آج کا دن کیسا رہے گا؟ 29 مئی 2018

Today1

حمل(Mar21-April19)

آج آپ کی عمدہ گفتگو کرنے کی صلاحیت اور اپنے خیالات کا واضح اظہار کرنے کی خوبی مکمل طور پر آپ کے ساتھ ہوگی اور دوسروں کو اپنی بات سمجھانے میں کامیابی میسر آسکے گی۔ آج دوستوں کے ہمراہ وقت گزارنے کے ساتھ ساتھ تنہائی میں بھی گزارنے کی کوشش کریں۔

ثور(April20-May20)

آج آپ کو اپنے التواء کا شکار معاملات کو مکمل کرنے کے لئے بہت سے مواقع میسر آسکیں گے ویسے بھی آج کا دن اپنے دوستوں سے ملنے ملانے کے لئے بہت زیادہ موافق ثابت ہوسکے گا۔ آج آپ کو اپنے بزرگوں کے مشوروں سے فائدہ اٹھاکر مالی معاملات حل کرنے کا بھی موقع مل سکے گا۔

جوزا (May21-June21)

آج اپنے مالی حالات کی وجہ سے آپ کو اپنے معاملات چلانا آسان نہ ہوگا جبکہ تمام حالات جوں کے توں رہ سکتے ہیں۔ آج کسی قریبی فرد کی جانب سے نئے کاروبار میں شمولیت کی پیشکش مل سکتی ہے لیکن اپنی شریک حیات کے مشورے کے بغیر کوئی اہم فیصلہ نہ کریں۔

 سرطان (June22-July22)

آج آپ کو دوسرے شہر سے آنے والے اپنے مہمانوں کی وجہ سے اپنا طے کردہ شیڈول مکمل طور پر تبدیل کرنا پڑے گا۔ اگر ان مہمانوں کو آپ کی مدد کی ضرورت ہو تومکمل طور پر انہیں مدد فراہم کریں۔ اس کے علاوہ شام میں اپنے کسی قریبی فرد سے ناخوشگوار خبر کی توقع رکھ سکتے ہیں۔

 اسد (July23-Aug22)

آج اپنے مالی معاملات اور اپنے مسائل کو حل کرنے کے لئے بہت بااعتماد اور پر عزم ہوں گے اور اپنے پرانے امور کو حل کرنے کی بھرپور کوشش بھی کر گزریں گے۔ اس کے علاوہ اگر کسی جگہ سے آپ کو کاروباری شراکت داری کی پیشکش موصول ہو تو بلا کسی عذر یا تذبذب اسے قبول کرلیں۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج اگر آپ نے اپنی تنقیدی صلاحیت کا برمحل اور مثبت استعمال کیا تو آپ کے مالی معاملات بہترین انداز میں حل ہوسکیں گے جبکہ کئی ایک کامیابیاں بھی حاصل ہوسکتی ہیں۔ اپنے دوستوں اور ساتھ کام کرنے والے ساتھیوں کے علاوہ اپنی شریک حیات سے بات چیت میں محتاط رہیئے گا کیونکہ جھگڑا ہوسکتا ہے۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج آپ کچھ انجانے احساسات کی وجہ سے معمول سے بڑھ کر ذہنی تناؤ کا شکار ہوسکتے ہیں جبکہ آپ کی سوچیں بھی الجھ سکتی ہیں۔ آج اپنی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کی کوشش ضرور کریں اور ایسے وعدے کرنے سے گریز کریں جن کو پورا کرنا آپ کے لے ممکن نہ ہو۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آج اپنے معاملات میں اس حد تک بھی مصروف نہ ہوں کہ آپ کے پیاروں کو آپ کی جانب سے نظرانداز کئے جانے کا یقین ہوجائے اور اگر آپ نے کسی کاروباری دورے کی تیاری کررکھی ہے تو اس میں اپنی شریک حیات کے مشوروں کو بھی لازمی شامل کرلیں۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج اپنے طے شدہ معاملات کو انجام دینے میں کامیابی نہ مل سکے گی جس کی وجہ سے آپ کو اپنے اہم امور کو بھی ملتوی کرنا پڑسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آج آپ کی ملاقات اس پرانے دوست سے ہوسکتی ہے جو آپ کے ساتھ زیر تعلیم رہا ہے اور اس کے ساتھ اچھا وقت گزار سکیں گے۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ کسی ایسے کاروبار کو شروع کرنے کا خطرہ مول لینے کی کوشش کررہے ہیں جو مستقبل میں آپ کے لئے ایک انتہائی مضبوط سہارا ثابت ہوسکے گا اور اس کی وجہ سے آپ کو بہت سے مالی فوائد بھی حاصل ہوسکیں گے۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج اپنے معمولات کو انجام دینے کی کوشش کے دوران کسی قسم کے خطرات مول لینے کی کسی بھی جانی انجانی سرگرمیوں کا حصہ بننے سے گریز کریں کیونکہ اس سے بہت سی مشکلات کا آغاز ہوسکتا ہے اس کے علاوہ اپنے ذہنی الجاؤ پر بھی قابو پانے کی کوشش کریں۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ کے پاس کرنے والے بہت سے کام ہونے کی بناء پر آپ کو الجھن ہوسکتی ہے کہ کس کام کو پہلے کیا جائے اور کون سا کام آپ کے لئے بہلے بہتر رہے گا؟ اس کا حل یہ ہے کہ آپ اپنے حالات اور ضرورت کے مطابق ترجیحی فہرست مرتب کرکے اس کے مطابق عمل پیرا ہونے کی کوشش کریں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...