آج کا دن کیسا رہے گا؟ 28 جولائی 2018

Today1

حمل (Mar21-April19)

آج اگر آپ نے اپنے خیالات کے اظہار کے لئے واضھ طریقہ کار یا انداز کو اختیار نہ کیا تو کامیابی کا امکان ختم ہو کر رہ جائے گا جبکہ آپ میں کنفیوژن اور پریشانی کے جذبات پیدا ہونے سے بھی سماجی اور معاشی مسائل سے عہد براء ہونا ممکن نہ رہے گا اور مالی مشکلات راستے کی دیوار بن سکتی ہیں۔

ثور (April20-May20)

آج آپ کے خیالات ایک دوسرے میں اس طرح سے گڈمڈ ہوسکتے ہیں کہ آپ کو اپنے احساسات کا برملا اظہار کرنے میں مشکل پیش آسکتی ہے جبکہ اس کی وجہ سے آپ کا موڈ بھی خراب ہوسکتا ہے۔ آج آپ کو اپنے آئیڈیاز اور عملی کاموں کو حتمی شکل دینے میں اہلخانہ کا بھرپور تعاون حاصل رہے گا جو کامیابی کو یقینی بنادے گا۔

(May21-June21) جوزا

آج آپ کو باہمی بات چیت میں محتاط رہنا ہوگا کیونکہ بہت سے خیالات کی یلغار آپ کی سوچوں کو ایک دوسرے سے گڈمڈ کرسکتی ہے۔ اس لئے بہتر ہوگا کہ اپنے جذبات اور احساسات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سوچوں کو واضح کرنے کی کوشش کریں اور اپنے اندر یکسوئی کا جذبہ پیدا کریں۔

 (June22-July22) سرطان

آج دوسروں کے خیالات کو اہمیت دینے کے علاوہ ان کے جذباتی ردعمل سے بچنے کی کوشش کریں جبکہ اپنے معمول کی سرگرمیوں کو بھی جار رکھیں اور پہلے سے طے شدہ معاملات کو آگے بڑھانے کے لئے ممکنہ اقدامات کرنے کی کوشش کریں۔

 (July23-Aug22) اسد

آج آپ کی مالی حالت بہت زیادہ  تسلی بخش یا قابل اطمینان نہ ہوگی لیکن اس میں ایسی پریشانی کی بات بھی سامنے نہ آسکے گی کیونکہ آپ کی ضرورت کے مطابق رقم کا انتظام تو ہو ہی جائے گا چاہے یہ سب کچھ دن کے آخری لمحات میں ہی کیوں نہ ہو۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج اپنے اہداف کے حصول کے بارے میں کسی کی ہدایات پر عمل مت کریں۔ چونکہ اپنے دوستوں کی مدد کے بغیر آپ کا منزل تک پہنچنا مشکل ہوگا اس لئے ان کی مدد ضرور حاصل کریں۔ اپنے طے شدہ منصوبوں کو ہی آگے بڑھائیں اور محنت کرکے اپنے لئے منافع بخش نتائج کا حصول ممکن بنالیں۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج اپنے پیاروں سے کسی بھی قسم کی بحث و تکرار کا آغاز نہ کریں اور ہر حال میں اپنے پیار بھرے تعلقات کو بچانے کی کوشش کریں۔ ذہنی الجھاؤ کی وجہ سے آپ کو بہت سے منفی خیالات متاثر کرسکتے ہیں ایسی صورتحال میں کئی مثبت کام بگڑ بھی سکتے ہیں۔

 (Oct23-Nov21) عقرب

آج ستاروں کے اثرات کی وجہ سے آپ میں کسی بھی کام کو سمجھنے اور تمام معاملات کو ایک دوسرے سے الگ کرکے انجام دینے کی صلاحیت میں کمی ہونے سے بہت سے معاملات آپس میں الجھ سکتے ہیں۔ ایسے میں نتائج کے حصول میں ابتری سامنے آسکتی ہے۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج اپنے نئے منوبوں کا باقائدہ آغاز کرکے ان پر عمل درآمد بھی کرسکیں گے لیکن ایک بات یاد رکھیں کہ سب سے قیمتی چیز وقت ہے، وقت کا بہتر استعمال یقینی بنانے کے لئے ایک شیڈول مرتب کرلیں۔ تمام تر کاموں کو شریک حیات سے مشاورت کے بعد ہی انجام دیں تاکہ اختلاف سے بچ سکیں۔

جدی (Dec23-Jan19)

آج اپنی شخصیت کی کشش اور جاذبیت سے کام لے کر آپ اپنے تمام ادھورے معاملات کو مکمل کرسکیں گے لیکن اس کے لئے آپ کو اپنی مصلحت پسندی کے جذبات بروئے کار لانے ہوں گے۔ اپنے عملی امور سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لئے اپنے وقت کے بہتر استعمال کو یقینی بنائیں۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کی مالی حالت تسلی بخش نہ ہونے کی وجہ سے آپ کو ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جبکہ ایسی کیفیات سے خود کو بچانے کے لئے کسی پیارے کا ساتھ ہی سب سے اہم ثابت ہوگا۔ اپنے اندیشوں کے ساتھ ساتھ دوسروں کے شکوک و شبہات بھی دور کرنے کی کوشش کریں تاکہ پرسکون وقت گزار سکیں۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج اپنے جذباتی ہیجان کی وجہ سے پریشان ہونے کی بجائے اپنے آپ کو دوبارہ سے سمجھنے کی کوشش کریں یا پھر اپنے آپ کو گھریلو معاملات میں مصروف کرنے کی کوشش کریں تاکہ آپ کی توجہ بٹ جائے اور اپنے التواء کا شکار منصوبے بھی مکمل کرسکیں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...