آج کا دن کیسا رہے گا؟ 23 مئی 2018

Today1

حمل (Mar21-April19)

آج آپ کی توانائی کا گراف بہت زیادہ اونچا ہونے کی وجہ سے اپنے مخصوص اہداف کے حصول کے لئے عملی اور جسمانی محنت کرسکیں گے۔ آپ کے لئے بہتر ہوگا کہ اپنے مالی وسائل کے بارے میں کسی قسم کی خوش فہمی کا شکار نہ ہوں کیونکہ اس سے مالی نقصان کے ساتھ ساتھ ذہنی اور جذباتی دباؤ میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔

ثور (April20-May20)

آپ کے نئے آئیڈیاز اور عملی کاوشوں کو نہ صرف آپ کے ساتھ کام کرنے والے افراد بلکہ آپ کے سینیئر افسران کی جانب سے بھی پسند کیا جاسکے گا جبکہ آپ کی ستائش بھی کی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ آج آپ کی مالی حالت شاید اس قدر بہتر نہ ہو کہ فکر مندی سے بالکل جان چھڑا سکیں۔

  (May21-June21) جوزا

آج کسی بھی قسم کے نئے کاروبار کی شروعات کرنے کے لئے بہترین دن ثابت ہوسکے گا جبکہ مالی سرمایہ کاری بھی فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔ اپنے آپ کو پرسکون رکھنے یا اپنی تخلیقی صلاحیت کو عملی طور پر ثابت کرنے کے لئے کسی قسم کا سفر اختیار کرسکتے ہیں۔

 (June22-July22) سرطان

آج آپ کو اپنی معمول کی زندگی میں من مرضی کی تبدیلیاں لانے کے مواقع میسر آسکیں گے خاص کر جن کا تعلق آپ کی جذباتی یا محبت بھری زندگی سے ہوگا یا پھر اس میں آپ کی سماجی زندگی بھی شامل ہوسکتی ہے۔ آج شام میں کسی قریبی رشتہ دار کی جانب سے کوئی خوشخبری مل سکتی ہے۔

 (July23-Aug22) اسد

آج اگر آپ نے کسی قسم کا کاروباری منصوبہ بنا رکھا ہے تو اسے عملی شکل دینے اور مختصر سفر کے بعد اس سے نہ صرف فوری نتائج کا حصول ممکن بنا سکتے ہیں بلکہ مالی فوائد بھی حاصل ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آج دن ڈھلنے کے ساتھ ہی آپ اپنے پرانے التواء کا شکار کچھ جذباتی مسائل کو حل کرسکیں گے۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج اپنے طے شدہ شیڈول میں بار بار تبدیلیاں کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں جس کی وجہ سے موجودہ حالات سے فائدہ اٹھانے میں بھی کامیاب رہیں گے۔ آج آپ کی ملاقات کسی ایسے فرد سے ہوسکتی ہے جو بہت جلد آپ کو کاروباری طور پر کسی فائدہ مند کاروبار کی شروعات میں عملی طور پر مدد فراہم کرسکے گا۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج صبح اپنی خاندانی وراثت میں سے یا کسی جگہ قرض کی بابت پہلے سے دی ہوئی کوئی درخواست منظور ہونے سے آپ کو خطیر رقم موصول ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کو اپنا گھریلو بجٹ بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ بہت سے مالی مسائل سے بھی نجات حاصل ہوسکتی ہے۔

  (Oct23-Nov21) عقرب

آج آپ کو کئی ایک مالی مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا اور ان دشواریوں کی وجہ سے آپ کی ذہنی تحریک مزید تیز ہوسکے گی۔ آپ اپنی قدرتی خوبیوں اور صلاحیتوں سے کام لے کر باآسانی ان مشکلات پر قابو پاسکیں گے۔ آج ممکنہ طور پر آپ کو اپنے نوجوان اہل خانہ کی ضروریات اور خواہشات کا خیال رکھنا ہوگا۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج آپ کو صبح سویرے کسی التواء کا شکار جذباتی مسئلے کو حل کرنے کا موقع مل سکے گا۔ اس سے آپ کو بہت سے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کا موقع بھی مل سکے گا۔ اس کے علاوہ کسی دوست کی جانب سے کسی نئے منصوبے میں شمولیت کی پیشکش کی دعوت بھی مل سکتی ہے۔

جدی (Dec23-Jan19)

آج اپنے مسائل اور مشکلات کو حل کرنے میں آپ بہت مصروف ہوں گے جس سے آپ کی حرکت پذیری میں خاصا اضافہ بھی ہوسکے گا۔ آپ اپنے مالی حالات میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کو سلجھانے اور کمزور مالی حالت کو بہتر بنانے کیلئے اپنے معمولات اور مالی منصوبوں میں بہت سی تبدیلیاں لاسکیں گے۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج اپنے طے شدہ معاملات کو اپنی مرضی کے مطابق آگے بڑھانے میں کامیاب رہیں گے جبکہ کئی ایسے مسائل کا حل تلاش کرنے میں بھی کامیاب رہیں گے جو پچھلے کافی عرصے سے آپ کے لئے مشکلات کا باعث بن رہے تھے۔ آج اپنی توانائی کا مثبت اور بہتر استعمال یقینی بنانے کی کوشش کریں۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج اپنے کاروباری معاملات کو اپنی مرضی کے مطابق ٖڈھالنے کی کوششوں میں کامیاب رہیں گے جبکہ اپنے پیار محبت کے امور کو بھی اپنی خواہشات کے مطابق مرتب کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج اپنے طویل المعیاد منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لئے بہترین اور مناسب وقت ہوگا۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...