آج کا دن کیسا رہے گا؟ 2 جنوری 2018

فائل فوٹو

فائل فوٹو

حمل(Mar21-April19)
آج اگر آپ ڈرائیونگ کرنا چاہ رہے ہیں یا گاڑی چلانا آپ کی مجبوری ہے تو عام حالات کی نسبت زیادہ احتیاط کرنے سے ہی کسی بھی قسم کے نقصان سے بچا جاسکتا ہے۔ اپنا صدقہ دینے اور اسمِ اعظم کی تکرار بلا وقفہ جاری رکھنے میں کمی نہ آنے دیں یقینا ً آپ پر سکون ہوجائیں گے۔

ثور(April20-May20)

آج آپ کے ستاروں کے اثرات آپ کے طے شدہ معاملات میں تاخیر پیدا کرسکتے ہیں اس لئے غیر متوقع رکاوٹوں کی وجہ سے ہونے والی تاخیر سے دل گرفتہ نہ ہوں۔ اپنے وجدان پر توجہ مرکوز کرکے پرسکون بنانے کی کوشش کریں اور تمام معاملات کا ایک بار پھر سے جائزہ لیں۔

جوزا (May21-June21)

آج اپنے آپ کو کسی کاروباری دورے کے بارے میں علم ہوسکے گا جسے آپ چند دن بعد اختیار کریں گے، ہوسکتا ہے اس کی وجہ سے آپ کی شریک زندگی کو کسی دشواری کا سامنا ہو جس کی بناء پر وہ آپ کے اس پروگرام سے پریشان ہوجائے گا۔ ایسے حالات میںممکنہ طور پر آپ یہ سب منسوخ کردیں گے۔

 سرطان (June22-July22)

آج اپنے کام کے دوران دوسروں کی طنزیہ گفتگو کا جواب ہرگز نہ دیں، یہ کام کرکے آپ بہت بڑا کام کریں گے ورنہ ایسے موقع پر اکثر بحث و تکرار کا آغاز ہونے سے کئی قسم کے جاری کاروباری معاملات رک جاتے ہیں۔ ان میں کوئی کاروباری سفر بھی شامل ہے جو منسوخ ہوسکتا ہے۔

 اسد (July23-Aug22)

آج اپنے اردگرد موجود ذہنی الجھاؤ کا شکار افراد کی جانب سے کسی قسم کی پیشکش ہونے سے آپ کو جذباتی نہیں ہونا چاہیئے اور نہ ہی عجلت پسندی سے کام لینا چاہیئے۔ اگر آپ اس پیشکش میں کچھ تبدیل کرنے کی کوشش کریں گے تو اس سے آپ کے بارے میں دوسروں کو غلط فہمی ہوسکتی ہے۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج اپنے کاروباری پارٹنر کے ساتھ جنم لینے والی کسی غلط فہمی کی وجہ سے آپ ذہنی الجھاؤ کا شکار ہوسکتے ہیں۔ آج خود کو پرسکون بنانے کے لئے کسی بھی قسم کی کاروباری یا ذاتی ملاقاتوں کو منسوخ کردیں ورنہ عجیب و غریب حماقتیں کر بیٹھیں گے جس سے مالی نقصان ہوسکتا ہے۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج کسی اہم ملاقات کی وجہ سے آپ کافی پریشان ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ نے آج خود کو نہ سنبھالا تو یقینی طور پر آپ کسی پیچیدہ صورتحال کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اس لئے خود کو پرسکون بنائیں اور مکمل اعتماد کے ساتھ اپنے معمولات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آج اپنے ملازمتی امور میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے اثرات آپ کے گھریلو امور پر بھی اثر اندوز ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کو دو دو جگہ ایک ہی مشکل کو نمٹانا مزید دشواری کا سبب بن سکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کا موڈ ٹھیک اور سوچ مثبت ہو تو آپ کے لئے یہ سب کچھ نمٹانا بہت آسان ہوجائے گا۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج آپ کے دستیاب مالی وسائل اس قدر نہ ہونگے کہ آپ اپنے طے شدہ اہداف کا حصول ممکن بنا سکیں۔ اپنے دوست احباب سے مالی مدد کے لئے کہتے وقت کسی قسم کی جھجک محسوس نہ کریں۔ اس کے علاوہ کسی نئی مالی شراکت داری میں بہت سوچ سمجھ کر ہی فیصلہ کریں۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج اپنی کاروباری مصروفیات بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے اپنے گھریلو معاملات پر مناسب توجہ نہ دے سکیں گے جس کی وجہ سے گھر میں بھی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں لیکن ان سب امور کو سنجیدگی سے نمٹائیں اور کسی قسم کی جلد بازی سے کام نہ لیں ورنہ نتائج بہتر شکل میں سامنے نہ آسکیں گے۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج حالات کی وجہ سے  خود کو ذہنی دباؤ کا شکار ہونے سے بچائیں ورنہ بہت سارے معاملات خراب ہوجائیں گے۔ آپ کے لئے بہت ضروری ہوگا کہ اہم فیصلوں کو آج کے دن ملتوی کردیں اور اپنی معمول کی سرگرمی کو ہی جاری رکھنے کی کوشش کریں تاکہ دوسروں پر مرتب ہونے والی آپ کی شخصیت کا اثر پوری قوت سے قائم رہے۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج اپنے ان گھریلو اور کاروباری معاملات یا مسائل کو ہر حال میں ختم کرنے کی کوشش کریں جس کا آغاز بہت عرصہ قبل آپ نے خود ہی کیا تھا۔ اب جس طرح بھی ممکن ہو اپنے پیاروں سے مشاورت کرکے اپنے آپ کو کسی بھی ممکنہ طوفان سے بچائیں اور کسی خاتون کی نصیحتوں کو نظرانداز نہ کریں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...