آج کا دن کیسا رہے گا؟ 17 اپریل 2018

Today1

حمل (Mar21-April19)

آج کسی کو اپنے معاملات میں مداخلت کا حق قطعاً نہ دیں کیونکہ اس کی وجہ سے آپ پر دباؤ ہی نہ پڑھے گا بلکہ مزید امور کی انجام دہی میں بھی مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔ آج اپنے جذبات کو حاوی نہ ہونے دیں اور اپنی منزل پر توجہ دے کر یقینی خوشیاں حاصل کرنے کی کوشش ضرور کریں۔

ثور (April20-May20)

آج اپنے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے عملی کوششیں شروع کرسکیں گے۔ ویسے بھی ایسا کبھی کبھار ہی ممکن ہوتا ہے۔ آج ہر کام کو اس کی اہمیت اور حیثیت کے مطابق سرانجام دیں اور اپنے محبت بھرے جذبات کو نیا رنگ دے کر شاباش سمیٹیں۔

  (May21-June21) جوزا

آج بہت سے عملی امور ایک ساتھ سامنے آنے سے آپ کی توجہ منتشر ہوسکتی ہے اور کچھ کام تو آپ کے لئے کنفیوژن پیدا کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔ اسی میں آپ کا دن گزر جائے گا لیکن کام ہیں کہ ختم ہونے کا نام ہی نہ لیں گے۔ ہر کام پر خصوصی توجہ دینے کی کوشش کریں۔

 (June22-July22) سرطان

آج اپنے آپ کو جذبات میں بہنے سے روکنے کے لئے پرانے عزائم اور ارادوں کو فی الفور ترک کردیں اور اس کے بعد نئے کاموں کے بارے میں مشاورت کرکے ہی کوئی قدم اٹھانا بہتر رہے گا تاکہ آپ کے اقدامات کے بارے میں کسی کو بھی کوئی شکوہ نہ ہوسکے۔

 (July23-Aug22) اسد

آج اپنے آپ کو سنبھالنے سے ہی دوسروں کا پیدا کردہ کسی بھی قسم کا دباؤ ختم کرنے میں کامیاب ہوسکیں گے، ویسے بھی یہ حسد اور تنگ نظری کی وجہ سے ہورہا ہے۔ اپنی محبت کے بارے میں کسی حالت میں کوئی سمجھوتہ نہ کریں ورنہ بہت سے کام ادھورے رہ جائیں گے۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج نت نئی معلومات سے آگاہی حاصل کرنے کے لئے اپنے آپ کو ہمیشہ اگلی صف میں رکھیں خاص کر جب آپ کا تعلق کھیل کے میدان سے ہو تو اندرونِ خانہ سے ہونے والی جذباتی کشمکش کو سمجھنے کے لئے پوری توجہ مبذول کریں کیونکہ ان طور طریقوں کو سمجھ کر ہی ان سے مالی فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج اپنے دوستوں کے لئے آپ کا جان نثاری کا رویہ پرقرار رہا تو اس کی وجہ سے آپ کو بہت سے دوستوں کی جانب سے عملی تعاون کی پیشکش ہوسکتی ہے لیکن آپ کو یاد رکھنا چاہیئے کہ کسی بھی آزمائے ہوئے کو بار بار نہیں آزمانا چاہیئے۔ اسی طرح جھوٹ بول کر اپنے آپ کو باعزت سمجھ لینا بھی بہتر رویہ ثابت نہ ہوگا۔

  (Oct23-Nov21) عقرب

آج سے کچھ عرصہ پہلے آپ نے کسی سے وعدہ کیا تھا کہ آپ ہمیشہ اس کا ساتھ دیں گے تب حالات کچھ تھے اور آج کچھ اور ہیں؟ اس دوران جو فرق پیدا ہوچکا ہے اس کے بارے میں صحیح فیصلہ کرنے کے لئے سوچ و بچار ضروری ہے۔ جس طرح آپ کے سوچ پچار میں تبدیلی ہوگی اسی طرح نتائج بھی تبدیل ہوتے رہیں گے۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج اپنے پہل سے انجام دیئے گئے امور کا نتیجہ جلد از جلد حاصل کر لینے سے ہی آپ کو سکون مل سکے گا۔ اپنے بہت سے امور کے نتائج کے بارے میں بہت وقت کا انتظار ضروری ہے اور آج آپ کو انتظار کی کیفیت سے گزرنا ہوگا چونکہ یہ جذبہ تکلیف کا باعث بن سکتا ہے اس لئے آپ کو جلد بازی کے بجائے احتیاط سے کام لینا چاہیئے۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج ملنے والا موقع اہم ہی نہیں یادگار بھی ہوسکتا ہے مگر یاد رکھیں فیصلہ کرنا دشوار ترین امر ہوگا۔ صرف یہی نہیں بلکہ پچھلے دنوں ادا کی گئی ذمہ داریاں بھی اپنے تاثرات سمیت آج آپ کے سامنے ہوں گی یہی ایسا موقع ہوگا کہ جب آپ خود کو سنبھال نہ پائیں گے۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج بہت سے دوسرے افراد کی طرح اپنا رجحان تبدیل نہ کرنا ہی آپ کی خوبی یا شناخت بن چکا ہے اسی لئے کسی بھی لمحے اپنے آپ کو کمزور ظاہر نہ ہونے دیں ورنہ ساری محنت رائیگاں جاسکتی ہے۔ آج جس فرد کے لئے آپ نے اپنی محنت اور کوششیں کی ہیں اس کا نتیجہ آپ کے سامنے مرتب ہوسکتا ہے۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج اپنی عملی سرگرمیوں کے بارے میں اپنے وجدان پر عمل کرکے ہی مرکزی حیثیت حاصل کر پائیں گے۔ اپنے آپ کو زیادہ باریک بینی والے رویے سے دور رکھیں اور سامنے آنے ہر قسم کی صورتحال کو بہت زیادہ گہرائی سے سمجھنے کی کوشش کریں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...