آج کا دن کیسا رہے گا؟ 19 جنوری 2018

Today1

        حمل(Mar21-April19)
آج آپ کی عمدہ گفتگو کرنے کی صلاحیت اور اپنے خیالات کا واضح اظہار کرنے کی خوبی مکمل طور پر آپ کے ساتھ ہوگی اور دوسروں کو اپنی بات سمجھانے میں کامیابی میسر آسکے گی۔ آج دوستوں کے ہمراہ وقت گزارنے کے ساتھ ساتھ تنہائی میں بھی گزارنے کی کوشش کریں۔

ثور(April20-May20)

آج آپ کو اپنے معاملات کے بارے میں بہتری لانے کے مواقع مل سکتے ہیں جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے پرانے معاملات کو باآسانی طے کرسکیں گے۔ آج کوئی طے شدہ کاروباری دورہ ملتوی ہونے کی وجہ سے آپ پریشان ہوسکتے ہیں۔ آج کسی سے کیا گیا وعدہ نبھانا حقیقت بن سکے گا۔

جوزا (May21-June21)

آج اپنی صحت میں پیدا ہونے والی معمولی خرابی کی وجہ سے آپ کسی کاروباری دورے کو منسوخ کرسکتے ہیں، لیکن ایسے میں گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ آپ اپنی غذا میں معمولی تبدیلی لا کر اس معاملے کو حل کرسکتے ہیں اور آپ کی صحت بھی شام تک ٹھیک ہوسکے گی۔

 سرطان (June22-July22)

آج آپ کی غیر جمتوقع مصروفیات کی وجہ سے آپ کے لئے اپنے طے شدہ شیڈول کو مکمل کرنا ممکن نہ ہوگا۔ آج کسی دوسرے شہر سے مہمان ملنے کے لئے آسکتے ہیں یا تو پھر آپ کسی تقریب میں شمولیت کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج گھریلو معاملات کو بھی حل کرنے میں بہت آسانی ہوگی۔

 اسد (July23-Aug22)

آج اپنے آپ کو سیکھنے سکھانے کے عمل سے منسلک رکھیں کیونکہ اپنے حلقہ احباب میں شامل کسی خاتون سے ہونے والی بات چیت کی وجہ سے آپ کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل سکتا ہے۔ اس کے علاوہ آج خود کو پرسکون بناکر تمام معاملات کو دیکھیں ورنہ اسکینڈل بن سکتا ہے۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج آپ کو دوسروں کی طرح زندگی گزارنے کے بارے میں اپنے جداگانہ خیالات کو زندہ رکھنے کی کوشش کرنی ہوگی کیونکہ آپ کا فلسفہ ہمیشہ دوسروں سے الگ ہی ہونا چاہیئے۔ آج زیادہ محنت کرنے کو جی نہیں چاہے گا لیکن مفادات کا حصول ممکن ہوسکے گا۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج آپ کو بخوبی اندازہ ہوجائے گا کہ دوسروں کے ساتھ تعلقات بنانے اور انہیں قائم رکھنے کے لئے سب سے اہم چیز کیا ہے۔ اسکے لئے آپ کو کسی سے سبق لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ اپنے معاملات میں حفاظت کا عنصر داخل کرنے سے اپنے مخلص احباب سے مشاورت انتہائی ضروری ہوجائے گی۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آج آپ کی ذاتی کیفیات میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہوسکتی ہیں جبکہ اپنے سماجی تعلقات اور کاروباری معاملات میں بھی تبدیلیاں پیدا کرنے کی کامیاب کوشش کرسکیں گے لیکن یاد رکھیں کہ اپنی اخلاقی اقدار کو لازمی طور پر مد نظر رکھنے کی کوشش کریں۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج آپ کے ستاروں کے اثرات آپ کے طے شدہ معاملات میں تاخیر پیدا کرسکتے ہیں اس لئے غیر متوقع رکاوٹوں کی وجہ سے ہونے والی تاخیر سے دل گرفتہ نہ ہوں۔ اپنے وجدان پر توجہ مرکوز کرکے پرسکون بنانے کی کوشش کریں اور تمام معاملات کا ایک بار پھر سے جائزہ لیں۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کے دستیاب مالی وسائل اس قدر نہ ہونگے کہ آپ اپنے طے شدہ اہداف کا حصول ممکن بنا سکیں۔ اپنے دوست احباب سے مالی مدد کے لئے کہتے وقت کسی قسم کی جھجک محسوس نہ کریں۔ اس کے علاوہ کسی نئی مالی شراکت داری میں بہت سوچ سمجھ کر ہی فیصلہ کریں۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کے ستارے اس بات کی جانب اشارہ کررہے ہیں کہ آج آپ کو سب سے پہلے اپنی مزاجی کیفیات کو سمجھنا ہوگا اس کے بعد ہی اپنی ترجیحات کا تعین کرکے اپنے آپ کو فرائض کی پابندی کا پابند بنانا ہوگا۔ ایسے حالات میں کسی بھی نئے کام کی شروعات کرنا خطرے سے خالی نہ ہوگا۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج کسی بھی قسم کے نئے کاروبار یا کاروباری سرمایہ کاری کے لئے آپ بے حد پر عزم ہوں گے لیکن آپ کو یہ بات بھی اچھی طرح سے معلوم ہے کہ آپ کی عملی صلاحیتیں مناسب انداز میں متحرک نہیں ہیں اسی لئے محتاط رہ کر ہی تمام معاملات کو سرانجام دینے کی کوشش کریں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...