آج کا دن کیسا رہے گا؟ 4 اگست 2018

Today1

حمل (Mar21-April19)

آج آپ اچانک کسی جذباتی مسئلے کا سامنا کرنا پڑے گا  جس کی وجہ سے آپ کا موڈ خراب ہوسکتا ہے۔ خود کو اس خراب صورتحال سے بچانے کے لئے ایک تو موجودہ حالات کا انتہائی گہرائی اور حقیقت پسندی سے جائزہ لینا پڑے گا جبکہ اپنے مخلص اور قریبی دوستوں کی مدد بھی حاصل کرنی پڑے گی۔

ثور (April20-May20)

آج آپ کی غیر حقیقی سوچیں آپ کی کارکردگی کو متاثر کرنے کے علاوہ آپ کے خلوص پر مبنی رشتوں اور تعلقات پر بھی اثر انداز ہوسکتی ہیں اگر یہی کیفیات حاوی رہیں تو آپ کو اپنے دوستوں کی جانب سے ناراضگی کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔

(May21-June21) جوزا

آج آپ کو اپنے جذباتی اور پیار بھرے معاملات کو ترجیحاً حل کرنے کی جانب اپنی توجہ مبذول کرنی چاہیئے تاکہ دوسرے معاملات کے ساتھ یہ سب بھی آپ کے لئے کسی بوجھ کی شکل اختیار نہ کرلے۔ اس کے علاوہ آج دن کے آغاز سے ہی آپ کی کارکردگی معمول سے کم رہے گی۔

 (June22-July22) سرطان

آج آپ کے منتخب کردہ اہداف اور منصوبے زیادہ بہتر ہونے کے باوجود آپ کے اردگرد موجود افراد کو پسند نہ آئیں گے۔ ان حالات میں آپ کو زبردستی نہیں کرنی چاہیئے۔ دوسروں کے بارے میں اپنی تنقیدی صلاحیت کا استعمال کرنے میں سوچ بچار سے کام لیں۔

 (July23-Aug22) اسد

آج آپ کی تحریکی اور سماجی سرگرمیاں کم ہونے کی وجہ سے آپ کے گھر والے خاصے پریشان ہوسکتے ہیں۔ آپ کو اپنے اردگرد موجود افراد کی شکایات اور مسائل کو سننے کی کوشش ہی نہیں کرنی بلکہ اس کا حل تلاش کرنے کے لئے بھی جان لڑانی ہوگی۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج صبح سے ہی آپ کی ذہنی حالت انتشار کا شکار ہونے کی وجہ سے آپ کے متعلقہ معاملات میں ابتری نظر آسکتی ہے جبکہ اپنی شناخت بنانے میں بھی آپ کو حسب توقع کامیابی نصیب نہ ہوگی۔ اس کے علاوہ آپ کو کوششیں کرکے اپنی ترجیحات تا تعین کرلینا چاہیئے۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج آپ کی عملی صلاحیتیں مکمل طور پر متحرک یا کارگر نہ ہونے کی وجہ آپ کے ستاروں کی چال ہے۔ اس لئے آج آپ کو کسی قسم کی مقابلہ بازی یا محاذ آرائی کے معاملات میں ملوث نہیں ہونا چاہیئے اور نہ ہی دوسروں کے اختیارات کو چیلنج کرنا چاہیئے۔

 (Oct23-Nov21) عقرب

آج آپ کو اپنی پیشہ وارانہ یا کاروباری ذمہ داریوں کی تکمیل میں خفیہ رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ان حالات کی وجہ سے آپ کی کارکردگی متاثر ہوسکتی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ اپنی مرضی سے زبردستی کرنے کی کوشش کردیں کیونکہ اس سے صرف آپ کے وقت کا ضیاع ہوسکتا ہے۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج آپ کو کسی بوڑھے رشتہ دار کی جانب سے خاصی معقول رقم موصول ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے آپ اپنے روشن مستقبل کے لئے منصوبہ بندی کرسکتے ہیں۔ آج آپ کی عملی صلاحیتیں متحرک نہ ہوں گی اس لئے کسی قسم کی سرمایہ کاری یا کاروباری مفادات حاصل کرنے کی کوشش نہ کریں۔

جدی (Dec23-Jan19)

آج بظاہر آپ بہت ہشاش بشاش اور صحت مند نظر آئیں گے لیکن آپ کو بہت جلد علم ہوجائے گا کہ آپ کی استعداد کار بہت زیادہ متاثر کن نہیں ہوگی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ شاید آپ کے حقیقت پسند رویے کو اپنانے کی ضرورت ہی محسوس نہیں کررہے۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کو اپنی جذباتیت پر قابو رکھنا ہوگا اور اپنے تجربے کار دوستوں کے پرخلوص تعاون پر بھی یقین رکھنا ہوگا۔ اپنے بارے میں دوسروں سے زیادہ جاننے کے باوجود آپ کو دوسروں کی زبانی اپنے بارے میں کچھ نہ کچھ سنائی دیتا رہے تو آپ پرسکون ہوجاتے ہیں جبکہ آپ کو یہ سب چھوڑ کر اپنے دوستوں سے میل ملاقات کا پروگرام بنانا چاہیئے۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج ستاروں کے اثرات کی وجہ سے آپ کو اپنی توجہ اپنے ہدف پر مرکوز رکھنا مشکل ہوگا جس کی وجہ سے آپ کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان حالات میں دوسروں کی باتوں اور ان کے تبصروں کے علاوہ ان کی جانب سے پھیلائی گئی افواہوں پر کان نہ دھریں ورنہ آپ کی لڑائی ہوسکتی ہے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...