آج کا دن کیسا رہے گا؟ 3 مارچ 2018

Today1

حمل(Mar21-April19)

آج چونکہ آپ کا دن مصروفیات والا ہوگا جس کی وجہ سے آپ کو اپنی وقت کی تقسیم بہت ہی درست طریقے سے کرنی ہوگی تاکہ کسی بھی کام کو انجام دینے میں وقت کی قلت کا احساس پیدا نہ ہو۔ اپنے گھریلو معاملات کو بہتر بنانے کے لئے آج کسی قسم کے غیر متوقع اخراجات سے پالا پڑ سکتا ہے۔

ثور(April20-May20)

دوسروں سے محبت کرنا ان کی ضرورتوں کا خیال رکھنا اور ان کے کام آنے کا جذبہ اندر ہی اندر آپ کو اکساتا رہتا ہے مگر جن کے بارے میں آپ کے احساسات اس طرح کے ہیں وہ لوگ آپ کو بطور ہتھیار استعمال کرکے اور اپنا مقصد حاصل کرکے کسی اور کی جانب چل دیئے ہیں جبکہ آپکے پاس سوائے پچھتاوے کے کچھ باقی نہ رہتا۔

جوزا (May21-June21)

آج آپ کو اپنے مالی معاملات کو سلجھانے کے لئے فوری طور پر کوششوں کا آغاز کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے آپ کو اپنی خوش کلامی کی قدرتی خوبی سے فائدہ اٹھانا ضروری ہوگا جبکہ دوسروں کو اپنی مرضی کے مطابق عمل پیرا ہونے پر مجبور کرنے کے لئے کوئی اچھوتا آئیڈیا بروئے کار لانا ہوگا۔

 سرطان (June22-July22)

آج خود کو یا اپنے ارادوں کو کسی صورت ناقابل تسخیر مت سمجھیں کیونکہ اس طرح آپ اپنی ذات کو ایک حد تک لے جا کر کئی ایک ضابطوں کا پابند بننے پر مجبور ہو جائیں گے۔ آج اپنے موڈ کی بحالی کی غرض سے اپنے کسی قریبی رشتہ دار کے ہاں جا سکتے ہیں۔

 اسد (July23-Aug22)

آج خود کو پرسکون اور مطمئن بنانے کے لئے اپنے ممکنہ درکار وسائل کو استعمال میں لاسکیں گے جبکہ دوسروں کے لین دین کے معاملات سے لے کر آپ کے تمام جذباتی اور پیار بھرے تعلققات بھی دباؤ کا شکار ہوسکتے ہیں جس سے آپ میں احساسات اور جسمانی کمزوری کے آثار پیدا ہوسکتے ہیں۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج بہت سے امور آپ کے راستے کی دیوار بن سکتے ہیں اس لئے اپنے طے شدہ کاروباری دورے یا کسی سیر و تفریح کے منصوبے کو ملتوی کردیں۔ آج اپنے پیاروں کے ساتھ کسی بھی قسم کی بحث و تکرار سے گریز کریں ورنہ معاملات ناقابل واپسی ہوجائیں گے۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج اپنے خیالات کا بھرپور طریقے سے اظہار کرنے کی کوششوں میں دوسروں کے جذبات کا خاص خیال رکھیں، اس کے علاوہ اپنے ترجیحات کا تعین پیشگی کرنا بھی فائدہ مند رہے گا۔ کاروبار میں زیادہ مصروف رہنے کی وجہ سے شریک حیات آپ سے ناراض ہوسکتی ہے۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آج آپ کے ستارے اس بات کی تنبیہ کررہے ہیں کہ دوسروں سے کسی قسم کی بحث و تکرار سے خود کو بچائیں اور جہاں بات خواتین کی آجائے تو خود کو مایوسی اور پریشانی سے بچانے کے لئے مزید احتیاط کریں۔ آج کسی بھی قسم کے اسکینڈل سے بچنے کے لئے معاملات سے ہٹ کر کاموں کا آغاز نہ کریں۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج چاہے آپ کا مد مقابل کوئی ایک واحد فرد ہو یا کوئی پورا گروہ لیکن آپ میں اپنی قدرتی صلاحیتوں کو استعمال کرنے اور نتائج اخذ کرنے کی خواہش پیدا ہوسکتی ہے لیکن آپ کو اس بات کو یاد رکھنا چاہیئے کہ قبل از وقت یہ سوچ آپ کے لئے نقصان کا بھی باعث بن سکتی ہے۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج اپنے فرائض اور گھریلو ذمہ داریوں پر خاص توجہ دینے کے بعد آپ کو دنیا داری کی مشکلات یا عملی مسائل کا سامنا کرنا ہوگا مگر آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ آپ کی کارکردگی ان سب باتوں کا حقیقی جواب ثابت ہوگی اس کے علاوہ آپ کی تخلیقی صلاحیتیں آپ کا ساتھ نبھا سکیں گی۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ اپنے وسائل کے بارے میں کسی قسم کی خوش فہمی کا شکار نہ ہوں اور نہ ہی کسی سے ایسے وعدے کریں جن کی تکمیل آپ کے لئے ممکن نہ ہو۔ ایسا کرنے سے کئی غیر متوقع حالات و واقعات ظہور پذیر ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کا اعتماد بھی متزلزل ہوسکتا ہے۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آپ کو اپنے ساتھ کام کرنے والے کسی فرد کی زبانی کچھ ناخوشگوار خبریں سننے کو مل سکتی ہیں جن کی وجہ سے آپ کا موڈ خراب ہوسکتا ہے۔ لیکن آپ کے لئے یہی بہتر ہوگا کہ آپ اپنے تاثرات کا اظہار نہ کریں ورنہ بہت شدید ردعمل سے آپ کے لئے خود کو سنبھالنا یا مخلفین کا مقابلہ کرنا مشکل ہوجائے گا۔

 نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...