آج کا دن کیسا رہے گا؟ 19 جون 2018

Today1

حمل(Mar21-April19)

آج آپ خود کو اندرونی خوف سے باہر نکالنے کی کوشش کرسکیں گے جبکہ چند اہم افراد آپ کی مدد کرنے کو بھی تیار ہوں گے مگر اس کے لئے اپنے منصوبے اور فرائض کی ادائیگی انتہائی مہارت سے کرنی ہوگی۔ آنے والے دنوں کی تکالیف کو مدنظر رکھ کر اپنی ذہانت کا استعمال یقینی بنائیں اور کود کو نظم و ضبط کا عادی بنالیں۔

ثور(April20-May20)

آج اپنے پرانے دوستوں کی کاروباری ترقی کے بارے میں آپ کو بہترین مشاورت سے کام لے کر نہ صرف منصوبہ بندی کرنی ہوگی بلکہ اپنے لئے بھی کامیابی کی راہ ہموار کرنی ہوگی اس کے علاوہ ذہنی الجھنوں کا شکار بنانے والی عادتوں کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ ضرور کریں تاکہ نمایاں حیثیت حاصل ہوسکے۔

جوزا (May21-June21)

آج آپ کے ستارے اس بات کی وضاحت کررہے ہیں کہ آج آپ کے آئیڈیاز بہت خوب رہیں گے۔ اپنی چھوٹی چھوٹی باتوں کے اثرات سے خود کو دور رکھیں ایسا کرنے سے مستقبل میں اپنی زندگی کو مطمئن اور پرسکون بنا سکیں گے۔ اس کے علاوہ آج کسی خوبصورت فرد سے آپ کی دوستی بھی شروع ہوسکتی ہے۔

 سرطان (June22-July22)

آج ستاروں کے اثرات آپ کے لئے بہترین حالات پیدا کرنے میں مصروف ہیں جبکہ سامنے آنے والے مواقع آپ کو مجبور کرسکتے ہیں کہ سارے کام چھوڑ کر اپنے پیاروں کے ہمراہ ہلہ گلہ کریں مگر یاد رکھیں آپ کی مالی حالت کا دباؤ پریشانی پیدا کرسکتا ہے۔

 اسد (July23-Aug22)

آج آپ کو اپنے دوستوں کی جانب سے کسی نئی شراکت داری کی پیشکش موصول ہوسکتی ہے لیکن اسے سوچے سمجھے بغیر قبول کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ آپ کی موجودہ شراکت داری بہتر رہے گی۔ اس کے علاوہ شام میں اپنی شریک حیات کے ساتھ بھی بہترین وقت گزار سکیں گے۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج آپ کے راستے میں بہت سی مشکلات آسکتی ہیں جن سے نبرد آزما ہونے کے لئے آپ کو اپنے ذاتی اور خاندانی مفادات سے بالاتر ہونا پڑے گا۔ اس سے آپ کی مذاکرات کرنے، اپنی بہترین اور خوبصورت گفتگو سے دوسروں کو متاثر کرنے اور باہمی معاملات کو افہام و تفہیم سے نمٹانے کی صلاحیت میں اضافہ ہوسکے گا۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج آپ دوسروں کی باتوں کو توجہ سے سنیں اور واضح الفاظ میں بات کریں کیونکہ چھوٹی سی غلطی بڑی غلط فہمی پیدا کرسکتی ہے۔ دوسروں کی جانب سے مدد اور حمایت جی بھر کر سمیٹیں،  کسی طرح کی فکر نہ کریں اور پوری تسلی کے ساتھ اپنے چاہنے والوں کا خیال رکھیں۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آج بہت ساری نئی اور مختلف قسم کی ذمہ داریوں سے واسطہ پڑے گا اگر بہتر سمجھیں تو اپنے فرائض کی پابندی دلجمعی سے کریں اور کسی صورت شکوہ یا طنز میں وقت ضائع نہ کریں۔ اپنی طاقت مجتمع کرکے اپنے ہدف پر ہی توجہ دیں کیونکہ یہ لوگوں کو متاثر کرنے کا بہترین طریقہ ہوسکتا ہے۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج کچھ عرصہ قبل کئے گئے اقدامات کے نتائج سامنے آنے سے آپ اپنے مستقبل کے بارے میں اپنی زندگی کو مطمئن اور آرام دہ بنانے کے منصوبے بناسکیں گے۔ کسی خوبصورت فرد سے نئی دوستی شروع ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ خوشی کی بات یہ ہے کہ آج سب آپ کا مثبت رخ ہی دیکھ رہے ہیں۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کی فیصلہ کرنے کی صلاحیت میں کنفیوژن پیدا ہونے سے حالات کا سمجھنا مشکل ہوگا جبکہ اپنے فیصلوں پر عمل کرنے کی کوشش میں نقصان ہوگا۔ اپنے آپ کو کاروباری سرگرمیوں سے دور رکھیں لیکن اپنے بارے میں جاننے اور اپنی شخصیت کو مضبوط اور توانا بنانے کی کوشش کریں تاکہ پریشانیوں سے بچ سکیں۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج اپنے مقاصد کو حاصل کرنے میں کامیابی ہوسکے گی اور آج آپ کے ساتھی بھی آپ کی حمایت پر تیار ہوسکیں گے۔ آج بہت سے مواقع آپ کے سامنے ہوں گے لیکن ان سے فائدہ اٹھانا آپ کے لئے ضروری بھی ہوگا اور فائدہ مند بھی، اس لئے خود کو اپنی زندگی کے اہم موقع کے لئے تیار کرلیں کہ یہی بہتر ہوگا۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج اپنے مالی معاملات اور کاروباری زندگی کے مقاصد کو حاصل کرنے کے بارے میں کسی بھی تاخیر کی صورت میں پریشان نہ ہوں کیونکہ آپ اپنے مقاصد کے حصول کے بہت قریب ہیں۔ آج دن کا زیادہ تر حصہ دوستوں کے ساتھ گزار سکیں گے اور انہیں اپنی مدد کے لئے متوجہ کرنے کی کوشش میں بھی کامیاب رہیں گے۔

 نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

 

loading...
loading...