آج کا دن کیسا رہے گا؟ 17 مئی 2018

Today1

حمل (Mar21-April19)

آج کے دن کا آغاز ہی کسی قسم کی نئی سرگرمی سے ہوسکتا ہے  لیکن یاد رکھیں آج کا دن ایسی سرگرمیوں کے لئے بہتر نہیں ہے کیونکہ آپ کو اپنے مسائل کا حل تلاش کرنے میں مشکل ہوگی۔ کسی پرانے دوست سے ملاقات ہونے سے آپ کو کاروباری شراکت داری کی پیشکش بھی ہوسکتی ہے۔

ثور (April20-May20)

آج اپنے آپ کو کسی بھی قسم کے وہموں اور اندیشوں کا شکار بنانے سے گریز کریں ورنہ آپ کی خود اعتمادی ضائع ہوسکتی ہے۔ رقم خرچ کرنے کی کوششوں میں مصروف رہنے کی بجائے اپنے کسی مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں اور شریک حیات سے متضاد رویہ اختیار کرکے بحث میں ملوث نہ ہوں۔

  (May21-June21) جوزا

آج اپنے یقین کی طاقت استعمال کرکے اپنی کاروباری شراکت داری کا آغاز کرکے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اپنے معاملات کو اس طرح سے ترتیب دینے کی کوشش کریں کہ ستاروں کی موافقت سے فائدہ اٹھاسکیں۔ ایسے وقت میں اپنے وجدان سے راہنمائی حاصل کرکے خود کو کامیابی اور ترقی کی جانب گامزن کرسکتے ہیں۔

 (June22-July22) سرطان

آج اپنے سامنے آنے والی تمام مشکلات پر باآسانی قابو پانے کے لئے اپنے وسائل کا استعمال کرسکیں گے خاص کر امتحانات یا تعلیمی سلسلے میں ستارے آپ کو خاص مدد فراہم کرکے آپ کی کامیابی کو یقینی بنا سکیں گے۔ اس کے علاوہ آج آپ کو جذباتی اور ذہنی دباؤ کو کم کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔

 (July23-Aug22) اسد

آج آپ کی دلیری اور متحمل مزاجی کی وجہ سے آپ کو اپنے کاروبار میں کامیابی مل سکے گی۔ آپ کے کسی سینیئر فرد کی نصیحتیں آپ کے لئے بہت بہتر اور فائدہ مند ثابت ہونگی جن کی وجہ سے آپ اپنی مشکلات پر قابو پانے میں کامیاب ہوسکیں گے لیکن سب سے قبل آپ کو اپنی مالی حالت بہتر بنانی ہوگی۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج آپ کی شریک حیات کا موڈ آپ کے ایک ساتھ سفر کرنے کی بات پر بگڑ سکتا ہے۔ جس سے کئی ایک پروگراموں کو عملی شکل دینے یا ان کا آغاز کرنے کے منصوبوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے ایسے حالات میں غصہ دکھانے یا کسی جذباتی ردعمل کی بجائے اپنے آپ کو پرسکون رکھیں۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج آپ کی شریک حیات یا پیاروں کو آپ سے یہ شکائت پیدا ہو سکتی ہے کہ آپ انہیں نظر انداز کرنے کی کوشش کرکے اپنے کاروبار کو زیادہ سے زیادہ وقت دے رہے ہیں جبکہ اس شکوے پر آپ کی جانب سے جذباتیت کا طوفان کھڑا کیا جا سکتا ہے اور خوب توتکار ہو سکتی ہے۔

  (Oct23-Nov21) عقرب

آج اپنے جوش یا جذبات کو قابو میں رکھنے سے ہی معاملات کو گہری نظر سے دیکھ پائیں گے جبکہ اپنے انجام دیئے گئے کاموں کے نتائج کا انتظار تحمل اور سکون سے کرنے کی کوشش کریں۔ اپنے پیار محبت کے معاملات کو قابو میں رکھنے اور اپنے خفیہ رازوں کو چھپائے رکھنے میں سستی نہ کریں۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کے بارے میں کوئی منصوبہ بندی اس وقت تک نہ کریں جب تک کہ آپ کو اپنے منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لئے درکار رقم کا حصول ممکن نہیں ہو جاتا۔ اس کے علاوہ اگر آپ نے محتاط رویہ اختیار نہ کیا تو ممکنہ طور پر کسی اسکینڈل میں بھی پھنس سکتے ہیں۔

جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کو اپنا وقت دوست احباب کی معیت میں گزارنے کا موقع مل سکے گا جس سے پرانی باتیں، واقعات اور یادیں تازہ ہو سکتی ہیں۔ اپنی شریک حیات سے زائد اخراجات کی وجہ سے گرمی سردی ہو سکتی ہے۔ ایسے حالات میں آپ پرجوش انداز میں شدید ردعمل کا اظہار کرکے معاملات کو مزید بگاڑ سکتے ہیں۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج دوسروں کے ساتھ باہمی لین دین میں چھائی ہوئی بد دلی اور بیزاری کا عنصر آپکو غصیلا اور پرجوش بنا سکتا ہے۔ اگر کسی نے آپکو سمجھانے کی کوشش کی تو اس میں آپکی بھلائی کا عنصر شامل ہونے کے باوجود آپ کیلئے اسکے فوائد کا حصول ممکن نہ ہو سکے گا۔ اپنے محبوب سے ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے بددلی پھیل سکتی ہے۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج اپنے پیاروں سے ملاقات کے لئے تڑپنے والے دل کو پرسکون کرنے کیلئے اپنی اناء کے خول سے باہر نکلیں اور کھلے دل کے ساتھ اپنے پیاروں کے گلے میں جھول جائیں۔ تمام رنجشیں اور گلے شکوے ختم کرنے میں کوئی کمی باقی نہ رہنے دیں۔ اس کے علاوہ آج اپنے قیمتی سامان اور کاغذات کی خاص حفاظت کریں

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...