آج کا دن کیسا رہے گا؟ 5 فروری 2018

Today1

حمل(Mar21-April19)
آج آپ میں بہت زیادہ جذباتیت پیدا ہونے کی وجہ سے آپ کے لئے اپنے غصے اور جوش پر قابو رکھنا بڑا ہی مشکل امر ہوسکتا ہے۔ اس کے لئے آپ کو جو سب سے پہلا کام کرنا ہے وہ گاڑی چلانے سے پرہیز کرنا ہے کیونکہ ایسا کرنے سے آپ کا ایکسڈنٹ بھی ہوسکتا ہے۔

ثور(April20-May20)

آج آپ میں بہت زیادہ جذباتیت پیدا ہونے کی وجہ سے آپ کے لئے اپنے غصے اور جوش پر قابو رکھنا بڑا ہی مشکل امر ہوسکتا ہے۔ اس کے لئے آپ کو جو سب سے پہلا کام کرنا ہے وہ گاڑی چلانے سے پرہیز کرنا ہے کیونکہ ایسا کرنے سے آپ کا ایکسڈنٹ بھی ہوسکتا ہے۔

جوزا (May21-June21)

آج آپ کے لئے محتاط رہنا بے حد فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے جبکہ آپ کو آرام کی بھی ضرورت ہوگی۔ اسی لئے تھکاوٹ ہونے سے قبل اپنے آپ کو سنبھالنے میں کامیابی حاصل کرلیں تاکہ نڈھال ہونے کے عمل سے بھی بچ سکیں۔ اس کے علاہ آج کسی دوست کے حادثے کی خبر آپ کو پریشان کرسکتی ہے۔

 سرطان (June22-July22)

آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ کو اپنے کسی کاروباری دورے کے بارے میں علم ہوسکے گا جسے آپ چند دن بعد اختیار کریں گے۔ ہوسکتا ہے اس کی وجہ سے آپ کی شریکِ حیات کو کسی دشواری کا سامنا ہو جس کی وجہ سے وہ آپ کے اس پروگرام سے پریشان ہوجائے گی۔

 اسد (July23-Aug22)

آج اپنے کام کے دوران میں دوسروں کی جانب سے کی جانے والی طنزیہ گفتگو کا بالکل جواب نہ دے کر آپ بہت بڑا کام کرلیں گے ورنہ ایسے مواقع پر بحث و تکرار کا آغاز ہونے سے کئی قسم کے جاری کاروباری معاملات رک جاتے ہیں۔ ان میں کوئی کاروباری سفر بھی شامل ہوسکتا ہے۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج آپ کے ستارے یہ کہہ رہے ہیں کہ آج آپ کی گفتگو کرنے کی صلاحیت آپ کے تمام تر مسائل کا حل ہے جس کی وجہ سے آپ عام طور پر دوسروں کی نیت پہچان لیتے ہیں اور ان کے منصوبوں میں آگاہی حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہتے ہیں۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج آپ سے جس رشتہ دار نے قرض رقم دینے کا وعدہ کیا تھا اب شاید وہ اس قابل نہیں کہ وہ اپنا وعدہ نبھا سکے اسی لئے آپ کو اسے برا بھلا کہنے سے گریز کرنا چاہیئے کیونکہ حالات کسی کے بھی بس میں نہیں ہوتے۔ اس کے علاوہ آج کسی سے بھی لین دین کے دوران اپنے فائدے کا خاص خیال رکھیں۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ کو کسی نئے کاروبار کے آغاز کا موقع مل سکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کو کامیابی بھی ملے گی اور فائدہ بھی حاصل ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کو موجودہ حالات میں اپنی تنقیدی صلاحیت کے بلاوجہ استعمال کو روکنا ہوگا۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ کو کسی نئے کاروبار کے آغاز کا موقع مل سکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کو کامیابی بھی ملے گی اور فائدہ بھی حاصل ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کو موجودہ حالات میں اپنی تنقیدی صلاحیت کے بلاوجہ استعمال کو روکنا ہوگا۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج کسی قریبی فرد کے توسط سے آپ کو معقول رقم کا حصول ممکن ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کو اپنی مالی پریشانیوں سے نمٹنا بہت ہی زیادہ آسان ہوجائے گا۔اس کے علاوہ کسی کی آپ سے ملنے کی تڑپ آج رنگ لاسکتی ہے اس لئے آپ کو بھی تیار رہنا ہوگا اور محبت بھرے جذبات کا جواب محبت سے ہی دینا ہوگا۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ مزاج کی گرمی پر قابو پائیں ورنہ غصے میں آپ کے منہ سے کچھ بھی نکل سکتا ہےجس سے آپ کے لئے دوسروں سے معذرت کرنے یا معافی مانگنے کے علاوہ کوئی بھی راستہ نہیں بچے گا۔ اس کے علاوہ اپنے ارد گرد موجود افراد سے بحث کرنے سے بالکل گریز کریں۔

حوت (Feb19-Mar20)

آپ کی جاری کوششوں اور کام کی لگن کی وجہ سے اپنے سینیئر افراد کی جانب سے آپ کو شاباش دی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ کی محنت کی وجہ سے آپ کی کئی مشکلات کا حل سامنے آسکتا ہے جس سے آپ کے اندر بہت سی امیدیں پیدا ہوسکتی ہیں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...