آج کا دن کیسا رہے گا؟ 17 جنوری 2018

Today1

حمل(Mar21-April19)
آج اپنے کسی قریبی فرد کی جانب سے آپ کا اعتماد توڑے جانے کی وجہ سے آپ افسردہ ہوسکتے ہیں لیکن آپ ایک بات یاد رکھیں کہ آپ کو اس قدر پریشان یا دلگیر نہیں ہونا چاہیئے کیونکہ آپ کے ساتھ سچے اور مخلص دوتوں کی کثیر تعداد موجود ہے۔

ثور(April20-May20)

آج صبح سے ہی آپ اپنے سماجی اور مالی معاملات کے بارے میں ذہنی الجھاؤ کا شکار ہوسکتے ہیں جس سے عملی اقدامات کرتے وقت آپ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آج آپ کی پیار بھری زندگی معمول سے زیادہ بہتر نتائج دے سکے گی۔

جوزا (May21-June21)

آج اپنے مالی حالات کی وجہ سے آپ کو اپنے معاملات چلانا آسان نہ ہوگا جبکہ تمام حالات جوں کے توں رہ سکتے ہیں۔ آج کسی قریبی فرد کی جانب سے نئے کاروبار میں شمولیت کی پیشکش مل سکتی ہے لیکن اپنی شریک حیات کے مشورے کے بغیر کوئی اہم فیصلہ نہ کریں۔

 سرطان (June22-July22)

آج آپ کے لئے اپنے ذہنی دباؤ کی وجہ سے اپنے گرد و پیش پر نظر رکھنا مشکل ہوگا جس کی وجہ سے آپ کے کئی ایک اہم فیصلے تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں جبکہ آپ کا کوئی کاروباری شراکت دار آپ کے لئے بلاوجہ کی رکاوٹیں پیدا کرسکتا ہے جس کی وجہ سے عدم تعاون جیسے رویے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

 اسد (July23-Aug22)

آج خود کو پرسکون اور مطمئن بنانے کے لئے اپنے ممکنہ درکار وسائل کو استعمال میں لاسکیں گے جبکہ دوسروں کے لین دین کے معاملات سے لے کر آپ کے تمام جذباتی اور پیار بھرے تعلققات بھی دباؤ کا شکار ہوسکتے ہیں جس سے آپ میں احساسات اور جسمانی کمزوری کے آثار پیدا ہوسکتے ہیں۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج آپ خود کو حاکمانہ رویے سے دور رکھیں اور ہر حال میں دوسروں کو انتہائی عزت و احترام دیں جبکہ ان جذبات کی وجہ سے ہی دوسروں کے دل میں جگہ بناسکیں گے۔ آج ہر حال میں اپنی شریک حیات سے مشاورت کرکے ہی فیصلے لیں ورنہ حالات کنٹرول سے باہر بھی ہوسکتے ہیں۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج اپنے دوستوں سے بات چیت کرتے وقت اپنے جذباتی رویے کو خاص طور پر زیر غور لائیں کیونکہ اس مددگار دن کی موافقت سے فائدہ اٹھانا بہت ضروری ہوگا۔ اس کے علاوہ آج اپنے کسی بزرگ فرد کی جانب سے ادھار رقم لینے کی بابت کامیابی حاصل ہوسکے گی۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آج دوسروں کی وجہ سے خود کو ہرگز پریشان نہ کریں خاص کر اپنے افسران بالا کی جانب سے کئے گئے جلد بازی پر مبنی فیصلوں کی وجہ سے اپنے آپ کو ذہنی دباؤ کا شکار نہ بنائیں اور نہ ہی فیصلے کی مخالفت کرنے کی کوشش کریں کیونکہ حالات میں پیدا ہونے والی خرابی کا الزام آپ کے سر آسکتا ہے۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج اپنی ذات کے بارے میں یا اپنے مفادات کا خیال نہ رکھنا آپ کے لئے نقصان کا باعث بن سکتا ہے اور اگر کچھ بھی نہ ہوسکے تو سمجھ لیں کے آپ کی منزل دراصل کچھ اور ہی ہے جس کو پانے کے لئے آپ کو نئے سرے سے منصوبہ بندی کرنا پڑے گی۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کو اپنی مثبت سوچوں کو ہر حال میں بروئے کار لانا ہوگا ورنہ منفی سوچوں کا شکار بننے کے بعد آپ کے لئے اپنے منصوبوں کو آگے بڑھانا یا مکمل کرنا ناممکن رہے گا۔ اس کے علاوہ دوسروں کی منفی سوچوں سے خود کو دور رکھنے کی کوشش بھی لازمی کریں۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ اپنی مالی حالات کی کمزوری کی وجہ سے سخت قسم کے ذہنی دباؤ کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اسی لئے آپ بہتر ہوگا کہ اپنی کاروباری سرگرمیوں کو روک دیں ورنہ نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ کے ستارے اس بات کی تنبیہ کررہے ہیں کہ آج اپنے مزاج کے اتار چڑھاؤ کا بھرپور خیال رکھیں اور بلا وجہ کسی اشتعال میں نہ آئیں ورنہ بحث و تکرار کا راستہ کھل جائے گا۔ اس کی وجہ سے آپ میں اور آپ کی شریک حیات میں تلخی بھی پیدا ہوسکتی ہے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...