے لئے الجھنوں یا مسائل سے بھرا ہوسکتا ہے کیونکہ آپ میں تجسس اور اضطراب پیدا ہونے سے خوف اور ہیجان بھی جنم لے سکتا ہے۔ کچھ امیدیں اور خواہشات کی کیفیات بھی آپ کا ساتھ نبھانے کی کوشش کریں گی جس سے آپ کو سہارے کی ضرورت محسوس ہوسکتی ہے۔

 اسد (July23-Aug22)

آج آپ کو اپنے معاملات میں جلد بازی یا تیزی کی بجائے تحمل مزاجی سے کام لینا چاہیئے کیونکہ آپ کے منصوبے تب ہی تکمیل تک پہنچ پائیں گے جب آپ اپنے مسائل کو صحیح طور پر سمجھ پائیں گے۔ آج اپنے مسائل کو ایک ساتھ حل کرنے کی کوشش نہ کریں۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج اپنی صحت کے معاملات کو بہتر بنانے کی کوششوں میں صَرف کر سکیں گے جبکہ تھکاوٹ کا علاج سوائے آرام کے کچھ اور نہ ہوگا۔ اس کے علاوہ اپنے اندر بے چینی اور اکتاہٹ کے جذبات کو پیدا ہونے سے روکیں اور خود کو خطرات سے بچانے کی بھی بھرپور کوشش کریں۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج صبح آپ کسی اہم کاروباری دورے پر جاسکتے ہیں جہاں سے آپ کو بہترین مالی مفادات حاصل ہوسکتے ہیں جبکہ آپ کسی نئے کاروباری منصوبے میں شراکت داری بھی کرسکتے ہیں۔ آج آپ اپنے پیار و محبت کے معاملات کو بھی آگے بڑھانے کی کوشش کرسکیں گے۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ کو اپنے مالی مسائل کی وجہ سے معاملات کے حل میں خاصی دقت پیدا ہوسکتی ہے۔ آپ میں جذباتی شدت پسندی کی بنیادی وجہ بھی رقم کے حصول میں غیر متوقع ناکامی ہوسکتی ہے۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج آپ بہت سے معاملات کی وجہ سے کچھ پریشان بھی ہوسکتے ہیں لیکن بہت جلد اپنے آپ پر قابو پانے میں بھی کامیاب ہوجائیں گے جس کے بعد آپ کو دوسرے افراد کو بھی دلاسا دے کر ان کا حوصلہ جوان بنانا ہوگا۔ آج آپ کو اپنی شریک حیات سے تلخی کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔

 جدی (Dec23-Jan19)

کسی قریبی دوست کی جانب سے سیر و تفریح کے پروگرام میں شمولیت کی دعوت مل سکتی ہے لیکن اپنے خراب موڈ یا رقم کی کمی کی وجہ سے آپ انکار بھی کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آج آپ اپنے ارد گرد موجود افراد میں خامیاں تلاش نہیں کرنی چاہیئں۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج اپنے معمولات کو انجام دینے کی کوشش کے دوران کسی قسم کے خطرات مول لینے کی کسی بھی جانی انجانی سرگرمیوں کا حصہ بننے سے گریز کریں کیونکہ اس سے بہت سی مشکلات کا آغاز ہوسکتا ہے اس کے علاوہ اپنے ذہنی الجاؤ پر بھی قابو پانے کی کوشش کریں۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج بہت سے کام ایک ساتھ انجام دینے سے بچیں جس سے آپ کے بارے میں پیچیدہ شخصیت کا تاثر ابھر سکتا ہے اور یہی موقع آپ کے لئے نقصان کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ اپنے امور ایک ایک کرکے انجام دیں اور خود کو پرسکون بناکر اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرلیں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...