آج کا دن کیسا رہے گا؟ 4 جنوری 2018

فائل فوٹو

فائل فوٹو

حمل(Mar21-April19)
آج کچھ غیر متوقع حالات سامنے آنے کی وجہ سے آپ کا طے کردہ شیڈول مکمل طور پر تبدیل ہوکر رہ جائے گا۔ اپنے خاندانی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں میں کامیابی مل سکے گی اور ممکنہ طور پر کسی عزیز کی جانب سے کسی نئے کاروبار میں شمولیت کی پیشکش کو قبول کرسکیں گے۔

ثور(April20-May20)

آج دوسروں کے بارے میں اپنی رائے کا برملا اظہار نہ کریں اور نہ ہی کسی قسم کی بحث و تکرار میں ملوث ہوں۔ اپنے موڈ کی خرابی کا غصہ بھی کسی دوسرے پر نہ اتاریں۔ اپنے پریشانی کے لئے کسی رشتے دار کی جانب سے آپ کو خاصی معقول رقم جلد ہی موصول ہوسکے گی۔

جوزا (May21-June21)

آج اپنے یاروں دوستوں یا کاروباری ساتھیوں کے ساتھ کسی تقریب میں شمولیت سے گریز کریں کیونکہ آپ کا جارحانہ موڈ سب کو پریشان کرسکتا ہے اور ان کے موڈ خراب بھی ہوسکتے ہیں۔ آج اپنے خدشات اور توہمات پر قابو پاکر اپنا لائحہ عمل کو درست کریں۔

 سرطان (June22-July22)

آج آپ کو جہاں سے توقع تھی وہاں سے رقم کا حصول ممکن نہ ہوپائے گاجس کی وجہ سے الجھن میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ آج خود کو پرسکون اور متحمل مزاج بنانے کی کوشش ضرور کریں ورنہ کسی بھی تلخی کے لئے خود کو تیار کرلیں۔ اس کے علاوہ معاملات میں الجھ کر ذہنی دباؤ کا شکار نہ ہوں۔

 اسد (July23-Aug22)

آج موجودہ مالی حالات کی وجہ سے پریشانی لاحق ہوسکتی ہے جبکہ آپ اپنی جذباتیت کی وجہ سے غم و غصے کا اظہار کرنے سے بھی بعض نہ آئیں گے۔ خود پر قابوپائیں کیونکہ آپ کا کوئی قریبی فرد آپ کو مطلوبہ رقم ادھار دینے کا سوچ رہا ہے۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج اگر آپ نے اپنے لئے کسی قسم کی نئی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنا رکھا ہے تو فی الحال ذرا رک جائیں کیونکہ اس کے حسب منشاء نتائج برآمد نہ ہونے کی وجہ سے آپ کے لئے خود پر قابو رکھنا یا خود کو مثبت خیالات کا حامل بنانا ذرا مشکل امر ہوگا۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج اپنی مالی حالت کی کمزوری کی وجہ سے آپ انتہائی سخت قسم کے ذہنی دباؤ کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اسی لئے آپ کے لئے یہ بہتر ہوگا کہ اپنی ان کاروباری سرگرمیوں کو فی الوقت روک دیں کیونکہ اپنی سادگی میں کسی بھی قسم کی ایسی غلطی کرسکتے ہیں جس سے قانونی الجھن پیدا ہوسکتی ہے۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آج آپ کے ستارے اس بات کی وضاحت کررہے ہیں کہ آج آپ کو اپنے اخراجات کے حوالے سے بے حد محتاط رہنا ہوگا کیونکہ اگر آپ نے احتیاط نہ کی تو آپ کی اپنے یاروں کے ساتھ جھڑپ ہوسکتی ہے یا تو پھر براہِ راست تلخی کے آچار پیدا ہو جائیں گے۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج آپ معمول کے اخراجات کی وجہ سے کسی بھی طرح کی مشکل کو سر پر حاوی نہ کریں بلکہ اپنے بزرگوں کی ہدایات پر عمل کرکے فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ اس کے علاوہ اپنے تمام تر معاملات کو انتہائی توجہ سکون اور اطمینان سے حل کرنے کی کوشش کریں۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کے ستارے کہہ رہے ہیں کہ خود کو کسی ناخوشگوار خبر سننے کے لئے تیار رکھیں اور اس کی ابتداء آپ کے گھر سے بھی ہوسکتی ہے۔ ہوسکتا ہے کہ کوئی ایسا فرد آپ کے ہاں تشریف لائے جو آپ کی حیثیت کے پیش نظر آپ کو حالات حاضرہ کی سچی تصویر دکھانا چاہے گا۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج اپنے مزاج کے اتار چڑھاؤ کا خاص خیال رکھیں اور بلا وجہ اشتعال میں نہ آئیں ورنہ بحث و تکرار کا راستہ کھل جائے گاجس سے آپ کی شریک حیات اور آپ کے درمیان بہت زیادہ تلخی ہوسکتی ہے۔ آج آپ شام میں اپنے عزیزوں سے ملاقات کے لئے جاسکتے ہیں۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ کے پاس کرنے والے بہت سے کام ہونے کی بناء پر آپ کو الجھن ہوسکتی ہے کہ کس کام کو پہلے کیا جائے اور کون سا کام آپ کے لئے بہلے بہتر رہے گا؟ اس کا حل یہ ہے کہ آپ اپنے حالات اور ضرورت کے مطابق ترجیحی فہرست مرتب کرکے اس کے مطابق عمل پیرا ہونے کی کوشش کریں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...