آج کا دن کیسا رہے گا؟ 4 جون 2018

Today1

حمل(Mar21-April19)

آج اپنے کاروباری شراکت داروں کے ساتھ کسی بھی قسم کے بحث و مباحثہ میں ملوث ہونے سے گریز کریں۔ اپنے تمام جذباتی مسائل کو دوپہر کے بعد حل کرنے کا باآسانی موقع مل سکے گا۔ آپ کو اپنی مالی حالت کے بارے میں مختلف قسم کی قیاس آرائیوں سے گریز کرنا ہوگا تاکہ آپ کا اعتماد بحال رہ سکے۔

ثور(April20-May20)

اپنے خوابوں کو سر پر سوار کرلینے کی بجائے ان کے عملی کردار پر غور کریں کیونکہ آپ کے لئے یہی بہتر اور فائدہ مند راستہ باقی بچا ہے۔ اس کے علاوہ آج آپ کو اپنے وراثتی معاملات یا کسی پارٹ ٹائم ملازمت کی وجہ سے خاصی معقول رقم کا حصول ممکن ہوسکتا ہے۔

جوزا (May21-June21)

آج آپ کو اپنا طے شدہ شیڈول مکمل طور پر تبدیل کرنا ہوگا کیونکہ آپ سے متعلقہ بہت سے معاملات مکمل نہ ہونے کے خدشات آپ کو پریشان کرسکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کو خاص محنت کرنی ہوگی اور جاری معاملات پر توجہ دینی ہوگی تاکہ خود کو بے بنیاد اندیشوں سے بچایا جاسکے۔

سرطان (June22-July22)

آج اپنی ذمہ داریوں کی بجاآوری کے دوران بہت سی باتیں آپ کے سامنے آسکتی ہیں لیکن توقعات کے برعکس جو باتیں بھی ہوں ان پر غصہ دکھانے کی بجائے ان کی حقیقت جاننے کی کوشش کریں اس کے بعد ہی معاملہ حل ہوپائے گا۔ کوئی قریبی فرد آپ کے لئے خاص تحفہ لاسکتا ہے جس سے آپ خوش ہوسکتے ہیں۔

اسد (July23-Aug22)

آج دوپہر میں کچھ افراد کے مشورے آپ کو غلط فہمی میں مبتلا کرکے پیچیدگیاں پیدا کرنے کا باعث بن سکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کی مشکلات بھی بڑھ سکتی ہیں۔ آپ کو اپنے معاملات کا تجزیہ انتہائی گہرائی سے کرنا ہوگا اور اگر آپ کو اپنا شیڈول تبدیل کرنا بھی پڑے تو ضرور کرلیں۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج اگر موقع ملے تو اپنے پسندیدہ فرد کے ساتھ ملاقات کرنے یا سکون کے چند لمحات گزارنے کے لئے حالات کو ممکن بنا سکیں گے۔ اپنی مالی حالت کے بارے میں اندیشوں کا شکار ہونے سے گریز کریں۔ شام میں آپ کا موڈ بہتر ہوگا جس کی وجہ سے دوسروں کی جانب سے تعاون اور شراکت داری کی پیشکش ہوسکتی ہے۔

میزان (Sep23-Oct22)

آج آپ کے ستارے آپ کو صحیح ڈگر پر لے جانے کی کوشش کریں گے چاہے ان کا تعلق آپ کی معلومات سے ہو یا دوسروں کی فراہم کردہ اطلاعات سے۔ آپ کو سب کچھ اپنی صوابدید کے مطابق ہی کرنا ہوگا جبکہ شام تک آپ سب کچھ سمجھ کر ہی حالات کو ٹھیک کرنے میں کامیاب ہوسکیں گے۔

عقرب (Oct23-Nov21)

آج آپ کو اپنے شراکت دار کے ساتھ نہ تو کسی بحث و مباحثہ میں ملوث ہونا ہے اور نہ ہی معاملات کو تکرار کی جانب لے کر جانا ہے۔ کاروباری مفادات حل کرنے کے لئے آپ کو بہت سے مواقع میسر آسکیں گے جن سے بہت سے فوائد کا حصول انتہائی آسان ہوگا۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج آپ کے سامنے کئی ایسی مشکلات آسکتی ہیں جنہیں آپ باآسانی حل کرسکیں گے۔ شام میں اپنی شریک حیات کے ساتھ کسی تقریب میں شرکت کا موقع بھی مل سکتا ہے۔ اپنے ضروری سامان اور کاغذات کی جانچ پڑتال دوبارہ کرلیں تاکہ کسی بھی متوقع نقصان سے بچ سکیں۔

جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کو اپنی صلاحیتوں کا ادراک پیدا کرنے کے بعد اپنی قدرتی خوبیوں سے ہر قسم کا فائدہ اٹھانے کی تیاری کرنی چاہیئے۔ دوسروں کے تعاون اور مدد پر بھروسہ کرنے سے زیادہ خود کو پراعتماد بنانا ضروری ہوگا۔ کسی قرض خواہ سے بات کرتے وقت اسے حقیقت سے آگاہ کریں اور اس کی ہمدردی حاصل کرلیں۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج اپنے دوستوں کے ہمراہ کچھ نئی کاروباری سرگرمیوں کا آغاز کرنے میں مشکلات آسکی گی جبکہ کامیابی نصیب نہ ہوسکے گی۔ آپ کو آج کہیں سے معقول رقم موصول ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کی طے کردہ تجزیات یکسر تبدیل ہوسکتی ہیں لیکن اپنے منصوبوں کو دوبارہ ترتیب دینے کی لازمی کوشش کریں۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ اپنے کاروباری شراکت دار کے ساتھ باہمی طور پر کچھ دلیرانہ اور فائدہ مند منصوبے بنانے کی کوشش کرسکیں گے جن میں آپ کو فوری کامیابی ملنا مشکل ہوگا۔ آج دوپہر اپنے کسی قریبی فرد کے ساتھ توتکار ہوسکتی ہے تاہم غلطی کا احساس ہوتے ہی آپ کو اپنا غصہ کم کرکے حالات کو معمول پر لانا ہوگا۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...