آج کا دن کیسا رہے گا؟ 5 جنوری 2018

Today1

حمل(Mar21-April19)
آج صبح سے ہی آپ کے جوش و جذبے کی قدر کی جا سکے گیا اور دوسروں کے منہ سے اپنی تعریف سن کر آپ کو بھی بہت خوشی ہوگی۔ اپنے معمولات کی انجام دہی کے بجائے آپ اپنے دوستوں کی معیت میں وقت گزارنے کی کوشش کریں گے جس سے کامیابی اور خوشی بھی میسر آسکے گی۔

ثور(April20-May20)

آج اپنے معمولات کی وجہ سے آپ کوئی ایسا فیصلہ کرسکتے ہیں جس کی بناء پر آپ کے سارے دن کا طے کردہ شیڈول مکمل طور پر تبدیل ہوسکتا  ہے۔ آج اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر کسی تقریب کا اہتمام بھی کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ وقت آپ کے مالی حالات کے حل کے لئے بھی بہترین ہے۔

جوزا (May21-June21)

آج آپ اپنے معاملات کے بارے میں بڑے جوشیلے اور جذباتی بھی ہوسکتے ہیں کیونکہ آپ بہت سی تبدیلیاں کرنے کی کوشش کریں گے۔ یقینی طور پر یہ ایک بہترین وقت ہے جس کا فائدہ اٹھانے میں آپ کو کامیابی ہوسکتی ہے۔ اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کرنے کے لئے بھی اپنی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا بہت ضروری ہوگا۔

 سرطان (June22-July22)

آج آپ کی بھرپور توجہ اپنے مالی حالات کی بہتری اور درستگی پر ہوگی جس کی وجہ سے آپ کے معاملات با آسانی سدھر سکیں گے۔ اپنے کاروباری معاملات یا ملازمتی امور کی وجہ سے فقد رقم کا حصول بھی ممکن ہوسکے گا۔ اسے کے علاوہ کسی طویل المدتی سرمایہ کاری کے باعث مالی مفادات بھی مل سکتے ہیں۔

 اسد (July23-Aug22)

آج آپ کے ستارے یہ بتارہے ہیں کہ آج آپ اپنے معاملات کی انجام دہی میں بہت پر عزم اور پر لگن ہوں گے جس کی وجہ سے اپنے ارادوں کو عملی شکل دینے میں آپ کو کامیابی مل سکے گی لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ آپ خطرات مول لینے کی کوشش کریں۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج اپنے کاروباری معاملات میں ہمت و حوصلے سے کام لے کر آگے قدم بڑھا کر خود کو منواسکیں گے۔ اپنے معمولات کی انجام دہی کے دوران بزرگوں کی باتوں سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اگر آپ نے اپنے گھریلو امور پر توجہ نہ دی تو اپنے شریک حیات سے تلخ کلامی بھی ہوسکتی ہے۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج مالی حالات کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ آپ بہت سی کوششیں کرکے اپنے بجٹ کی بہتری کے بارے میں کوئی راستہ تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔ خود کو مالی پریشانیوں سے بچانے کے لئے شکوک و شبہات اور اندیشوں سے دور رکھیں۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آج آپ کا جوش و جذبہ اور امیدیں آپ کو موجودہ مسائل پر قابو پانے کے لئے ہمت و حوصلہ عطا کریں گی جس سے راستے بھی صاف ہوجائیں گے۔ آج دوپہر کے بعد اپنے پیاروں کے ساتھ کسی قسم کی منصوبہ بندی کرسکتے ہیں لیکن آپ کو سختی سے موجودہ دستیاب وسائل پر ہی بھروسہ کرنا پڑے گا۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج آپ کو اپنے قریبی ایسے افراد پر خاص توجہ دینا ہوگی جن کو یقین ہے کہ آپ بہت لاپرواہ اور کسی بھی طرح سے خیال رکھنے والے فرد نہیں ہیں۔ اپنے آپ کو محتاط بنائیں اور اپنے معمولات میں بھی کوشش کرکے خود کو سنبھالیں کیونکہ کچھ نادیدہ خطرات کے باعث ممکنہ نقصان بھگتنا پڑ سکتا ہے۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج اپنے قریبی افراد کا خصوصی دھیان رکھتے ہوئے اپنے معاملات کو انجام دیں اور کسی سفر کے بارے میں معلومات حاصل کئے بغیر منصوبہ بندی نہ کریں۔ ویسے تو آج آپ کو اپنی کاروباری سرگرمیوں میں کامیابی میسر آسکے گی لیکن پھر بھی محتاط رہنا فائدہ مند رہے گا۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج اپنی گھریلو سرگرمیوں کو جاری رکھنے اور اپنے معمولات کی انجام دہی کے لئے مطلوبہ توانائی کا حصول ممکن ہوسکے گا جسے بنیاد بنا کر آپ باآسانی اپنے معاملات کو نبھا سکیں گے۔ آج اپنے اہل خانہ اور شریک حیات کی مکمل مدد آپ کو حاصل رہے گی۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ کے پاس کرنے والے بہت سے کام ہونے کی بناء پر آپ کو الجھن ہوسکتی ہے کہ کس کام کو پہلے کیا جائے اور کون سا کام آپ کے لئے بہلے بہتر رہے گا؟ اس کا حل یہ ہے کہ آپ اپنے حالات اور ضرورت کے مطابق ترجیحی فہرست مرتب کرکے اس کے مطابق عمل پیرا ہونے کی کوشش کریں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...