آج کا دن کیسا رہے گا؟ 27 فروری 2018

Today1

حمل(Mar21-April19)

آج اگر آپ خود کو دوسروں کے معیار سے بہتر اور بلند کرنا چاہتے ہیں تو لازم ہے کہ آپ خود کو بہتر بنانے کی عملی کوششوں کا آغاز کردیں کیونکہ یہ وقت ضائع کرنے کا نہیں بلکہ اپنے آپ کو اپنی شخصیت اور وقار کے مطابق ہم آہنگ کرکے دوسروں کی رسائی کے آگے لے جانے کا ہے۔

ثور(April20-May20)

اگر آپ کے رویے کی وجہ سے کچھ افراد یا کسی ایک فرد کو تکلیف پہنچی ہوگی تو آج اس کا اظہار شدت سے ہوسکے گاجبکہ آپ کی عملی سرگرمیوں اور تعلیمی صورتحال بھی اس سے ضرور متاثر ہوگا۔ آپ کو اپنی تیز یادداشت کے سہارےبہت سے معاملات نمٹانے ہوں گے تاکہ ہر بات دوسرےسے الجھی ہوئی محسوس نہ ہو۔

جوزا (May21-June21)

آپ کے لئے س سے زیادہ ضروری کام یہ ہے کہ اپنے مالی معاملات کو سنجیدگی سے لیں اور اگر روپے پیسے میں کسی وجہ سے کمی ہورہی ہوتو اس کی وجہ سمجھنے کی کوشش کریں۔ ان تمام معاملات کا اثر آپ کے تعلقات پر بھی پڑے گا اس لئے کسی طور خود کو پریشان نہ کریں۔

 سرطان (June22-July22)

اگر کسی وجہ سے آپ کو کچھ غیر مانوس سا لگے تو حیران مت ہوں کیونکہ جب تبدیلی کا وقت آتا ہے تو اسی طرح سے ہی اپنے احساسات  بھی اجنبی لگنے شروع ہوجاتے ہیں۔ اپنے جذبات کی تیزی اور شدت پر قابو رکھنا آپ کے فائدے میں ہے اور ان کا مناسب اور بہتر استعمال آپ کی ذہانت کی دلیل ہے۔

 اسد (July23-Aug22)

آج اپنے بارے میں دوسروں کی آراء کا لحاظ نہ کریں اور نہ ہی پرواہ کریں کیونکہ دوسروں کا مقصد ہی آپ کو اپنی منزل کی راہ سے ہٹانا ہے۔ اپنے آپ کو اس حد تک سخت نہ کریں کہ کسی طرح سے بھی دوسروں کے سامنے اپنا غصہ نہ چھپا سکیں۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج کے بارے میں آپ کو اپنی تمام صلاحیتوں کے ساتھ آگے بڑھنا لازم ہوگا تاکہ مکمل طور پر نتائج حاصل کرکے خود کو مطمئن کرسکیں۔ اپنے بارے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے لئے خود کو تیار رکھیں اور کسی بھی حالت میں اپنے حالات سے سمجھوتہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج ستاروں کے منفی اثرات کی وجہ سے پیدا ہونے والی بے چینی اور اضطراب آپ کے لئے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے اور اس کی وجہ سے آپ کے انتہائی بہترین تعلقات یا رشتے خراب ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آج اپنی قدرتی صلاحیتوں کو مدنظر رکھ کر اپنی سرگرمیوں کا آغاز کریں۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آج آپ کی توجہ بار بار گھر ماحول اور ارد گرد کی فضا کو بہتر بنانے، صاف ستھرا رکھنے اور نئے انداز سے ترتیب دینے پر بھی مرکوز رہے گی جبکہ اس کی حقیقت جان کر آپ کو خوشی تو ہوگی مگر وقتی طور پر بے چینی اور دل کی گھبراہٹ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج آپ کے ستاروں کی ترتیب اور اثرات کی وجہ سے آپ کے حالات میں تبدیلی کا امکان حقیقت بن سکے گا جبکہ آپ کے حکمران ستارے کا بہتر مقام پر قیام آپ کو اپنی ذات کے خول سے باہر نکلنے میں مدد فراہم کرسکے گا جس سے تو نہ صرف اپنے دن اگلے چند دن بلکہ اگلے کئی ماہ بہتر انداز میں بسر ہوسکیں گے۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج کسی طرح کی سرمایہ کاری یا ایسی کوئی منصوبہ بندی نہ کریں ورنہ مالی نقصان کا اندیشہ موجود رہے گا۔ اس کے علاوہ دوسروں سے بات چیت، مذاکرات یا لین دین کا تبادلہ کرتے وقت صرف اور صرف اپنے مفادات پر نظر رکھیں کسی صورت اپنا حق نہ چھوڑیں اور حقیقی انداز فکر اختیار کریں۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آپ کی زندگی کا محور تبدیل ہونے سے آپ کی سوچیں، سرگرمیاں اور باہمی تعلقات بھی تبدیل ہوسکیں گے۔ کسی نئی سمت سفر کرنے کے لئے آپ کو واضح اشارے ہی نہیں بلکہ یقین دہانی بھی ہوسکتی ہے۔ آج اپنے قریبی افراد کا خاص خیال رکھیں۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ اپنے تصورات اور نظریات کی انتہائی بلندی پر ہوں گے ہر طرف بہترین اشیاء باہمی گفتگو اور دوسروں کے رویے بہت زیادہ بھلے لگیں گے۔ ستاروں کے سعد اثرات کی وجہ سے آپ کی جذباتی اور احساساتی کیفیات بہت مثبت رہیں گی۔

 نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...