آج کا دن کیسا رہے گا؟ 27 جنوری 2018

Today1

حمل(Mar21-April19)
آج ستاروں کی بہتر پوزیشن کی وجہ سے آپ اپنی معمول کی زندگی میں بہت سی بنیادی تبدیلیوں کے موڈ میں ہوں گے جبکہ آپ کے لئے بہتر ہے کہ آپ اپنے عملی منصوبے فی الحال مؤخر کردیں۔ کسی مقامی کاروباری مقام کا پروگرام بن سکے گا جس میں آپ کے پیارے بھی آپ کے ساتھ ہوں گے۔

ثور(April20-May20)

آج اپنے دوستوں اور پرانے ساتھیوں سے میل ملاپ کا اچھا وقت ہے اور اس سے فائدہ اٹھا کر آپ اپنے مستقبل کے بارے میں منصوبہ بندی بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آج آپ کو صبح ہی کوئی اچھی خبر سننے کو مل سکتی ہے اور اگر آپ کو کہیں سے رقم وصول ہوجائے تو سمجھیں یہی سب سے اچھی خبر تھی۔

جوزا (May21-June21)

اپنے گھریلو معاملات میں جتنی تاخیر آپ کی جانب سے ہونی تھی وہ ہو چکی اور اب آپ کو اپنے امور بلا تاخیر مکمل کرنا ہوں گے جبکہ آج آپ کے ستارے بھی آپ کی حمایت کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ آج اپنے دوستوں سے بھی ملاقات کرنے کا بہترین موقع مل سکتا ہے۔

 سرطان (June22-July22)

آج آپ کو کسی سیر و تفریح کے لئے کی گئی منصوبہ بندی یا کسی عملی کوشش کا حصہ بننے کا موقع ملے تو اسے بلا جبجک قبول کرلیں اور دوسروں کے ساتھ باہمی رابط کو مزید مضبوط بنالیں۔ اس مد میں کچھ اخراجات کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن آپ کو اس بارے میں نہیں سوچنا چاہیئے۔

 اسد (July23-Aug22)

آج آپ اپنی پیار بھری زندگی میں خاصا سکون محسوس کریں گے۔ ایسے موقع پر ممکن ہے کہ آپ اپنا خاص رشتہ مضبوط کرنے کے لئے شادی کا ارادہ بھی کر لیں یا عملی طور پر شادی ہی کرلیں۔ اس کے علاوہ کسی مالی اور کاروباری خطرات مول لینے کی کوشش نہ کریں۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

پچھلے کچھ عرصے سے اپنے حالات اور واقعات سے لاتعلق رہنے کے باوجود آج آپ کے پیار محبت کے معاملات مزید پروان چڑھ سکیں گے جبکہ امکان غالب ہے کہ آپ کسی کو دیکھتے ہی پہلی نظر میں گھائل ہوسکتے ہیں اس کے علاوہ اس نظر کا شکار ہوکر اپنے ہوش و حواس بھی کھو سکتے ہیں۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج آپ کے ستاروں کی پوزیشن آپ کے مخالف ہے جس کی وجہ سے آپ کا ذہنی الجھاؤ بڑھے گا اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ کا کسی صحیح فیصلے پر پہنچنا بھی خاصا دشوار ہوسکے گا۔ خود کو کسی سفر کے لئے تیار رکھیں کیونکہ اب آپ کو ذاتی مفادات سے ہٹ کر گھریلو مفادات کی نگہبانی بھی کرنی ہوگی۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آج آپ کو نہ صرف اپنی ذاتی زندگی بلکہ اپنی کاروباری مصروفیات اور پیشہ وارانہ معاملات میں بھی اپنے وجدان پر بھروسہ کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ اپنے سینیئر افراد کی ہدایات پر بھی عمل کرکے بہت سے فوائد کا حصوک ممکن ہوکستا ہے۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج آپ پہلے سے ہی جاری شدہ امور کو حل کرنے کی کوشش کریں اور کسی نئے معاملے میں خود کو الجھانے سے بچیں۔ اس کے علاوہ اپنے موجودہ حالات کی وجہ سے خود میں جوشیلے جذبات کو پیدا نہ ہونے دیں۔ اس صورتحال میں صرف ایک ہی حل ہے اور وہ ہے اپنے دوست احباب سے مشاورت کرنا۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کے لئے بہتر ہے کہ ستاروں کی معاون اور مددگار پوزیشن سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔ اپنے کسی پرانے شروع کردہ اہم کام کی تکمیل میں بھی کوئی مشکل پیش نہ آئے گی جبکہ آپ اپنا ہدف حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہیں گے۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج اگر آپ اپنے اہداف حاصل کرنا چاہتے ہیں تو خود کو بہت زیادہ متحرک رکھنے کی ضرورت ہے۔ کسی بھی قسم کی محاذ آرائی پر مبنی سرگرمیوں سے اجتناب برتیں اور اپنے معمولات کو انجام دینے کی کوشش کریں۔ اس کے علاوہ اہم فیصلوں خاص کر اپنے کاروبار سے متعلقہ فیصلوں کو ملتوی کرنا ہوگا۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج کسی اہم اور قریبی فرد کی جانب سے ملنے والی غیر متوقع دعوت کی وجہ سے آپ سارے معاملات چھوڑ چھاڑ کر اس میں شمولیت کے لئے بے چین ہوجائیں گے۔ اس کے علاوہ آج روحانی اور وجدانی جذبات سے کام لے کر اعتماد کو بحال کرنے کی کوشش کریں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...