آج کا دن کیسا رہے گا؟ 4 جولائی 2018

Today1

حمل(Mar21-April19)

آج آپ کے دن کا آغاز بہت سی مشکلات کا سامنا کرنے یا ان پر قابو پانے کی منصوبہ بندی کرنے سے ہوگا جس کی وجہ سے اپنے جوش و جذبے پر بھی قابو رکھنا ضروری ہوگا ورنہ بات بگڑنے سے سارا معاملہ ہی بگڑ کر رہ جائے گا۔ آج شام میں دوستوں کی جانب سے تحفے کی وصولی ہوسکتی ہے۔

ثور(April20-May20)

آج آپ اپنے مالی حالات کی وجہ سے آپ کچھ زیادہ مطمئن یا خوش نہ ہوں گے۔ شام میں آپ کو کسی پارٹی یا تقریب میں شمولیت کا موقع مل سکتا ہے۔ آپ کے لئے یہ بات ضروری ہوگی کہ اپنے دوستوں سے ایسا مذاق نہ کریں جس کی وجہ سے ان کا دل دکھے یا جذبات مجروح ہوجائیں۔

جوزا (May21-June21)

آج آپ اپنی بہت سی تخلیقی صلاحیتوں سے بہترین انداز میں کام لے کر اپنے کاروباری معاملات کو سلجھا سکیں گے۔ اگر آپ کسی نئی سرمایہ کاری کی جانب متوجہ ہوں گے تو بہت جلد مل سکے گا۔ اس کے علاوہ ذاتی تسلی کے لئے بھی اقدامات کرکے خود کو مطمئن کرسکیں گے۔

سرطان (June22-July22)

آج آپ کی ذاتی جذباتیت اور کشش دوسروں کو بے حد متاثر کرے گی جس سے بعض افراد آپ کی جانب متوجہ ہوسکیں گے اور کئی ایک تو ایسے ہوں گے جو آپ سے مستقل تعلقات استوار کرنا چاہیں گے جبکہ بہت سے افراد کی جانب سے آپ کی کاوشوں کو سراہا بھی جاسکتا ہے۔

اسد (July23-Aug22)

آج آپ کے ستارے یہ مشورہ دے رہے ہیں کہ آج آپ کو اپنے بہتر موڈ سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔ خاص کر اپنی پیشہ وارانہ مہارت کو آزمانے کی کوششوں میں کامیابی حاصل کرکے دوسروں کو بھی یہ پیغام دینا چاہیئے کہ وہ خود کو کسی سے کمتر نہ سمجھیں۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج اچانک یا غیر متوقع طور پر آپ کو کسی کاروباری دورے پر جانا ہوگا اور اس میں پیدا ہونے والی مشکلات کا سامنا بھی کرنا ہوگا۔ جنہیں آپ باآسانی اپنے حالات کے مطابق ڈھال سکیں گے۔ اس کے علاوہ کسی بھی قسم کی عملی کوشش کا آغاز کرنے میں جوشیلے پن کا مظاہرہ نہ کریں۔

میزان (Sep23-Oct22)

آج اگر آپ کو سیر و تفریح کے لئے کی گئی منصوبہ بندی یا کسی عملی کوشش کا حصہ بننے کا موقع ملے تو اس پیشکش کو بلا جھجک قبول کرلیں اور دوسروں کے ساتھ باہمی روابط کو مزید مضبوط بنا لیں۔ اس مد میں کچھ اخراجات تو ضرور ہوسکتے ہیں مگر آپ کو ایسا نہیں سوچنا چاہیئے۔

عقرب (Oct23-Nov21)

آج آپ اپنے ذاتی آرام اور سکون کے لئے کسی قسم کی نئی منصوبہ بندی میں مصروف ہوسکتے ہیں جبکہ اس میں گھر سے باہر کسی تفریحی عنصر کی موجودگی سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ آپ کا کوئی قریبی فرد ان منصوبوں میں دخل اندازی کرے گا جس کی وجہ سے آپ کا موڈ خراب ہوجائے گا۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج اپنے دوستوں اور پرانے ساتھیوں سے میل ملاقات کے لئے ایک بہت ہی اچھا دن ہے۔ اس وقت سے فائدہ اٹھا کر آپ اپنے مستقبل کے بارے میں بہتر منصوبہ بندی بھی کرسکتے ہیں۔ آج صبح میں ہی آپ کو کوئی اچھی خبر ملے گی اور اگر کہیں سے پیسے وصول ہوجائیں تو سمجھ لیں یہی سب سے اچھی خبر ہے۔

جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کے پراعتماد لہجے اور کارکردگی کی وجہ سے آپ کے ساتھ کام کرنے والے افراد یا آپ کے کاروباری شراکت دار آپ کے ساتھ کچھ نئے امور پر تبادلہ خیال بھی کرسکیں گے اور عملی طور پر کچھ نئے معاملات کا آگاز کرنا چاہیں گے۔ آپ کی استعداد اور کام کرنے کی بہتر صلاحیت بہتر ہوگی جس کی وجہ سے آپ بھرپور تعاون کرسکیں گے۔

دلو (Jan20-Feb18)

پچھلے کچھ عرصے سے اپنے حالات و واقعات سے بے خبر یا لاتعلق رہنے کے باوجود آپ کے پیار محبت کے تعلقات مزید پروان چڑھ سکتے ہیں جبکہ امکان غالب ہے کہ آپ کسی کو دیکھتے ہی پہلی نظر میں گھائل ہوسکتے ہیں اور پہلی نظر کے ہی جادو کا شکار ہوکر ہوش و حواس بھی کھو سکتے ہیں۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ کی راہ میں سب سے زیادہ مشکلات مالی شعبے میں پیش آسکتی ہیں جس کی وجہ سے آپ کا موڈ سخت خراب ہوسکتا ہے لیکن ان سب کے باوجود اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے اظہار میں بہت زیادہ متحرک اور بہترین کارکردگی کے حامل ہوں گے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...