آج کا دن کیسا رہے گا؟ 22 جنوری 2018

Today1

حمل(Mar21-April19)
آج صبح سے ہی بے چینی اور جارحانہ رویہ حاوی ہوکر آپ کی مختلف ذمہ داریوں کی انجام دہی میں رکاوٹ بن سکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کی تنقیدی سوچ اور کسی خوف کا احساس مشکلات پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ ایسے حالات میں صرف حقیقت کو تسلیم کرنے سے ہی آپ کو اطمینان حاصل ہو سکے گا۔

ثور(April20-May20)

آج اگر آپ یہ طے کرلیں کہ سب کچھ ٹھیک کرنا ہے تو قطعی مشکل نہ ہوگی لیکن اس کے لئے آپ کو اپنے موجودہ حالات کی نزاکت کو مدنظر رکھ کر فیصلے کرنے ہوں گے۔ آج اگر آپ ٹھان لیں کہ آپ کو سب ٹھیک کرنا ہے تو کوئی رکاوٹ آپ کے سامنے نہ آسکے گی۔

جوزا (May21-June21)

آج جذبات اور موڈ پر قابو رکھنا اور لین دین کے معاملات میں حساس رویہ اختیار نہ کرنا ہی آپ کے لئے فائدہ مند رہپے گا کیونکہ دوسروں کی جانب سے پیدا کئے گئے مسائل اور ان کے ذاتی نظریات کی وجہ سے آپ ضرورت سے زیادہ شدید رد عمل کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔

 سرطان (June22-July22)

آج اپنے دن کا آغاز بے آرامی اور بے چینی کے ساتھ کرنے سے بچیں کیونکہ آپ کے ذہن پر مختلف النواع خیالات کی یلغار سوار ہونے سے آپ کے لئے صحیح راہ کا انتخاب کرنا اور خود کو خوف اور ڈر کے اثرات سے باہر نکالنا خاصا مشکل کام ہوگا۔

 اسد (July23-Aug22)

آج آپ کو اپنے کاموں میں بہتری لانے کے لئے بہترین حکمت عملی کو اپنانا بہت ضروری ہوگا لیکن آج آپ کی صحت اور موڈ بہت ہی ڈسٹرب سے لگیں گے، جبکہ کسی کام کو دل بھی نہیں چاہ رہا ہو حالانکہ آپ کو اپنے معاملات بہتر انداز سے حل کرنے کے ساتھ دوستوں کے ساتھ پیدا ہونے والی خلیج کو بھی پاٹنا ہوگا۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج اپنے مستقبل اور کیریئر کے بارے میں دوسروں سے آگے بڑھ کر سوچنا چاہیں گے اور کسی قسم کی منصوبہ بندی کرنے کی کوشش بھی کریں گے، دوسروں سے اپنے جذبات، احساسات کو چھپانے کا مطلب گھبراہٹ یا خوف نہیں بلکہ اعتماد کی انتہاء بھی ہوسکتا ہے۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج آپ کے ستاروں کے اثرات آپ کے طے شدہ معاملات میں تاخیر پیدا کرسکتے ہیں اس لئے غیر متوقع رکاوٹوں کی وجہ سے ہونے والی تاخیر سے دل گرفتہ نہ ہوں۔ اپنے وجدان پر توجہ مرکوز کرکے پرسکون بنانے کی کوشش کریں اور تمام معاملات کا ایک بار پھر سے جائزہ لیں۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آج آپ کے جذبات اور سوچیں اس قدر زیادہ شدت سے آپ پر حملہ آور ہوں گی کہ آپ کے لئے اپنی متحرک اور عملی سرگرمیوں کو جاری رکھنا مشکل ہوجائے گا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ آپ گھر پر ہی آرام کرنا پسند کریں گے اور اپنا وقت گھر والوں کے ساتھ گزاریں گے۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج آپ کے دستیاب مالی وسائل اس قدر نہ ہونگے کہ آپ اپنے طے شدہ اہداف کا حصول ممکن بنا سکیں۔ اپنے دوست احباب سے مالی مدد کے لئے کہتے وقت کسی قسم کی جھجک محسوس نہ کریں۔ اس کے علاوہ کسی نئی مالی شراکت داری میں بہت سوچ سمجھ کر ہی فیصلہ کریں۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کے عملی نظریات کی پذیرائی ہونے کی وجہ آپ کو اپنے اہم اہداف کے حصول کے لئے مزید توانائی اور جوش و جذبہ حاصل ہوسکے گا۔ اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد، اپنے دوستوں یاروں کے علاوہ اپنے سینیئرز کی جانب سے بھی آپ کو سراہا جاسکے گا۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج دوسروں کی جانب سے بھرپور مخالفت کے باوجود آپ اپنی منزل کے حصول میں کامیاب رہیں گے جبکہ کوئی بھی دشمن آپ کی راہ میں کھڑا نظر نہ آئے گا۔ اس کے علاوہ آج غیر متوقع فوائد بھی حاصل ہوسکیں گے اور اپنے پیاروں کے ساتھ بھی بہترین تعلقات رہیں گے۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ کے ستارے اس بات کا مشورہ دے رہے ہیں کہ آج آپ معمول کے اخراجات پر کسی بھی طرح مشکل کو سر پر حاوی نہ کریں بلکہ اپنے بزرگوں کی ہدایات پر عمل کرکے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔ آج خدشات اور اندیشوں سے خود کو بچائیں تاکہ توہمات سے بھی بچا جا سکے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...