آج کا دن کیسا رہے گا؟ 6 اگست 2018

Today1

حمل (Mar21-April19)

آج آپ کو دن کے آغاز میں ہی حقیقت پسندی کے جذبات سے کام لینا ہوگا کیونکہ اپنے نئے شروع کردہ کاروبار کے بارے میں آپ کو خوش فہمی تھی مگر بغور جائزہ لینے کے بعد آپ کا دل رنجیدہ ہوسکتا ہے اور اس بات کو چھپانا بھی مشکل ہوجائے گا اس لئے غیر حقیقت پسندانہ توقعات مت رکھیں۔

ثور (April20-May20)

آج آپ کے لئے بھی صرف اپنے آپ کو قابو میں رکھنا ہی آپ کی اصل کامیابی تصور ہوسکے گی۔ خاص کر اپنے نئے شروع کردہ کاروبار سے فائدہ اٹھانے کی کوشش اس وقت تک کامیابی نہ ہوگی جب تک آُ دوسروں پر طنز کے تیر برسانا بند نہیں کریں گے۔

(May21-June21) جوزا

آج آپ کو کسی سے حسبِ وعدہ رقم ملنے میں تاخیر ہوسکتی ہے جس سے رقم کا حصول ممکن نہ ہوگا ایسے میں اپنے لئے کوئی دوسرا راستہ تلاش کرنے کی کوشش کریں مگر لعن طعن سے کام نہ لیں ورنہ باہمی تعلقات خراب ہونے کے علاوہ آپ کی عزت میں بھی فرق آسکتا ہے۔

 (June22-July22) سرطان

آج کسی کام کو انجام دینے میں آپ کی محنت اور لگن کے چرچے ہوسکتے ہیں جبکہ آج پہلے سے انجام دیئے گئے امور کے منافع بخش نتائج آپ کے سامنے آسکتے ہیں۔ موجودہ صورتحال کو اپنے حق میں کرنے کے لئے تھکاوٹ اور بے چینی کا سامنا ہوسکتا ہے جس سے آپ ذہنی تناؤ کا شکار بھی ہوسکتے ہیں۔

 (July23-Aug22) اسد

آج آپ کے باہمی تعلقات دوسروں سے بلاوجہ خراب ہونے کا اندیشہ ہے لیکن خود کو جوشیلا بنانے سے گریز کریں چاہے اپنے پیاروں کی جانب سے کتنی ہی طنزیہ باتیں کیوں نہ کی جائیں۔ اس کے علاوہ آج آپ کو کسی بھی قسم کی بحث و تکرار میں بھی نہیں پڑنا چاہیئے۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج دوسروں سے اپنے باہمی تعلقات میں خاص احتیاط برتنا ضروری ہوگا خاص کر اپنے کام کی جگہ پر آپ کو کسی اسکینڈل کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے جو کسی خاتون کی جانب سے کسی قسم کی افواہ پھیلائے جانے کی صورت میں سامنے آسکتا ہے۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج آپ کے ستارے اس بات کی جانب اشارہ کررہے ہیں کہ آج آپ کو مختلف دشواریوں کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس جذبے میں مزید شدت اس وقت آسکے گی جب آپ کے ساتھ کام کرنے والے افراد کا متوقع تعاون آپ کو نہ مل سکے گا۔ آج کسی دوست کے حادثے کی خبر بھی سامنے آسکتی ہے۔

 (Oct23-Nov21) عقرب

آج اپنے ایسے کاموں کی انجام دہی میں انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کریں جن کا تعلق دوسروں سے ہو یا جن میں آپ کو متحرک ہونا پڑے۔ آج گاڑی چلانے سے گریز کریں کیونکہ آپ ذہنی طور پر مستعد نہ ہوں گے جس کی وجہ سے آپ کسی حادثے کا شکار ہوسکتے ہیں۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج آپ کی شریک حیات کی سوچ کے مطابق حالات ٹھیک نہیں ہوسکیں گے جبکہ آپ کو بھی ضد سے کام نہیں لینا چاہیئے کیونکہ اس سے تلخ کلامی بھی ہوسکتی ہے تاہم آپ کو دوسروں کی باتوں کو ماننا چاہیئے اس سے آپ کا مجوزہ دورہ منسوخ ہونے کا امکان کم از کم کچھ دنوں کے لئے ملتوی ہوسکتا ہے۔

جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کے ستارے اس بات کو واضح کررہے ہیں کہ دوسروں کی طرح آج آپ کو بھی اپنے جذبات پر قابو پانا ہوگا کیونکہ آپ اپنے کام والی جگہ پر دوسرے احباب کے ساتھ پیدا ہونے والی غلط فہمی کی وجہ سے توتکار بھی ہوسکتی ہے لیکن اگر خود کو سنبھال لیا تو افسران سے باہمی تکرار سے بچ سکیں گے۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کے دن کا آغاز ہی کسی قسم کی مشکل خبر سننے سے ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کا پارہ چڑھ جائے گا اور شائد اسی وجہ سے آپ کی اپنے کاروباری شراکت دار سے منہ ماری بھی ہوسکتی ہے یا کم از کم تعلقات ضرور متاثر ہوسکتے ہیں۔

حوت (Feb19-Mar20)

پچھلے کئی دنوں کی طرح آپ آج بھی تھکاوٹ اور بے چینی کا مظہر ہوسکتے ہیں جبکہ اپنی بدحالی پر قابو پانے کی کوششیں بھی کامیاب ہوتی نظر نہ آسکیں گی جبکہ ذہنی دباؤ کی وجہ سے دوسروں سے بیزاری اور لاتعلقی کے جذبات بھی حاوی ہوسکتے ہیں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...