آج کا دن کیسا رہے گا؟ 21 جون 2018

Today1

حمل(Mar21-April19)

آج ستاروں کے مثبت اثرات کے باعث آپ کو کسی نئی شراکت داری میں شمولیت کی پیشکش ہوسکتی ہے جسے قبول کرلینا چاہیئے کیونکہ یہ اپ کے کیریئر کے لئے بہت زیادہ منافع بخش اور فائدہ مند ثابت ہوسکے گا۔ لیکن ان تمام باتوں کے علاوہ بھی نئی حکمت عملی یا منصوبہ بندی کے بارے میں بھی تیار رہیں۔

ثور(April20-May20)

آج آپ کے تعلقات اپنی شریک حیات سے بہت زیادہ بہتر ہونے کی وجہ سے باہمی رشتے مضبوط ہوسکیں گے۔ اس کے علاوہ آپ کے عزائم بہت زیادہ بلند ہوں گے جس کی وجہ سے جوش و جذبہ پیدا ہوسکتا ہے لیکن یاد رکھیں آپ کو ہر حالت میں خود کو متوازن رکھنا ہوگا۔

جوزا (May21-June21)

آج آپ اپنے اردگرد موجود افراد کو نہ صرف حوصلہ دے سکیں گے بلکہ انہیں اپنے خیالات اور نظریات سے متاثر بھی کرسکیں گے۔ آج دوسروں کے ساتھ تحفے تحائف کا تبادلہ کرنا اچھا لگے گا جبکہ اس کے ذریعے اپنے باہمی سماجی تعلقات کو مزید مضبوط بھی بنا سکیں گے۔

 سرطان (June22-July22)

آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ اپنی مثبت سوچ سے کام لے کر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ بہت سے افراد کی سوچ کو متاثر کرنے کے لئے پرانی غلط فہمیاں ختم کرنے کی کوششوں میں بھی کامیاب ہوسکیں گے۔

 اسد (July23-Aug22)

آج کسی کے ساتھ شراکت داری کا تجربہ کامیاب رہے گا اور اس کے خوشگوار نتائج حاصل ہوں گے جس کے باعث مالی مفادات کا حصول بھی ممکن ہوسکے گا۔ اپنے پیاروں سے ملاقات کے دوران خود کو ہر حال میں مثبت رکھیں اور دوستانہ ماحول سے لطف اندوز ہونے کی کوشش کریں۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج اپنی ذاتی زندگی یا غیر ضروری سرگرمیوں میں شامل ہونے سے اجتناب کریں۔ ساتھ ہی اپنے پیاروں پر اندھا اعتماد کرنے کے بجائے سوچ و بچار ضرور کریں اور حقیقت پسندی سے کام لیں کیونکہ اگر آپ نے ایسا کیا اور غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا تو آپ کا نقصان ہوسکتا ہے۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج اپنے ذاتی اور کاروباری معاملات میں دوسروں کی مداخلت کی وجہ سے باہمی رنجش یا تلخ رویہ پیدا ہوسکتا ہے لیکن آپ پریشان ہرگز نہ ہوں کیونکہ یہ سب وقتی باتیں ہیں۔ دن گزرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے رویے میں اعتدال پیدا ہوسکے گا۔ اپنے رشتوں کو مناسب حد تک محدود رکھنے کی کوشش کریں۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آج آپ اپنے خوابوں کو حقیقت بنتے دیکھ کر خوشی محسوس کریں گے۔ اس کے علاوہ آج آپ پر موجودہ زندگی کے کئی اسرار کھل سکیں گے جس کے باعث آپ بہت سی مثبت سرگرمیوں کا آغاز کرسکیں گے۔ مگر یاد رکھیں ایسی سرگرمیوں سے غیر متوقع منافع کی توقع ہرگز نہ رکھیں۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج آپ کو ستاروں کی خفیہ مدد حاصل رہے گی جس کی وجہ سے آپ کو اپنے مقصد کے حصول کے لئے دوسروں کا تعاون ضروری ہوگا اور اسی کی وجہ سے ہی آپ اپنی منزل تک پہنچ پائیں گے۔ آج دوسروں کی شخصیت سے ہرگز متاثر نہ ہوں اور نہ ہی انہیں کسی طرح کا موقع فراہم کریں۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کے ستارے اس بات کی تنبیہ کررہے ہیں کہ آج دوسروں سے متاثر نہ ہوتے ہوئے اپنے موجودہ حالات کا جائزہ لے کر اپنی ہی منصوبہ بندی پر توجہ دیں۔ اس کے علاوہ دوستوں سے رابطہ بحال ہونے سے آپ کی کامیابی کے امکانات بھی بہت زیادہ روشن ہوجائیں گے۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کے ستارے بھی آپ کی بہتری اور مدد کے لئے موجود ہیں۔ یہ بات بھی ضرور ہے کہ آپ کو الفاظ سے خوب کھیلنا آتا ہے اسی لئے آج اس صلاحیت کا استعمال کرکے دل و دماغ میں چھپی ہوئی باتوں کا برملا اظہار کرسکیں گے۔ زندگی کا مطلب سمجھ کر آگے بڑھنے کی کوشش کریں ورنہ بعد میں افسوس ہوسکتا ہے۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج اپنی صلاحیتوں سے کام لے کر ہر شے کی حقیقت اور اہمیت کو سمجھنے کی کوشش کرسکیں گے۔ کسی قریبی فرد کی جانب سے دھوکا دیا جاسکتا ہے اس لئے محتاط رہیں۔ دن کے آغاز سے ہی سوچ سمجھ کر اور بہتر فیصلے کرنے کی کوشش کریں اور واضح حکمت عملی اپنائیں تاکہ ابہام ختم ہوسکے۔

 نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...