آج کا دن کیسا رہے گا؟ 28 فروری 2018

Today1

حمل(Mar21-April19)

آج اپنے خوابوں کو حقیقت بنتے دیکھ کر حیرانی کا شکار نہ ہوں بلکہ زندگی کے اسرار ظاہر ہونے سے خوشی محسوس کریں جبکہ کسی بھی حالت میں شدت پسندانہ سرگرمیوں کا حصہ نہ بنیں اور مثبت سرگرمیوں سے دامن چھڑانے کی کوشش نہ کریں۔

ثور(April20-May20)

آج اپنی ترجیحات اور اپنے اہداف کو پیش نظر رکھ کر ہی عملی اقدامات کرنے کی کوشش کریں اس کے علاوہ اپنے معاملات میں دوسرے کو مداخلت کی اجازت نہ دیں تاکہ کسی بھی غلط فہمی کی وجہ سے آپ کے رویے میں تلخی پیدا نہ ہوسکے۔

جوزا (May21-June21)

آج آپ دوسروں کے سامنے خود کو پرجوش اور ذہین فرد کے طور پر پیش کر سکیں گے جس سے آپ کا امیج بہت بہتر ہوپائے گا جبکہ آج ایسی صورتحال بھی پیش آسکتی ہے جس سے آپ حوصلہ ہار جائیں گے۔ تاہم کسی بھی صورتحال میں پریشان مت ہوں بس حالات کی بہتری کا انتظار کریں۔

 سرطان (June22-July22)

آج ستاروں کی مدد سے اپنا مقصد اور اپنی منزل حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھیں۔ اس کے علاوہ دوسروں کی چوہدراہٹ سے کسی صورت متاثر نہ ہوں اور نہ ہی کسی طرح کا موقع فراہم کریں کہ وہ آپ کی ذات کے بارے میں حکم چلا سکیں۔ اپنی زندگی کا مقصد تلاش کرنے کی ضرور کوشش کریں۔

 اسد (July23-Aug22)

آج دن کے آغاز سے ہی سستی اور لاپرواہی کے اثرات نمایاں ہوسکتے ہیں مگر آپ کو ہر حال میں خود کو متحرک رکھنا ضروری ہوگا اور کسی بھی سوچ کو اگر سنجیدگی سے لیں گے تو یقینی طور پر آپ کا نقصان ہوسکتا ہے لیکن اگر آپ نے اپنے اہداف کو حاصل کرلیا تو آنے والا کافی عرصہ بہترین انداز میں گزار سکیں گے۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج اپنے اردگرد موجود ہر چیز کے بارے میں لازمی غور کریں کہ آپ کے لئے کیا ضروری ہے اور کیا غیر ضروری؟ اپنے حالات و واقعات کو توجہ سے پرکھیں اور بغیر گھبرائے خود کو تمام تر حالات و واقعات سے لاتعلق کرلیں لیکن اپنے دوستوں سے اپنے دکھ درد کو ضرور شیئر کریں۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج کسی بھی دوسرے فرد کو اپنے ارادوں کی بھنک نہ پڑنے دیں اگر ایسا کچھ ہوجائے تو پھر ہر سوال کا جواب پہلے سے ہی تیار رکھیں۔ اپنے پرانے منصوبوں کا نتیجہ آج مل سکے گا جو یقیناً خوشی کا باعث بن سکے گا۔ اس کے علاوہ آج کسی مستحق فرد کی مدد کرنے سے گریز نہ کریں۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آج دوسروں کے بارے میں مثبت سوچ رکھنے کے باوجود انہیں بھی انسان ہی سمجھیں اور انہیں فرشتہ بنانے سے گریز کریں۔ اگر کوئی گھمبیر صورتحال سامنے آجائے تو تھوڑا توقف کرکے سوچیں اور اصل وجہ تلاش کرنے کی کوشش کریں۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج اپنے ذہن کو وسعت دے کر موجودہ زندگی اور حالات کے بارے میں جاننے اور نئے تجربات حاصل کرنے کا ایک بہترین موقع مل سکے گا۔ اس کے علاوہ آج آپ کے ستارے بھی آپ کے مددگار ثابت ہوں گے اور بہت سی چیزیں یا باتیں آپ کے لئے انتہائی مفید رہیں گی۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج کسی بھی نئے روحانی رشتے کی ابتداء ہوکر گرم جوشی کی منزل تک جاسکتی ہے۔ آپ کو اپنے مستقبل کی فکروں میں غرق ہونے کے بجائے اپنے حالات سے لطف اندوز ہونے کی کوشش کرنی چاہیئے۔ اس کے علاوہ آج خود کو انٹرنیٹ سے منسلک رکھنے میں بہت سی نئی معلومات کا ذخیرہ مل سکے گا۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کے ستارے کہہ رہے ہیں کہ آج معمول کی سرگرمیاں نئے انداز سے شروع کرسکیں گے۔ جبکہ غور کرکے ہر شے کی اصلیت اور قدر کو سمجھنے کی کوشش بھی کرسکیں گے۔ کسی قریبی فرد کی جانب سے دھوکا دہی کا امکان بھی موجود ہے اس لئے بہت زیادہ احتیاط کریں۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج دن کے آغاز سے ہی آپ اپنے اندر غیر معمولی طاقت اور قوت محسوس کریں گے جس کی وجہ سے آپ کی جذباتی کیفیت کچھ اس طرح کی ہوگی کہ جیسے آپ ہی سب کچھ ہیں، اس کی اصل وجہ قدرت کا خاص عطیہ ہے کیونکہ آپ کے ستارے آپ کی بہتری اور خیر خواہی کے لئے موجود ہیں۔

 نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...