آج کا دن کیسا رہے گا؟ 3 فروری 2018

Today1

حمل(Mar21-April19)
آج آپ کو اپنی زندگی کے اہم فیصلے کرنے کے مواقع مل سکیں گے اور اپنے نظریات میں کئی بنیادی تبدیلیاں کرسکیں گے۔ بہت سی خبریں ملنے سے آپ کو جذباتی جھٹکا بھی لگ سکتا ہے جن کی وجہ سے آپ میں منفی سوچیں بھی پیدا ہوسکتی ہیں۔

ثور(April20-May20)

آج آپ کے لئے اپنے جذباتی معاملات کو نمٹانے کی بہت ضرورت ہوگی۔ ان معاملات کو سلجھانے کے لئے اپنے دوستوں کی مدد حاصل کرسکیں گے۔ آپ کی ملاقات آج کسی ایسے پرانے دوست سے ہوسکتی ہے جس میں ممکنہ طور پر اپنے طویل المدتی تعلقات کی بنیاد رکھ سکیں گے۔

جوزا (May21-June21)

آج آپ کو اپنے تخلیقی ذہن کی وجہ سے اپنی قدرتی صلاحیتوں کو استعمال کرنے کے مواقع میسر آسکیں گے۔ جس کی بناء پر آپ کچھ نئے کاروباری منصوبے شروع کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں لیکن رقم کی کمی کی وجہ سے آپ کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکے گا۔

 سرطان (June22-July22)

آج آپ کو اپنے ستاروں کی مدد اور تعاون کی وجہ سے نئی ملازمت کے حصول میں کامیابی مل سکتی ہے۔ اس کام میں کسی سینیئر فرد کی جانب سے آپ کی مدد کی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ بہت جلد نہ صرف نئی ملازمت سے آشنا ہوجائیں گے بلکہ آپ پرسکون بھی نظر آسکیں گے۔

 اسد (July23-Aug22)

اپنے کسی پرانے منصوبے پر عمل کرنے اور کسی نئے کاروبار کا آغاز کرنے کے لئے آپ کو اپنے کسی بزرگ رشتہ دار کی جانب سے نہ صرف تعاون کی پیشکش ہوسکتی ہے بلکہ عملی تعاون کا مظاہرہ آپ کی مالی امداد کی شکل میں بھی سامنے آسکتا ہے۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج کسی تجربہ کار فرد سے ملاقات ہونے اور4 اس سے کئی قسم کے کاروباری خفیہ راز یا عملی طور پر مؤثر گر حاصل ہونے کی وجہ سے آپ بھی جذباتی ہوکر اپنے کاروبار شروع کرنے کی منصوبہ بندی بناسکتے ہیں۔ آج آپ کو اپنے فرائض کی انجام دہی پوری ذمہ داری سے کرنی چاہیئے۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج بہت سے ایسے حالات و واقعات سامنے آسکیں گے جس کی وجہ سے آپ کی مصروفیات میں خاصا اضافہ ہوسکتا ہے۔ اسی لئے آپ کو سب سے زیادہ اپنے طے شدہ منصوبہ بندی اور اپنی صحت پر دینی ہوگی کیونکہ بے آرامی اور بے چینی کی وجہ سے آپ ذہنی دباؤ کا شکار ہوسکتے ہیں۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آج اپنی زندگی کی نئی منزل کے حصول میں پیدا ہونے والی لگن ہی آپ کی کامیابی کی ضامن ہوسکے گی۔ اپنے نئے کاروبار کی بہترین شروعات کے لئے اپنی تیاری مکمل رکھیں کیونکہ آج آپ اپنے اہداف کے حصول میں کامیابی حاصل کرسکیں گے۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج صبح سے ہی آپ میں بے چینی ہوسکتی ہے کیونکہ اپنے کاروباری منصوبے میں ناکامی کی وجہ سے آپ سخت پریشان ہوسکتے ہیں اور ممکنہ طور پر اپنے ساتھ کام کرنے والوں کے علاوہ اپنے پیاروں سے بھی لڑائی جھگڑا مول لے سکتے ہیں۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کو اپنے جذبات پر قابو پا کر ہی اپنے معاملات کا آغاز کرنا چاہیئے کیونکہ جذباتی یا جوشیلے فیصلے کرنے کی وجہ سے آپ کے ساتھ کام کرنے والے افراد آپ کے بارے میں بہت سی منفی باتیں کرسکتے ہیں اور کچھ تو سرعام آپ کی برائی کرسکتے ہیں۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کے ستارے یہ بتا رہے ہیں کہ آج آپ کسی سفر کی تیاری کے لئے کوششیں کر سکتے ہیں جس میں آپ کے اہل خانہ آپ کے ساتھ شامل ہوسکیں گے لیکن کچھ غیر متوقع حالات کی وجہ سے آپ کا پورا شیڈول تبدیل ہو کر رہ جائے گا۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج صبح میں کسی طے شدہ ملاقات میں دیر ہوجانے کی وجہ سے آپ خاصا منافع بخش کاروبار شروع کرنے سے قاصر رہ جائیں گے اور اس سے مالی نقصان بھی ہوسکتا ہے جبکہ جسمانی حادثہ پیش آنے کی وجہ سے آپ کو اعصابی مشکل بھی درپیش آسکتی ہے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...