آج کا دن کیسا رہے گا؟ 16 مئی 2018

Today1

حمل (Mar21-April19)

آج کوئی بھی خاص قسم کا کام واقع رونما ہونے سے آپ کے لئے اپنے دن بھر کے طے شدہ شیڈول پر عمل کرنا ممکن نہ ہوگا جبکہ اس سے آپ کے کئی قسم کے سماجی تعلقات کے علاوہ ذاتی یا پھر پیار بھرے رشتے بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔ شام میں اپنے دوستوں کی جانب سے کوئی خوشخبری سن سکیں گے۔

ثور (April20-May20)

آج آپ اپنی موجودہ حالت میں ہی بہترین موڈ میں ہونے کی وجہ سے سب سے اپنے تعلقات کو بہت بہتر بناسکیں گے۔ آج آپ کی مالی حالت ممکنہ طور پر مستحکم نہ ہوگی لیکن آپ کے سماجی رشتے پہلے کی نسبت بہت بہتر ہوسکیں گے، اپنے گھریلو امور کو نمٹانے میں بھی کامیابی مل سکے گی۔

  (May21-June21) جوزا

آج صبح سے ہی آپ کی مصروفیات معمول سے زیادہ ہونے کی وجہ سے اپنے امور یا فرائض کی ادائیگی میں الجھن پیدا ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کو اپنی نہ صرف کاکردگی کو قائم رکھنا ہوگا بلکہ اپنے وقت کو اس طرح سے استعمال کرنا ہوگا کہ کسی بھی قسم کی مشکل آپ کو زیادہ پریشان نہ کرسکے۔

 (June22-July22) سرطان

آج آپ کو اپنے مالی معاملات کی وجہ سے کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے لیکن آپ کی فنکارانہ صلاحیتیں اور قدرتی خوبیاں آپ کا مکمل اور بھرپور ساتھ دے سکیں گی۔ اپنی منکارانہ صلاحیتوں سے ممکنہ حد تک فائدہ اٹھانے کی کوشش ضرور کریں۔

 (July23-Aug22) اسد

آج اپنے کاروبار کی ترقی کے علاوہ اپنے مالی استحکام کے لئے اپنے کاروباری شراکت دار سے ہر ممکنہ تعاون کرنا آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکے گا۔ آپ از خود بھی اپنے لئے فائدہ مند حساب کتاب کرنے میں کامیاب رہیں گے جبکہ مالی لین دین میں بھی بہتری آسکے گی۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج صبح سے ہی ستاروں کے اثرات کی وجہ سے آپ کے پیار محبت کے معاملات کشیدگی کا شکار ہوسکتے ہیں جس سے ماحول میں تلخی اور تناؤ صاف نظر آسکے گا۔ اس کے علاوہ آج کسی ممکنہ کاروباری دورے کا آغاز کرنے میں بھی کامیاب ہوسکیں گے۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج آپ کی ذاتی کشش کشش کی وجہ سے آپ کی مقبولیت میں اضافہ ہوسکتا ہے جس سے آپ کو خاصا محتاط بھی رہنا ہوگا تاکہ آپ باآسانی اپنے کاروبار میں کامیابی حاصل کرپائیں۔ آج اپنے گھر کی تبدیلی  یا کوئی نیا گھر خریدنے کے لئے آپ کو سرمایہ کاری کرنے کے مواقع میسر آسکیں گے۔

  (Oct23-Nov21) عقرب

آج آپ کسی بھی قسم کی ایسی تجارتی سرگرمیوں کو آغاز کرنے میں کامیاب رہیں گے جو آپ کے لئے مستقبل میں بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوسکیں گی۔ آپ کے سینیئرز کی جانب سے آپ کی کاوشوں کو سراہا جاسکتا ہے جبکہ آپ کے ساتھ کام کرنے والے افراد آپ کے بارے میں کینہ پروری کا شکار ہوسکتے ہیں۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج آپ کی تخلیقی صلاحیتیں آپ کو کاروباری اور پیشہ وارانہ سرگرمیوں میں کامیابیوں کی سمت گامزن ہی نہ رکھیں بلکہ یقینی کامیابی سے ہمکنار بھی کرسکیں گے۔ آج آپ کو اپنے آرام کا خاص خیال رکھنا ہوگا ورنہ پورے دن کے اہم امور درہم برہم ہوسکتے ہیں۔

جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ اپنے معاملات کو کچھ اس طرح ترتیب دے سکیں گے کہ باآسانی اپنے معاملات کو نمٹا کر اپنے ذہنی بوجھ کو کافی حد تک کم کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ آج آپ کی صحت بہتر رہنے سے آپ توانائی سے بھرپور ہوں گے اور اپنی توانائی کو مثبت استعمال میں لاکر آپ اپنے طے شدہ اہداف کو باآسانی حل کرسکیں گے۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج ممکنہ طور ہر غیرمتوقع طور پر انجانی رکاوٹیں آپ کو اپنے طے شدہ شیڈول پر عمل پیرا ہونے سے روک سکتی ہیں اور یہ سلسلہ کافی طویل بھی ہوسکتا ہے۔ ان سب پر عمل پیرا ہونے کے لئے آپ کو بہت زیادہ پرسکون مگر پرعزم رہنا ضروری ہوگا۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ کو اپنے کاروباری معاملات کو بہتر بنانے کے مواقع میسر آسکیں گے جن کی وجہ سے کئی ایک مثبت تبدیلیاں کرنے میں کامیاب رہیں گے جبکہ اپنے پیار بھرے معاملات کو بھی کسی نئی ترتیب کے مطابق اپنے لئے فائدہ مند بنانے کی کوشش کامیاب بنا سکیں گے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...