آج کا دن کیسا رہے گا؟ 18 جولائی 2018

Today1

حمل (Mar21-April19)

آج مستقبل کے بارے میں منصوبہ بندی کرنے اور نئی سرمایہ کاری کے لئے بہترین دن ہے۔ آج کسی ایسے منصوبے کی وجہ سے آپ کو رقم کا حصول ممکن ہوسکتا ہے جسے ابھی حال ہی میں آپ نے مکمل کیا ہوگا۔ آج کچھ دیر آرام کے لئے وقت ضرور نکالیں۔

ثور (April20-May20)

آج آپ کو اپنے معمولات میں ہی نہیں بلکہ اپنے انداز زندگی میں بھی تبدیلی لانا ہوگی کیونکہ آپ کو زبردست خود اعتمادی اور مضبوط ارادے کی سخت ضرورت ہوگی اس کے بعد ہی کوئی عملی قدم اٹھا سکیں گے۔ آج اپنے دوستوں کے ساتھ ملاقات کرکے خوب ہلا گلا بھی کرسکیں گے۔

  (May21-June21) جوزا

آج آپ کے ستارے اس بات کی جانب اشارہ کررہے ہیں کہ آج آپ اپنے کاروبار میں کامیابی حاصل کرسکیں گے جبکہ اس بہترین وقت سے فائدہ اٹھا کر اہم معاملات کو نمٹا بھی سکیں گے اور کئی ایک معاہدوں پر دستخط کرسکیں گے۔ آج اپنی خوراک اور صحت کا خاص خیال رکھیں۔

 (June22-July22) سرطان

آج آپ بہت سے معاملات میں مصروف ہوسکتے ہیں لیکن ان سب کے باوجود اپنے کام کے دوران آپ دوسروں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں گے۔ اپنے آپ کو پریشان کرنے کی بظاہر کوئی وجہ نہ ہوگی اس لئے خود کو پرسکون اور بااعتماد رکھیں۔

 (July23-Aug22) اسد

آپ اپنے کام کی جگہ پر کئی دن سے موجود ناموافق اور ناخوشگوار حالات کو بدلنے کی کوشش میں کامیاب رہیں گے کیونکہ آپ کے احساسات میں پیدا ہونے والی بے چینی کا اس کے علاوہ کوئی حل نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ آج رومانٹک جذبات حملہ آور ہوکر آپ کو دوسروں کے لئے بہت زیادہ پرکشش بناسکیں گے۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج آپ خود اعتماد ہونے کی وجہ سے اپنے کاروباری معاملات کو سنبھال سکیں گے۔ اپنے دوستوں یاروں سے ملاقات کرنے اور اپنے ذاتی مفادات کے حصول کے لئے کسی سفر کا ارادہ آپ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرسکے گا۔ اس کے علاوہ آج آپ کو پارٹ ٹائم ملازمت کی پیشکش بھی موصول ہوسکتی ہے۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج آپ کو مالی حالت کی وجہ سے پریشانی ہوسکتی ہے لیکن ایسے میں جلد بازی اور عجلت سے کام لینے کے بجائے مکمل سکون اور اطمینان سے کام لیں اور کوئی بھی عمل کرنے سے قبل ضرور سوچیں۔ اس کے علاوہ شام میں اپنے کام سے متعلق کوئی غیر متوقع خبر بھی سن سکیں گے۔

  (Oct23-Nov21) عقرب

آج آپ اپنے پیار محبت کے معاملات کو باآسانی سنبھال سکیں گے مگر اپنے اہل خانہ اور ان کی ضروریات پر خاص توجہ دیں کیونکہ آج ان کی توقعات معمول سے بڑھ کر ہوں گی۔ ایسا کرنے میں تھوڑی بہت بے چینی تو ضرور ہوگی مگر آپ اس پر قابو پالیں گے۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج اپنے قریبی تجربہ کار اور عمر رسیدہ شخص کی جانب سے آپ کو کسی پارٹ ٹائم ملازمت کی پیشکش کی جاسکتی ہے۔ اور یقینی طور پر آپ کو اس میں بہت سے مالی فوائد حاصل ہوسکیں گے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کو کسی تفریحی دورے کی دوعوت ملے تو بلاجھجک اسے قبول کرلیں۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج ستاروں کے سعد اثرات کی وجہ سے آپ کو غیر متوقع فوائد حاصل کرنے کے مواقع میسر آسکیں گے۔ اگر کوئی کاروباری دورہ کرنا چاہیں گے تو اس میں بھی کامیابی آپ کی منتظر ہوگی۔ آج آپ خطرات مول لینے کے لئے جذباتی ہورہے ہیں جبکہ آپ کو اپنے پیاروں کے مشوروں پر عمل کرنا چاہیئے۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج عوام الناس کی جانب سے آپ کی صلاحیتوں کا اعتراف بھی کیا جاسکے گا اور آپ کی باتوں پر عمل درآمد بھی کیا جاسکتا ہے۔ آپ نئی سرمایہ کاری کے لئے مستقبل کی منصوبہ بندی بھی کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ اپنے اہم معاملات کو نمٹانے کی کوششوں میں کامیابی حاصل کرسکیں گے۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ کو موقع مل سکے گا کہ اپنے طویل عرصے سے التواء کا شکار کسی مالی مسئلے کو حل کرسکیں گے۔ آج اگر آپ کو نئی کاروباری شراکت داری کی پیشکش موصول ہو تو اسے بلا تاخیر قبول کرلیں کیونکہ یہ مستقبل میں آپ کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوسکے گی۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...