آج کا دن کیسا رہے گا؟ 26 مئی 2018

Today1

حمل (Mar21-April19)

آج آپ کے لئے بہتر لائحہ عمل یہی ہوگا کہ آپ متحرک ہوکر مکمل یکسوئی اور مظبوط ارادوں کے ساتھ اپنے نظریاتی اور اصولوں بھرے راستے پر گامزن ہونے کی کوشش کریں کیونکہ آپ کی موجودہ کوششیں آپ کی ساکھ اور وقار میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں۔

ثور (April20-May20)

آج یہ بات ضروری نہیں کہ آپ پرانے ٹارگٹ کو ہی ساتھ لے کر چلیں بلکہ بہتر ہوگا کہ حالات کے مطابق ہی عمل کریں اور ممکنہ طور پر خود کو خطرات سے باہر نکال لیں۔ آج اپنی پرانی سوچوں اور طریقہ کار کو زبردستی نافذ کرنے کی ناکام کوشش کرکے اپنا امیج خراب نہ کریں۔

  (May21-June21) جوزا

آج دوسروں کی ترجیحات کو مدنظر رکھ کر کوئی بھی پالیسی مرتب نہ کریں بلکہ اصلیت کو ہی مدنظر رکھیں۔ آج اگر آپ میں انتظار کا حوصلہ نہیں تو آپ کئی ایک مواقع کو ضائع کرسکیں گے اور جن کا افسوس کافی دیر تک باقی رہے گا۔

 (June22-July22) سرطان

آج کسی کے بھی بظاہر رویے اور میٹھی زبان سے دھوکا نہ کھائیں۔ اس کے بعد ہی دن کے پہلے حصے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کو قبول کرنے میں آسانی ہوسکے گی خاص کر جب ستارے آپ کے زائچہ کے ذاتی گھر سے تبدیل ہوکر نئے گھر میں براجمان ہوگا تو پھر کسی بھی بات کو اس کی حقیقت کے تناظر میں قبول کرنا بہت مشکل ہوجائے گا۔

 (July23-Aug22) اسد

آج اپنے معمولات کو فطری انداز میں انجام دینے کی کوشش کریں کیونکہ آپ کی توجہ بہت سے معاملات پر ایک ساتھ مرکوز ہوسکتی ہے مگر ان سب میں آپ کے گھریلو حالات کچھ خاص ہی اہمیت کے حامل ہوں گے مگر آپ خود کو انتہاپسندی کے جذبات اور فوری کامیابی کے جذبات سے جس قدر ہو فاصلہ رکھیں۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

کیا واقعی آپ اپنے مسائل اور تکالیف کے حل میں مخلص ہیں؟ آج آپ کو ان تمام سوالوں کے جوابات حاصل کرنے میں اپنا وقت برباد نہیں کرنا چاہیئے بلکہ عملی طور پر اپنی کوششوں کا آغاز کرکے کامیابی کا سفر شروع کریں۔ خود کو منفی سوچوں کے جال سے نکالنے کی کوشش کریں۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج اپنے اندر لچک پیدا کرکے دوسروں کی محبت اور اخلاق حاصل کرنے کی کوشش کریں اور عام معمولات کو چھوڑ کر کامیابی حاصل کرنے کے لئے اپنی پوزیشن کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش بھی کریں۔ آج ممکنہ طور پر ایسے حالات سامنے آسکتے ہیں کہ آپ کسی بھی طرح اپنے جذبات کا اظہار نہ کر پائیں۔

  (Oct23-Nov21) عقرب

آج آپ کی کارکردگی میں تسلسل نہ ہونے کی وجہ سے آپ کے ساتھ کام کرنے والے افراد آپ کی ملامت کرسکتے ہیں۔ ایسے میں آپ کو تحمل مزاجی سے کام لینا ہوگا اور خود کو پرسکون رکھنا ہوگا کیونکہ آپ اچانک کوئی بھی اقدام کرسکتے ہیں۔ آج آپ کو کہیں سے معقول رقم موصول ہوسکتی ہے۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج آپ کے ستارے اس بات کی وضاحت کررہے ہیں کہ آج اپنے کسی قریبی رشتہ دار کی شدید علالت کی خبر سن سکیں گے جس کی وجہ سے آپ کو کئی عملی اقدامات کرنے کی کوشش کرنی ہوگی۔ اپنے کسی سینیئر اور جہاندیدہ رشتہ دار کی وجہ سے آپ کو اپنے ملے جلے خیالات کی ترجیحات طے کرنے میں مدد مل سکے گی۔

جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کے لئے اپنے طے شدہ معاملات کو انجام دینا ممکن نہ ہوگا کیونکہ آپ کا مرتب کردہ شیڈول مکمل طور پر تبدیل ہوکر رہ جائے گا۔ اس کے علاوہ آج دوسرے شہر سے آنے والے مہمانوں کی آمد قدرتی رکاوٹ ثابت ہوسکتی ہے۔ آج کچھ افراد کو آپ کی مدد کی ضرورت ہو تو ایسا ضرور کیجیئے۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کسی نئے کاروبار کی شراکت کے لئے تیار ہوں گے جبکہ آپ کی عملی صلاحیتیں آپ کا ساتھ نہ دے سکیں گی۔ آپ کے لئے بہتر ہوگا کہ اپنے اہم امور کو ملتوی کردیں ورنہ کچھ معمولی قسم کے صحت کے مسائل آپ کے لئے مشکلات کا آغاز کرسکتے ہیں۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ کو اپنے مالی حالات کو حل کرنے کے لئے مواقع میسر آسکیں گے۔ خاص کر ان معاملات کو حل کرنا ضروری ہوگا جن کی وجہ سے آپ اکثر و بیشتر پریشان رہتے ہیں۔ آج آپ کو کسی کاروبار میں شمولیت کا موقع مل سکے گا یا تو پھر ایسی کوئی پیشکش ہوسکتی ہے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...