آج کا دن کیسا رہے گا؟ 3 جولائی 2018

Today1

حمل(Mar21-April19)

آج صبح سے ہی آپ کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ دوپہر کے بعد آپ اپنے وسائل کو مجتمع کرکے اپنی مشکلات پر باآسانی قابو پالیں گے۔ آج اصل میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور ان صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے میں آپ کو کامیابی میسر آسکے گی۔

ثور(April20-May20)

آج آپ کے ستارے اس بات کی جانب اشارہ کررہے ہیں کہ آج آپ کی ملاقات کسی ایسے شخص سے ہوسکتی ہے جو اپنی کامیابی اور ترقی کا راز آپ کو بتانے کی کوشش کرے گا۔ یہ ملاقات آپ کے اندر ایک نیا جوش و ولولہ بھر دے گی اور اس کی مدد سے آپ مستقبل میں بہت سے فائدہ مند اقدامات کرسکتے ہیں۔

جوزا (May21-June21)

آج بہت سے واقعات سامنے آنے کی وجہ سے آپ کی نہ صرف مصروفیات میں اضافہ ہوسکتا ہے بلکہ اپنے طے شدہ شیڈول پر عمل کرنا بھی مشکل ترین امر ہوجائے گا۔ آج کسی ایسے کاروباری سفر کی تیاری کرسکیں گے جو آپ کی زندگی میں اہم موڑ ثابت ہوگا۔

سرطان (June22-July22)

آج اپنے پہلے سے جاری منصوبوں کی تکمیل کے لئے آپ بہت زیادہ پرعزم ہوں گے جبکہ اپنی امیدوں کے بارے میں دوسروں سے بہت سی باتیں معلوم کرنے میں کامیابی کا حصول ممکن بنانے کی وجہ سے منزلیں آسان ہوسکیں گی۔ آج ہر طرح کے لڑائی جھگڑے سے پرہیز کریں۔

اسد (July23-Aug22)

آج آپ کو اپنے گھریلو مسائل کو حل کرنے کے مواقع میسر آسکیں گے۔ اس کے علاوہ آپ نیا گھر خریدنے کا ارادہ بھی کرسکتے ہیں اور کسی قسم کی نئی سرمایہ کاری کا فیصلہ کرکے اسے عملی شکل دینے میں بھی مصروف عمل ہوسکتے ہیں۔ تاہم آپ کا کوئی قریبی عزیز آپ کے کئی ایک منصوبوں سے اتفاق نہ کرے گا۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج اپنے پیشہ وارانہ مسائل کا حقیقی حل تلاش کرنے میں مصروف رہ سکیں گے لیکن آپ کے ساتھ کام کرنے والے افراد اس بات سے خوش نہیں ہوں گے۔ کسی سینیئر فرد کی جانب سے آپ کی بلاوجہ سرزنش کی کوشش کی جاسکے گی لیکن آپ کو محتاط رہتے ہوئے ہر طرح کی بحث و تکرار سے بچنا ہوگا۔

میزان (Sep23-Oct22)

آج آپ کو مواقع میسر آسکیں گے کہ آپ اپنے گھریلو معاملات کے علاوہ کاروباری اور پیشہ وارانہ سرگرمیوں کو بھی منزل تک پہنچا سکیں گے۔ اس کے باوجود آپ بہت پر عزم ہوں گے اور کسی بھی قسم کی کمزوری کو خاطر میں نہ لائیں گے اور اپنے اہداف کے حصول میں کامیاب ہوجائیں گے۔

عقرب (Oct23-Nov21)

آج اپنے اندر جنم لینے والے بہترین اور تعمیری خیالات کی بدولت اپنے آپ کو آگے بڑھانے یا کسی قسم کے عملی اقدامات کرنے کی کوشش ضرور کریں تاکہ مالی کامیابی کا حصول یقینی بناسکیں۔ آج اپنے پرانے ہم جماعت کی جانب سے آپ کو نئے کاروبار میں شمولیت کا موقع مل سکتا ہے۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج آپ جو بھی عملی کام انجام دینے کی کوشش کریں گے اس میں یقینی کامیابی آپ کے ساتھ ہوگی۔ اپنی مشکلات پر قابو پانے کے لئے اپنے دوست احباب کی مدد اور تعاون سے فائدہ اٹھا سکیں گے جبکہ آپ کو اپنے اندر تبدیلیاں لاتے ہوئے اپنی تنقیدی صلاحیت کا استعمال کم سے کم کرنا ہوگا۔

جدی (Dec23-Jan19)

اپنے سماجی معاملات کے بارے میں آپ کے لئے آج کا دن کئی خوشخبریاں لئے ہوئے ہوگا۔ جس میں آپ اپنے پیار و محبت کے بارے میں بھی اہم فیصلے کرسکیں گے جبکہ اپنی شادی کے معاملے کو بھی حتمی شکل دینے کو کوشش کرسکیں گے اور ممکنہ طور پر کامیابی آپ کے ساتھ ہوگی۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کی سوچ کے مطابق کسی نئے کاروبار کا آغاز ہوسکے گا جس کی وجہ سے آپ کو بے شمار فوائد اور کامیابیاں میسر آسکیں گی اور یقینی طور پر یہ آپ کے لئے ایک بہتر خبر ہوگی۔ اس کے علاوہ آج آپ کی صحت بہتر ہونے کے باوجود آپ کو آرام کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج کا دن اپنی زندگی کی بہتری کے لئے کسی قسم کے نئے معاہدے کرنے کے علاوہ مختلف شراکتی منصوبوں کا آغاز کرنے اور نئی سرمایہ کاری کے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکے گا۔ اس کے علاوہ آج اپنے پیار و محبت کے معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ مستقبل کی بہتری کے لئے منصوبہ بندی کرسکیں گے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...