آج کا دن کیسا رہے گا؟ 26 جنوری 2018

Today1

حمل(Mar21-April19)
آج چونکہ آپ کا دن مصروفیات والا ہوگا جس کی وجہ سے آپ کو اپنی وقت کی تقسیم بہت ہی درست طریقے سے کرنی ہوگی تاکہ کسی بھی کام کو انجام دینے میں وقت کی قلت کا احساس پیدا نہ ہو۔ اپنے گھریلو معاملات کو بہتر بنانے کے لئے آج کسی قسم کے غیر متوقع اخراجات سے پالا پڑ سکتا ہے۔

ثور(April20-May20)

آج آپ کو اپنے ذاتی معاملات بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے تاخیر کا شکار معاملات کو مکمل کرنے کی کوشش کرنی ہوگی۔ اس کے علاوہ اپنے پیشہ وارانہ مسائل کو  حل کرنے کے لئے اور اپنے کاروباری امور میں بہتری لانے کے لئے بھی منصوبہ بندی کرنی ہوگی جس سے بعد میں فائدہ اٹھا سکیں گے۔

جوزا (May21-June21)

آج آپ اپنی کاروباری کامیابیوں کو سمیٹنے کے لئے جان توڑ محنت سے کام لے سکیں گے جبکہ خاصا بڑا مالی فائدہ بھی حاصل کرسکیں گے۔ اپنے گھریلو امور میں تبدیلی اور کسی قسم کی نئی تگ و دو کرکے اپنے نوجوان اہلخانہ کو مطمئن کرسکیں گے۔ آج اپنے مستقبل کی تعمیر بھی باآسانی کرسکیں گے۔

 سرطان (June22-July22)

آج آپ کا دل شدت سے چاہے گا کہ کسی تقریب کا انتظام خود سے ہی کرسکیں مگر آپ کے لئے اس کی تیاری جان لیوا ثابت ہوسکے گی جس کی وجہ سے بے چینی بھی ظاہر ہوسکے گی۔ اپنے پیاروں سے کسی بحث و مباحثہ سے بچنے سے گریز کریں اور ہر حال میں خود کو مطمئن اور پر سکون رکھیں۔

 اسد (July23-Aug22)

آج پچھلے کچھ عرصہ سے جاری مخالفانہ وقت گزارنے کی وجہ سے آپ کے پیار بھرے تعلقات بہت خوشگوار اور باعث اطمینان ہوں گے۔ اس اطمینان کی وجہ سے اپنے معاملات کو مکمک یکسوئی کے ساتھ انجام دے سکیں گے جس سے سماجی حلقے میں اپنی عزت کو بڑھا سکیں گے۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج اپنی ذاتی زندگی میں غیر ضروری سرگرمیوں میں شامل ہونے سے اجتناب کریں۔ آج بہت زیادہ سوچ و بچار سے کام لین نہ کہ خود پر اندھا بھروسہ کرتے ہوئے ہر کام میں گھس جائیں۔ آج مکمل حقیقت پسندی سے کام لیں کیونکہ کسی بھی پرانی سوچ یا طریقہ کار کو غیر سنجیدگی سے لیں گے تو یقینی آپ کا نقصان ہوگا۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج آپ کے ستارے بھی خاصی مثبت پوزیشن کا اظہار کر رہے ہیں ان ستاروں کے متعلق آج آپ کے اپنے شریکِ حیات کے ساتھ تعلقات بہت زیادہ بہتر ہونے کی وجہ سے باہمی رشتے مضبوط ہوسکیں گے۔ اس کے علاوہ آپ کے عزائم بے حد بلند ہونے کی وجہ سے آپ میں جوش و جذبہ بھی پیدا ہوسکتا ہے۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آج آپ دوسروں سے متاثر ہونے کے بجائے اپنے موجودہ حالات کا جائزہ لے کر اپنی منصوبہ بندی پر توجہ دیں اس کے علاوہ دوستوں سے روابط بحال ہونے سے آپ کی کامیابیوں کے امکانات مزید روشن ہوجائیں گے۔ آج آپ خود کو دوسروں کے سامنے جذباتی اور ذہین فرد کے طور پر پیش کرسکیں گے۔

قوس (Nov22-Dec22)

آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ خود کو اندرونی خوف سے باہر نکالنے کی کوشش کر سکیں گے جبکہ چند اہم افراد آپ کی مدد کرنے کو بھی تیار ہوں گے لیکن اس کے لئے آپ کو اپنے منصوبے اور فرائض کی ادائیگی انتہائی مہارت سے سرانجام دینی ہوگی۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کے ستاروں کے اثرات آپ کے لئے بہترین مواقع پیدا کرنے میں مصروفِ عمل ہیں جبکہ سامنے آنے والے مواقع آپ کو مجبور کرسکتے ہیں کہ آپ اپنے سارے کاموں کو چھوڑ کر اپنے پیاروں کے ہمراہ ہلہ گلہ میں مصروف ہوجائیں مگر آپ کی مالی حالت کا دباؤ پریشانی پیدا کرسکتا ہے۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ اپنے بہترین وقت سے فائدہ اٹھانے کے لئے کسی بھی قسم کی لاپرواہی سے کام نہ لیں اور اس کے بعد اپنے عزائم کو بھی مستحکم کرتے ہوئے اپنی منزل کے حصول کے لئے کوششیں کرکے کامیابی حاصل کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ اپنے پیاروں سے مشاورت کرکے ہی اپنے عملی منصوبوں کو منزل تک پہنچا سکیں گے۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ کا اعتماد اور جوش و جذبہ آپ کو کامیابیوں کی بنیاد رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا جبکہ اپنے مالی معاملات کو اپنے قوت بازو سے حل کرنے کا جذبہ بھی پیدا ہوسکتا ہے لیکن آپ کو اپنے مفروضوں کے صحار سے باہر نکلنا ہوگا۔ اس کے علاوہ آج آپ کے ستارے خاصا مثبت اثر رکھتے ہیں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...